ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کے کسی دن میں عبادت کرنا اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند نہیں جتنا کہ ان دس دنوں میں ہے، اور ان میں ایک دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے، اور ان میں ایک رات شب قدر (قدر کی رات) کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصوم 52 (758)، (تحفة الأشراف: 13098) (ضعیف)» (نہاس بن قہم قوی نہیں ہے)
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
“There are no days in this world during which worship is more beloved to Allah, Glorious is He, than the (first) ten days (of Dhul- Hijjah). Fasting one of these days is equivalent to fasting for one year, and one night of them is equal to Lailatul-Qadr.”
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (758) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 441
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 758
´ذی الحجہ کے پہلے عشرے (ابتدائی دس دن) کے عمل کے ثواب کا بیان۔` ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذی الحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس کی عبادت اللہ کو زیادہ محبوب ہو، ان ایام میں سے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے اور ان کی ہر رات کا قیام لیلۃ القدر کے قیام کے برابر ہے۔“[سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 758]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں نہاس بن قہم ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 758