الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: شرعی حیلوں کے بیان میں
The Book of Tricks
5. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الاِحْتِيَالِ فِي الْبُيُوعِ:
5. باب: خرید و فروخت میں حیلہ اور فریب کرنا منع ہے۔
(5) Chapter. What tricks are disliked in bargains.
حدیث نمبر: Q6962
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
ولا يمنع فضل الماء ليمنع به فضل الكلإ.وَلاَ يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلإِ.
‏‏‏‏ اور کسی کو نہیں چاہئے کہ ضرورت سے زیادہ جو پانی ہو اس کو روک رکھے تاکہ اس کی وجہ سے گھاس بھی رکی رہے۔

حدیث نمبر: 6962
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا إسماعيل، حدثنا مالك، عن ابي الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" لا يمنع فضل الماء ليمنع به فضل الكلإ".(مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلَإِ".
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہ ہم سے امام مالک نے، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بچا ہوا بےضرورت پانی اس لیے نہ روکا جائے کہ اس کی وجہ سے بچی ہوئی گھاس بھی بچی رہے (اس میں بھی حیلہ سازی سے روکا گیا ہے)۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "One should not prevent others from watering their animals with the surplus of his water in order to prevent them from benefiting by the surplus of grass."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 86, Number 92


   صحيح البخاري2353عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ
   صحيح البخاري6962عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به فضل الكلإ
   صحيح البخاري2354عبد الرحمن بن صخرلا تمنعوا فضل الماء تمنعوا به فضل الكلإ
   صحيح مسلم4008عبد الرحمن بن صخرلا يباع فضل الماء ليباع به الكلأ
   صحيح مسلم4006عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ
   صحيح مسلم4007عبد الرحمن بن صخرلا تمنعوا فضل الماء تمنعوا به الكلأ
   جامع الترمذي1272عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ
   سنن أبي داود3473عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ
   سنن ابن ماجه2473عبد الرحمن بن صخرثلاث لا يمنعن الماء والكلأ والنار
   سنن ابن ماجه2478عبد الرحمن بن صخرلا يمنع أحدكم فضل ماء ليمنع به الكلأ
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم605عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلا
   المعجم الصغير للطبراني430عبد الرحمن بن صخر ابن السبيل أول شارب يعني من زمزم
   مسندالحميدي1157عبد الرحمن بن صخرلا يمنع فضل ماء ليمنع به الكلأ

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 605  
´فالتو پانی روکنے کی ممانعت`
«. . . 355- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يمنع فضل الماء ليمنع به الكلأ. . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فالتو پانی نہ روکا جائے تاکہ اس طرح گھاس بچی رہے۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 605]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2353، و مسلم 1566/36، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اسلام پوری انسانیت کے لئے خیرخواہی کا دین ہے۔
➋ اگر کسی آدمی کی زمین میں کسی ذریعے سے پانی آرہا ہے تو وہ اپنی ضرورت سے زائد پانی چھوڑ دے تاکہ اس کے ہمسائے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
➌ پڑوسیوں اور دوسرے مسلمانوں کو تکلیف دینا جائز نہیں ہے۔
➍ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ العسقلانی رحمہ اللہ نے اس حدیث سے یہ استنباط کیا ہے کہ پانی بیچنا جائز ہے۔ دیکھئے: [فتح الباري 5/32 تحت ح2253]
➎ اس حدیث میں ممانعت سے مراد تحریمی نہیں بلکہ تنزیہی ہے جیسا کہ جمہور کی تحقیق ہے لیکن بعض علماء اسے واجب سمجھتے ہیں۔
➏ سدِّ ذرائع کے طور پر ایسے کام سے منع کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہو۔
➐ اس حدیث کے عموم سے ظاہر ہے کہ روز مرہ کی تمام اشیاء جن سے مسلمانوں کی ضرورتیں وابستہ ہیں، روکنا اور ذخیرہ اندوزی کرنا غلط ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 355   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1272  
´ضرورت سے زائد پانی کے بیچنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرورت سے زائد پانی سے نہ روکا جائے کہ اس کے سبب گھاس سے روک دیا جائے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1272]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ سوچ کردوسروں کے جانوروں کو فاضل پانی پلانے سے نہ روکاجائے کہ جب جانوروں کوپانی پلانے کو لوگ نہ پائیں گے تو جانورادھر نہ لائیں گے،
اس طرح گھاس ان کے جانوروں کے لیے بچی رہے گی،
یہ کھلی ہوئی خود غرضی ہے جو اسلام کو پسند نہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1272   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3473  
´چارہ روکنے کے لیے پانی کو روکنا منع ہے۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاضل پانی سے نہ روکا جائے کہ اس کے ذریعہ سے گھاس سے روک دیا جائے ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3473]
فوائد ومسائل:
توضیح۔
صحرائوں عام چراگاہوں اور راستوں پر عام کنویں چشمے یا تالاب ہوتے تھے۔
چرواہے وہاں آکر جانوروں کو پانی پلاتے۔
آرام کرتے۔
اور اپنے جانوروں کو چراتے تھے۔
پہلے آنے والا بعض اوقات بعد میں آنے والوں کو بقیہ پانی سے منع کر دیتا تھا۔
اور غرض یہ ہوئی تھی کہ جب پانی نہ ملےگا۔
تو وہ لوگ بھی ادھر کا رخ نہیں کریں گے۔
اور اس طرح ارد گرد کی چراگاہ کی گھاس اس کے اپنے جانوروں کےلئے محفوظ رہے گی۔
ایسا کرنا ناجائز ہے۔
البتہ اگر کنواں ٹیوب ویل یا تالاب وغیرہ ذاتی ہو۔
اور اس پر اس نے خرچ کیا ہو۔
تو دوسروں کو روک سکتا ہے۔
لیکن اسلامی اخلاق وآداب کا خیال رکھنا پھر بھی ضروری ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3473   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6962  
6962. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ضرورت سے زائد پانی سے منع نہ کیا جائے تاکہ اس بہانے فالتو گھاس بھی محفوظ رہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6962]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث کا عنوان سے اس طرح تعلق ہے کہ جس گھاس میں سب لوگ شریک ہوں وہ ہر ایک کے لیے جائز اور مباح ہوتو اسے لوگوں سے بچانے کے لیے یہ حیلہ کہا جائے کہ لوگوں کے لیے پانی کے استعمال پر پابندی لگا دے اس طرح گھاس بھی محفوظ ہو جائے گی کیونکہ اس طرح لوگ اپنے چوپائیوں کو پانی پلانے کے لیے کنویں کے پاس نہیں لائیں گے اور نہ گھاس ہی اپنے حیوانات کو چرائیں گے۔

اس کی صورت یہ ہے کہ ایک شخص کنویں کا مالک ہے،اس میں کوئی دوسرا شریک نہیں، کنویں کے ارد گرد گھاس کی چراگاہ ہے جوہر ایک کے لیے مباح ہے، کنویں کا مالک چاہتا ہے کہ کوئی شخص گھاس نہ چرائے تو وہ اپنے کنویں کے زائد پانی پر پابندی لگا دے تاکہ لوگوں کے جانور پانی پی کر گھاس نہ چریں، اس بہانے سے وہ کنویں کا پانی فروخت کرے اور لوگ اسے خریدنے پر مجبور ہوں گے۔
اگر پانی اس کی ضروریات سے زائد نہ ہو تو لوگوں کو پانی سے روکا جا سکتا ہے۔
واللہ أعلم۔
(فتح الباري: 419/12)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6962   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.