الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
حدیث نمبر: 4014
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حصین بن عبدالرحمٰن نے، انہوں نے عبداللہ بن شداد بن ہاد لیثی سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رفاعہ بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے۔ وہ بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے۔

Narrated `Abdullah bin Shaddad bin Al-Had Al-Laithi: I saw Rifa`a bin Rafi` Al-Ansari who was a Badr warrior.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 350


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4014  
4014. حضرت شداد بن ہاد لیثی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت رفاعہ بن رافع ؓ کو دیکھا ہے وہ بدر کی جنگ میں شریک ہوئے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4014]
حدیث حاشیہ:
یہ ایک حدیث کا ٹکڑا ہے جس کو اسماعیل نے پورا نکالا ہے۔
اس میں یوں ہے کہ رفاعہ نے نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہا۔
دوسرے طریق میں یوں ہے اللہ اکبر کبیراً کہا۔
امام بخاری نے پوری حدیث اس لیے بیان نہیں کی کہ وہ اس باب سے غیر متعلق ہے۔
دوسرے موقوف ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4014   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4014  
4014. حضرت شداد بن ہاد لیثی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت رفاعہ بن رافع ؓ کو دیکھا ہے وہ بدر کی جنگ میں شریک ہوئے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4014]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے ثابت کیا ہے کہ حضرت رفاعہ بن رافع ؓ انصاری ؓ بدری صحابی ہیں۔

اس حدیث کو علامہ اسماعیلی نے یوں بیان کیا ہے کہ حضرت رفاعہ ؓ نے نماز شروع کرتے وقت اللہ اکبر کہا، ایک دوسری روایت میں ہے کہ انھوں نے اللہ أکبر کبیراً کہا تھا۔

امام بخاری ؒ نے مکمل حدیث اس لیے ذکر نہیں کی کہ وہ موقوف تھی نیز وہ آپ کی غرض سے زائد بھی۔
(فتح الباري: 400/7)
بہر حال حضرت رفاعہ ؓ بدری صحابی ہیں اور وہ سیدنا امیر معاویہ ؓ کی حکومت کے آغاز میں فوت ہوئے تھے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4014   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.