الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
Chapters on Zuhd
39. بَابُ : صِفَةِ الْجَنَّةِ
39. باب: جنت کے احوال و صفات کا بیان۔
Chapter: Description of Paradise
حدیث نمبر: 4331
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا سويد بن سعيد , حدثنا حفص بن ميسرة , عن زيد بن اسلم /a> , عن عطاء بن يسار , ان معاذ بن جبل , قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" الجنة مائة درجة , كل درجة منها ما بين السماء والارض , وإن اعلاها الفردوس , وإن اوسطها الفردوس , وإن العرش على الفردوس , منها تفجر انهار الجنة , فإذا ما سالتم الله فسلوه الفردوس".
(مرفوع) حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ /a> , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْجَنَّةُ مِائَةُ دَرَجَةٍ , كُلُّ دَرَجَةٍ مِنْهَا مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ , وَإِنَّ أَعْلَاهَا الْفِرْدَوْسُ , وَإِنَّ أَوْسَطَهَا الْفِرْدَوْسُ , وَإِنَّ الْعَرْشَ عَلَى الْفِرْدَوْسِ , مِنْهَا تُفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ , فَإِذَا مَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جنت کے سو درجے ہیں، ہر درجے کا فاصلہ زمین و آسمان کے فاصلے کے برابر ہے، اور اس کا سب سے اونچا درجہ فردوس ہے، اور سب سے عمدہ بھی فردوس ہے اور عرش بھی فردوس پر ہے، اسی میں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں، تو جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو فردوس مانگو۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11350)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/صفة الجنة 4 (2530)، مسند احمد (5/232، 240) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

   سنن ابن ماجه4331معاذ بن جبلالجنة مائة درجة كل درجة منها ما بين السماء والأرض أعلاها الفردوس أوسطها الفردوس العرش على الفردوس منها تفجر أنهار الجنة إذا ما سألتم الله فسلوه الفردوس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4331  
´جنت کے احوال و صفات کا بیان۔`
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جنت کے سو درجے ہیں، ہر درجے کا فاصلہ زمین و آسمان کے فاصلے کے برابر ہے، اور اس کا سب سے اونچا درجہ فردوس ہے، اور سب سے عمدہ بھی فردوس ہے اور عرش بھی فردوس پر ہے، اسی میں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں، تو جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو فردوس مانگو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4331]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
مومن ایمان اور اعمال کے لحاظ سے ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔
اسی انداز میں جنت میں بہت سے درجات ہیں۔
جو ایک دوسرے سے اعلی اور عمدہ ہیں۔

(2)
جنت کے بلند درجات کے حصول کے لیے کوشش کرنا شرعا مطلوب ہے۔
اللہ تعالی نے فرمایا:
﴿وَ سَارِعُوْ إِلٰی مَغْفِرَۃِ مِّن رَّبِّکُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُھَآ السَّمٰواتِ وَ الْاَرْض اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْن﴾  (سورۃ آل عمران 133/3)
 اور جلدی کرو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔
وہ پرہیز گاروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔

(2)
جنت الفردوس سب سے اعلی و افضل ہے۔

(3)
اللہ کا عرش اسکی ایک مخلوق ہے جو حقیقی وجود رکھتی ہے۔
لہٰذا اس سے اللہ کی شان قدرت حکومت اقتدار وغیرہ مراد لینا درست نہیں۔

(5)
اللہ تعالی سے اعلی نعمت مانگنی چاہیے۔
خاص طور پر جنت الفردوس کا سوال کرنا چاہیے تاکہ انبیاء کرام اور خاص طور پر محمدﷺ کے پڑوس میں جگہ مل جائے۔

(6)
جنت کا مالک اللہ ہے اس لیے درخواست بھی اللہ سے کرنی چاہیے۔
کسی نبی یا ولی سے نہیں۔
نبی بھی اللہ سے جنت کی دعا فرمایا کرتے تھے۔
مفہوم حدیث 3847
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4331   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.