23. باب: آیت کی تفسیر ”اے ایمان والو! تم پر مقتولوں کے بارے میں بدلہ لینا فرض کر دیا گیا ہے، آزاد کے بدلہ میں آزاد اور غلام کے بدلے میں غلام“ آخر آیت «عذاب أليم» تک۔
(23) Chapter. “O you who believe! Al-Qisas (the Law of Equality in punishment) is prescribed for you...” (V.2:178)
ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کتاب اللہ کا حکم قصاص کا ہے۔
القصاص القصاص فقالت أم الربيع يا رسول الله أيقتص من فلانة والله لا يقتص منها فقال النبي سبحان الله يا أم الربيع القصاص كتاب الله قالت لا والله لا يقتص منها أبدا قال فما زالت حتى قبلوا الدية فقال رسول الله إن من عباد الله من لو أقسم على الله لأبره
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4499
4499. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”کتاب اللہ کا حکم تو قصاص ہی ہے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:4499]
حدیث حاشیہ: یہ روایت انتہائی مختصر ہے۔ اس کی تفصیل آئندہ بیان ہوگی۔ ”کتاب اللہ کا حکم تو قصاص ہی ہے۔ “ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مقتول کے ورثاء دیت لینے پر راضی ہوجائیں تو بہتر صورت دیگرکتاب اللہ کا فیصلہ ہے کہ قاتل سے قصاص ہی لیا جائے گا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4499