الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
حدیث نمبر: 4021
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا موسى، حدثنا عبد الواحد، حدثنا معمر، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله، حدثني ابن عباس، عن عمر رضي الله عنهم: لما توفي النبي صلى الله عليه وسلم، قلت لابي بكر:" انطلق بنا إلى إخواننا من الانصار , فلقينا منهم رجلان صالحان شهدا بدرا , فحدثت به عروة بن الزبير، فقال: هما عويم بن ساعدة , ومعن بن عدي".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ: لَمَّا تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ لِأَبِي بَكْرٍ:" انْطَلِقْ بِنَا إِلَى إِخْوَانِنَا مِنْ الْأَنْصَارِ , فَلَقِينَا مِنْهُمْ رَجُلَانِ صَالِحَانِ شَهِدَا بَدْرًا , فَحَدَّثْتُ بِهِ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: هُمَا عُوَيْمُ بْنُ سَاعِدَةَ , وَمَعْنُ بْنُ عَدِيٍّ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا آپ ہمیں ساتھ لے کر ہمارے انصاری بھائیوں کے یہاں چلیں۔ پھر ہماری ملاقات دو نیک ترین انصاری صحابیوں سے ہوئی جنہوں نے بدر کی لڑائی میں شرکت کی تھی۔ عبیداللہ نے کہا، پھر میں نے اس حدیث کا تذکرہ عروہ بن زبیر سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں صحابی عویم بن ساعدہ اور معن بن عدی رضی اللہ عنہما تھے۔

Narrated Ibn `Abbas: `Umar said, "When the Prophet died I said to Abu Bakr, 'Let us go to our Ansari brethren.' We met two pious men from them, who had fought in the battle of Badr." When I mentioned this to `Urwa bin Az-Zubair, he said, "Those two pious men were 'Uwaim bin Sa`ida and Manbin Adi."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 356



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4021  
4021. حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ کی وفات ہو گئی تو میں نے حضرت ابوبکر ؓ سے عرض کی: آپ ہمارے ساتھ ہمارے انصاری بھائیوں کے پاس چلیں۔ پھر ہماری ملاقات انصار کے دو نیک لوگوں سے ہوئی جو بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے۔ (راوی حدیث) عبیداللہ نے کہا: پھر میں نے اس حدیث کا تذکرہ عروہ بن زبیر سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ دو مرد عویم بن ساعدہ اور معن بن عدی ؓ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4021]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے یہ ثابت کرنا ہے کہ حضرت عویم بن ساعد اور معن بن عدی ؓ بدری صحابہ سے ہیں۔
یہ دونوں بیعت عقبہ میں شریک تھے۔
اس کے بعد انھوں نے غزوہ بدر احد اور خندق میں شرکت کی۔
حضرت معن بن عد ؓ حضرت ابو بکر ؓ کے دور خلافت میں جنگ یمامہ کے وقت شہید ہوئے تھے۔

اس حدیث میں خلافت ابو بکر ؓ کا بیان ہے جو آئندہ تفصیل سے بیان ہو گا۔
(صحیح البخاري، الحدود، حدیث: 6830)

یہ حدیث "حدیث سقیفہ" کے نام سے مشہور ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4021   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.