الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
حدیث نمبر: 4022
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(موقوف) حدثنا إسحاق بن إبراهيم، سمع محمد بن فضيل، عن إسماعيل، عن قيس:" كان عطاء البدريين خمسة آلاف , خمسة آلاف، وقال عمر:" لافضلنهم على من بعدهم".(موقوف) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ فُضَيْلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ:" كَانَ عَطَاءُ الْبَدْرِيِّينَ خَمْسَةَ آلَافٍ , خَمْسَةَ آلَافٍ، وَقَالَ عُمَرُ:" لَأُفَضِّلَنَّهُمْ عَلَى مَنْ بَعْدَهُمْ".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن فضیل سے سنا، انہوں نے اسماعیل ابن ابی خالد سے، انہوں نے قیس بن ابی حازم سے کہ بدری صحابہ کا (سالانہ) وظیفہ پانچ پانچ ہزار تھا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں انہیں (بدری صحابہ کو) ان صحابیوں پر فضیلت دوں گا جو ان کے بعد ایمان لائے۔

Narrated Qais: The Badr warriors were given five thousand (Dirhams) each, yearly. `Umar said, "I will surely give them more than what I will give to others."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 357



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4022  
4022. حضرت قیس سے روایت ہے کہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کا وظیفہ پانچ، پانچ ہزار تھا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میں انہیں بعد میں آنے والوں پر ضرور برتری دوں گا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4022]
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا بدری صحابہ غیر بدری سے افضل ہیں۔
حضرت عمر ؓ نے مہاجرین کے لیے سال میں دس ہزار اور انصار کے لیے سال میں آٹھ ہزار اور ازواج مطہرات کے لیے سال میں24ہزار مقرر کئے تھے۔
یہ صحیح اسلامی خلافت راشدہ کی برکت تھی اور ان کے بیت المال کا صحیح ترین مصرف تھا۔
صد افسوس کہ یہ برکت عروج اسلام کے ساتھ خاص ہوکر رہ گئیں۔
آج دور تنزل میں یہ سب خواب و خیال کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔
کچھ اسلامی تنظیمیں بیت المال کا نام لے کر کھڑی ہوتی ہیں۔
یہ تنظیمیں اگر صحیح طور پر قائم ہوں بہر حال اچھی ہیں مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4022   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4022  
4022. حضرت قیس سے روایت ہے کہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کا وظیفہ پانچ، پانچ ہزار تھا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میں انہیں بعد میں آنے والوں پر ضرور برتری دوں گا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4022]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بدری صحابہ دوسروں سے افضل ہیں۔

حضرت مالک بن اوس کی روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ مہاجرین کو پانچ پانچ ہزار انصار کو چار چار ہزار اور ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین میں سے ہر ایک کو بارہ بارہ ہزار وظیفہ دیتے تھے۔
(السنن الکبری للبیهقي: 349/6۔
وفتح الباري: 404/7)

یہ خلافت راشدہ کی برکات تھیں اور بیت المال کا صحیح مصرف تھا لیکن افسوس کہ یہ برکات عروج اسلام کے ساتھ خاص ہو کر رہ گئیں۔
اس دور انحطاط میں یہ باتیں خواب و خیال معلوم ہوتی ہیں بیت المال کا نظام تو صرف کھانے پینے کا دھندا ہے۔
اللہ تعالیٰ اسے صحیح مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4022   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.