الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
The Book of As-Salat (The Prayer)
50. بَابُ الصَّلاَةِ فِي مَوَاضِعِ الإِبِلِ:
50. باب: اونٹوں کے رہنے کی جگہ میں نماز پڑھنا۔
(50) Chapter. To offer Salat (the prayer) in the camel-yards (the places where the camels are stationed).
حدیث نمبر: 430
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا صدقة بن الفضل، قال: اخبرنا سليمان بن حيان، قال: حدثنا عبيد الله، عن نافع، قال:" رايت ابن عمر يصلي إلى بعيره، وقال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم يفعله".حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي إِلَى بَعِيرِهِ، وَقَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ".
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سلیمان بن حیان نے، کہا ہم سے عبیداللہ نے نافع کے واسطہ سے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنے اونٹ کی طرف نماز پڑھتے دیکھا اور انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح پڑھتے دیکھا تھا۔

Narrated Nafi`: "I saw Ibn `Umar praying while taking his camel as a Sutra in front of him and he said, "I saw the Prophet doing the same."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 8, Number 422

   صحيح البخاري430عبد الله بن عمريصلي إلى بعيره وقال رأيت النبي يفعله
   سنن أبي داود692عبد الله بن عمريصلي إلى بعير

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 692  
´سواری کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کو قبلہ کی طرف کر کے اس کی آڑ میں نماز پڑھتے تھے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب السترة /حدیث: 692]
692۔ اردو حاشیہ:
اونٹوں کے باڑے میں نماز ممنوع ہے، مگر مذکورہ صورت میں جب جانور ایک آدھ ہو، تو اس کو سترہ بنا کر اس کے قریب نماز پڑھناجائز ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 692   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:430  
430. حضرت نافع کہتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو دیکھا کہ وہ اپنے اونٹ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے اور فرماتے کہ میں نے نبی ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:430]
حدیث حاشیہ:
اونٹوں کی جگہ پر نماز پڑھنے کی ممانعت کے متعلق متعدد احادیث وارد ہیں جو اگرچہ امام بخاری ؒ کی شرائط کے مطابق نہیں، تاہم ان کی اسناد قوی ہیں۔
حضرت جابر ؓ سے مروی حدیث صحیح مسلم میں،حضرت براء بن عازب ؓ سے مروی حدیث ابوداؤد میں، حضرت ابوہریرہ ؓ کی حدیث ترمذی میں، حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ کی روایت سنن نسائی میں اور حضرت سبرہ بن معبد ؓ سے مروی حدیث ابن ماجہ میں ہے۔
اکثر روایات میں لفظ (مَعَاطِن)
آیا ہے، جس کے معنی ہیں، اونٹوں کو پانی پلاکر بٹھانے کی جگہ۔
بعض روایات میں (مَبَارِك الاِبِل)
اور بعض میں (مناخ الإبل)
کے الفاظ ہیں، لیکن امام بخاری ؒ نے ان تمام مروی الفاظ سے ہٹ کر مواضع کا لفظ استعمال کیا ہے، کیونکہ یہ تمام کو شامل ہے، نیز آپ کا کمال ادب واحترام اور احتیاط ہے کہ مبادا حدیث کے الفاظ سے تقابل ہوجائے۔
بعض روایات میں ممانعت کی وجہ ان کاشیاطین سے ہونابیان ہوئی ہے۔
کچھ ائمہ کا خیال ہے کہ (مَعَاطِن إبل)
میں نماز پڑھنا درست نہیں، جبکہ امام بخاری ؒ یہ واضح کرنا چاہتے کہ اگر مقامات پر ممانعت کی علت اونٹ کاشیاطین سے ہونا مان لیا جائے تو اس میں معاطن کی کیا خصوصیت ہے، اونٹ جہاں بھی ہوجس حالت میں ہو، اس کے قریب نماز درست نہیں ہونی چاہیے۔
جب کہ روایات میں اس کا گھٹنا باندھ کر اسے سترہ بنانے کا ذکر موجود ہے۔
اونٹ پر سواری کی حالت میں نماز پڑھنا ثابت ہے۔
امام بخاری ؒ کے نزدیک مذکورہ علت صحیح نہیں۔
ان کے نزدیک اصل بات یہ ہے کہ پانی پینے کی جگہ جہاں بہت زیادہ اونٹ جمع ہوتے ہیں اور پانی پی کر تازہ دم ہوجاتے ہیں، وہاں نماز پڑھنے میں اطمینان قلب میسر نہیں آتا، اس لیے ممانعت کردی گئی ہے۔
اگرجگہ پاک ہو اور اونٹ کو نکیل ڈال کر اور اس کا گھٹنا باندھ کر اس کے خطرات کو کم کردیا گیاہوتو ان مقامات پر نماز پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
حدیث سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے اونٹ کو سامنے بٹھا کر نماز پڑھی اور فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ا یسا کرتے دیکھا ہے۔
اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اونٹ کی شرارت سے اگر تحفظ ہوتواس کے قریب نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(فتح الباري: 683/1)
ہمارے نزدیک راجح بات یہ ہے کہ اونٹوں کی جگہ پر نماز پڑھنا درست نہیں، کیونکہ متعدد احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہے۔
اور امام بخاری ؒ کی پیش کردہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب اونٹ سامنے بیٹھا ہو اور اس سے کسی قسم کاخطرہ نہ ہوتو ایسے حالات میں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔
اور جن احادیث میں ممانعت آئی ہے وہاں یہ مقصود ہے کہ اونٹ کھڑے ہوں۔
اور ان کی طرف سے مستی میں آنے کا لات مارنے کا اندیشہ ہوتو اس سے نماز کا خشوع اوراطمینان غارت ہوگا، لہذا ایسے حالات میں وہاں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔
بعض ائمہ کرام نے متعارض احادیث کو اس طرح جمع کیا ہے کہ ﴿ وَجُعِلَتْ لي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا﴾ کے عموم کے پیش نظر متعلقہ ممانعت کو نہی تنزیہی پر محمول کیاجائے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے اسے بہترقراردیاہے۔
(فتح الباري: 683/1)

بھینسوں اور گایوں کے فارم میں نماز پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟کیا ان کا اطلاق بکریوں کے ساتھ ہے کہ وہاں نماز میں کوئی قباحت نہیں یا انھیں اونٹوں کے حکم میں شامل کرکے وہاں نماز پڑھنے کو مکروہ کہا جائے گا؟ابوبکرابن المنذر ؒ نے اسے بکریوں پر قیاس کرتے ہوئے ان کے فارموں میں نماز پڑھنے کو جائز قراردیا ہے۔
جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے، لیکن اونٹوں اور گایوں کے طویلے میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔
(مسند احمد: 178/2)
لیکن اس کی سند میں ایک مشہور راوی ابن لیعہ ہے جس کے متعلق محدثین نے کلام کیا ہے۔
اس بنا پر یہ روایت صحت حدیث کے معیار پر پوری نہیں اترتی۔
(عمدة القاري: 439/1)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 430   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.