ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت پر لعنت کی جو اپنا (نوحہ میں) چہرہ نوچے، اپنا گریبان پھاڑے اور خرابی بربادی اور ہلاکت کے الفاظ پکارے۔
It was narrated from Abu Umamah that the Messenger of Allah (ﷺ) cursed the woman who scratches her face and rends her garment and cries that she is doomed (i.e. because of the death of this person).
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1585
´(مصیبت کے وقت) منہ پیٹنا اور گریبان پھاڑنا منع ہے۔` ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت پر لعنت کی جو اپنا (نوحہ میں) چہرہ نوچے، اپنا گریبان پھاڑے اور خرابی بربادی اور ہلاکت کے الفاظ پکارے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1585]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بربادی اور ہلاکت پکارنے کا مطلب ایسے جملے بولنا ہے جیسے میں تباہ ہوگئی میں برباد ہوگئی وغیرہ۔
(2) یہ حکم صرف عورتوں کےلئے نہیں بلکہ مردوں کےلئے بھی اس قسم کی حرکات کرنا منع ہے۔
(3) لعنت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔ جو توبہ کئے بغیر معاف نہیں ہوتا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1585