الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: مشروبات کے بیان میں
The Book of Drinks
4. بَابُ الْخَمْرُ مِنَ الْعَسَلِ وَهْوَ الْبِتْعُ:
4. باب: شہد کی شراب جسے «بتع» کہتے تھے اور معن بن عیسیٰ نے کہا کہ۔
(4) Chapter. Alcoholic drinks prepared from honey is called Al-Bit.
حدیث نمبر: 5587
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع , موقوف) وعن الزهري، قال: حدثني انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" لا تنتبذوا في الدباء ولا في المزفت"، وكان ابو هريرة يلحق معها الحنتم والنقير.(مرفوع , موقوف) وَعَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ"، وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُلْحِقُ مَعَهَا الْحَنْتَمَ وَالنَّقِيرَ.
اور زہری سے روایت ہے، کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دباء اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ حنتم اور نقیر کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔

Anas bin Malik said: Allah's Apostle said, "Do not make drinks in Ad-Dubba' nor in Al-Muzaffat. Abu Huraira used to add to them Al-Hantam and An-Naqir.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 69, Number 492


   صحيح البخاري5587أنس بن مالكلا تنتبذوا في الدباء ولا في المزفت
   صحيح مسلم5167أنس بن مالكنهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينتبذ فيه
   صحيح مسلم5166أنس بن مالكنهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيه
   سنن النسائى الصغرى5645أنس بن مالكنهى النبي عن الظروف المزفتة
   سنن النسائى الصغرى5632أنس بن مالكنهى عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيهما
   مسندالحميدي1219أنس بن مالكلا تنتبذوا في الدباء والمزفت

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5587  
5587. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کدو اور تارکول کے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ۔ سیدنا ابو ہریرہ ؓ ان دو برتنوں کے ساتھ روغنی مرتبان اور کھجور کے تنے کو کھود کر تیار کردہ برتن کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5587]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
''دباء'' یعنی کدو کے توبنے سے۔
''مزفت'' یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔
''حنتم'' یعنی لاکھی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان سے۔
''نقیر'' یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے۔
یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5587   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5587  
5587. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کدو اور تارکول کے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ۔ سیدنا ابو ہریرہ ؓ ان دو برتنوں کے ساتھ روغنی مرتبان اور کھجور کے تنے کو کھود کر تیار کردہ برتن کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5587]
حدیث حاشیہ:
قبل از اسلام لوگ جن برتنوں میں شراب بنایا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں نبیذ بنانے سے بھی منع کر دیا۔
اس غرض سے عموماً چار قسم کے برتن استعمال ہوتے تھے جن کی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں۔
اس حدیث میں ان چار برتنوں کا بیان ہے۔
حرمت شراب کی ابتدا میں ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا گیا مگر بعد میں ان کی اجازت دے دی گئی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5587   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.