یحییٰ بن سعید قطان نے عبیداللہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ آپ اس سورت کی تلاوت فرماتے جس میں سجدہ ہوتا اور سجدہ کرتے تو ہم (سب) بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے، حتیٰ کہ ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کے لیے بھی جگہ نہ ملتی تھی۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرمایا کرتے تھے تو آپﷺ سجدہ والی سورت کی تلاوت فرماتے اور سجدہ کرتے، ہم بھی آپﷺ کے ساتھ سجدہ کرتے، حتیٰ کہ (بھیڑ کی وجہ سے) ہم میں سے بعض کو پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی تھی۔