الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7321
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو مصر کے حالات کا جائزہ لینے روانہ فرمایا تھا اور وہ مصری باغیوں کے بھرا میں آگئے تھے اور انہیں کے ساتھ مل گئے تھے اور جنگ صفین میں ان کے ساتھ شہید ہوئے،
اس لیے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے،
ان کے قاتلین وہی ہیں،
جوان کو لے کر آئے ہیں،
اس بنا پر حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی شہادت کو اپنے لیے دلیل نہیں بنایا۔
اور امت کی اکثریت نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گروہ میں شہادت کو حضرت علی کے حق پر ہونے کی دلیل بنایا ہے اور ان کی خلافت کے حق ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے اور نہ ہی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے مقابلہ میں اپنے خلافت کا دعویٰ کیا تھا،
قابل توجہ بات تو ان کی باہمی لڑائی ہے جس کی اساس و بنیاد،
حضرت عثمان کے قاتلین سے قصاص لینے کا مسئلہ ہے،
حضرت معاویہ اس کے لیے تلوار اٹھانے کو جائز سمجھتے تھے،
کیونکہ صلح حدیبیہ کےمو قع پر جب حضرت عثمان کی شہادت کی افواہ پھیل گئی تو آپ نے ان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے صحابہ کرام سے لڑنے مرنے پر بیعت لی تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا خیال تھا،
معاویہ پہلے میری بیعت کرکے،
میرے ہاتھ مضبوط کریں،
اس کے بغیر قاتلین عثمان پر قابو نہیں پایا جاسکتا،
کیونکہ وہ اپنے تحفظ کےلیے،
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قریبی ساتھیوں میں گھس چکے تھے اور انہیں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی بنا پر،
حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کسی سمجھوتہ پر پہنچ نہ سکے،
وگرنہ دونوں ہی جنگ سے گریز کرتے تھے۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ نے شہید کیا ہے اور نام حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں کا لگایا ہے،
اس لیے وہ ان کی شہادت کو اپنے حق میں دلیل خیال کرتے تھے۔
(دیکھئے طبقات ابن سعد ج 3 ص253،
بحوالہ منتہ المنھم ج 4 ص 363)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7321