الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
The Chapters on Marriage
21. بَابُ : الْغِنَاءِ وَالدُّفِّ
21. باب: (شادی بیاہ میں) گانے اور دف بجانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1901
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا الفريابي ، عن ثعلبة بن ابي مالك التميمي ، عن ليث ، عن مجاهد ، قال:" كنت مع ابن عمر ، فسمع صوت طبل فادخل إصبعيه في اذنيه، ثم تنحى حتى فعل ذلك ثلاث مرات، ثم قال: هكذا فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، فَسَمِعَ صَوْتَ طَبْلٍ فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ تَنَحَّى حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
مجاہد کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا انہوں نے طبلہ کی آواز سنی تو اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈال لیں، اور وہاں سے ہٹ گئے یہاں تک کہ ایسا تین مرتبہ کیا، پھر کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7407، ومصباح الزجاجة: 678) (صحیح)» ‏‏‏‏ (یہ «زمارة راع» کے لفظ سے صحیح ہے، اور اس میں «طبل» کا ذکر منکر ہے)

It was narrated that Mujahid said: “I was with Ibn Umar, and he heard the sound of a drum, so he put his fingers in his ears and turned away. He did that three times, then he said: “This is what I saw the Messenger of Allah do.' ”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ زمارة راع

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ليث: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 448
   سنن أبي داود4924عبد الله بن عمرسمع ابن عمر مزمارا فوضع إصبعيه على أذنيه ونأى عن الطريق وقال لي يا نافع هل تسمع شيئا قال فقلت لا قال فرفع إصبعيه من أذنيه
   سنن ابن ماجه1901عبد الله بن عمرسمع صوت طبل فأدخل إصبعيه في أذنيه ثم تنحى
   المعجم الصغير للطبراني649عبد الله بن عمرمر براع يزمر فضرب وجه الناقة وصرفها عن الطريق ووضع أصبعيه في أذنيه وهو يقول أتسمع أتسمع حتى انقطع الصوت فقلت لا أسمع فردها إلى الطريق

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1901  
´(شادی بیاہ میں) گانے اور دف بجانے کا بیان۔`
مجاہد کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا انہوں نے طبلہ کی آواز سنی تو اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈال لیں، اور وہاں سے ہٹ گئے یہاں تک کہ ایسا تین مرتبہ کیا، پھر کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1901]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
مذکورہ روایت کو ہارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے تاہم حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنما کا یہ عمل اور ان کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ﷺ بھی ایسے کیا کرتے تھے جناب نافع کے واسطے سے صحیح اور حسن سند کے ساتھ مسند احمد، سنن ابی داؤد، ابن حبان، طبرانی صغیر اور بیہقی میں مروی ہے جسے دیگر محققین نے بھی صحیح اور حسن قرار دیا ہے لیکن ان روایات میں ڈھول کی آواز کی بجائے بانسری کی آواز کا ذکر ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیئے:
(الموسوعة الحدیثیة مسندالإمام أحمد: 8؍132، 133، 134، وسنن ابی داؤد، الأدب، باب کراہیة الغناء والزمر، حدیث: 4924، 4926، والطبرانی: 1؍131، وصحیح ابن حبان، حدیث: 2013، والبیہقی: 10؍222)
لہٰذا صحیح احادیث سے بھی اس بات کی تائید ہوئی کہ رسول اللہ ﷺ کو ساز کی آواز سے نفرت تھی۔

(2)
گناہ والی آواز سے جس قدر ممکن ہو بچنا چاہیے۔

(3)
دف کے سوا کوئی ساز بجانا سننا جائز نہیں۔

(4)
اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ دف کی اجازت سے جو لوگ ڈھول ڈھمکوں ساز و موسیقی اور ہر قسم کے راگ و رنگ کا جواز کشید کرتے ہیں وہ یکسر غلط ہے۔
دف کے علاوہ مذکورہ تمام قسمیں یکسر ناجائز اور مطلقا حرام اور شیطانی کام ہیں۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:
مسنون نکاح اور شادی بیان کی رسومات مولفہ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1901   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4924  
´گانے بجانے کی کراہت کا بیان۔`
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک باجے کی آواز سنی تو اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈال لیں اور راستے سے دور ہو گئے اور مجھ سے کہا: اے نافع! کیا تمہیں کچھ سنائی دے رہا ہے میں نے کہا: نہیں، تو آپ نے اپنی انگلیاں کانوں سے نکالیں، اور فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، اس جیسی آواز سنی تو آپ نے بھی اسی طرح کیا۔ ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں: میں نے ابوداؤد کو کہتے سنا: یہ حدیث منکر ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4924]
فوائد ومسائل:
امام ابو داؤد کا قول صحیح نہیں ہے، یہ روایت حسن اور بقول علامہ البانی ؒ صحیح ہے اور دیگر احادیث سے ثابت ہے کہ (لهو الحديث) سے مراد آلاتِ موسیقی ہیں، جنکی قطعاََ اجازت نہیں ہے۔
اور بالخصوص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام کو طبلے کی تھاپ پر بجانا ان کی انتہائی توہین ہے اور موسیقی کی تمام لغویات حرام ہیں سوائے دف کے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4924   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.