معقل نے ابوہریرہ سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سے ایک گدھا گزرا جس کے منہ پر داغا گیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اسے (منہ پر) داغا ہے اس پر اللہ کی لعنت ہو۔“
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک گدھا گزرا اس کے چہرے کو داغا گیا تھا تو آپﷺ نے فرمایا: ”جس نے اسے داغا ہے، اس پر اللہ لعنت بھیجے۔“