سنن ابي داود: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابوداود رحمہ اللہ
سنن ابي داود
کتاب: قربانی کے مسائل
Sacrifice (Kitab Al-Dahaya)
18. باب مَا جَاءَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ
18. باب: جانور کے پیٹ میں موجود بچے کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے۔
Chapter: Regarding Slaughtering The Fetus.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” پیٹ کے بچے کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے (یعنی ماں کا ذبح کرنا پیٹ کے بچے کے ذبح کو کافی ہے) “ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2882)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الأضاحي 17(2022) (صحیح)»
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet ﷺ said: The slaughter of embryo is included when its mother is slaughtered.
USC-MSA web (English) Reference: Book 15 , Number 2822
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مشكوة المصابيح (4091) وللحديث شاھد حسن عند ابن حبان (1077)
● سنن أبي داود 2828 جابر بن عبد الله ذكاة الجنين ذكاة أمه
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2828 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2828
فوائد ومسائل: اگربچہ زندہ نکلے تو اس کو ذبح کرنا لازم ہوگا۔ ورنہ وہ ماں کی طرح ذبیحہ کا حصہ ہے۔ اور حلال ہے۔ اور اس کا کھانا جائز ہے.
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2828