ابن جریج نے ابو زبیر سے، انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: فتح کہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، ان کے سر اورداڑھی کے بال سفیدی میں ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"اس (سفیدی) کو کسی چیز سے تبدیل کردو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔"
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالی عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، اس کا سر اور اس کی داڑھی ثغامہ کی طرح سفید تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سفیدی کو کسی رنگ سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔“