🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابُ سِقَايَةِ الْحَاجِّ:
باب: حاجیوں کو پانی پلانا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1635 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 1635
مشکوۃ المصابیح: 2663
صحیح ابن خزیمہ: 2946
صحیح ابن حبان: 5392
المستدرک علی الصحیحین: 1765
الجامع الكامل: 5222، 12438
السنن الكبرى للبيهقي: 9653
المعجم الکبیر للطبرانی: 11913
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1635
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ: اسْقِنِي، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، قَالَ: اسْقِنِي، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ: اعْمَلُوا فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ يَعْنِي عَاتِقَهُ، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ".
ہم سے اسحاق بن شاہین نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد طحان نے خالد حذاء سے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پلانے کی جگہ (زمزم کے پاس) تشریف لائے اور پانی مانگا (حج کے موقع پر) عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ فضل! اپنی ماں کے یہاں جا اور ان کے یہاں سے کھجور کا شربت لا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے (یہی) پانی پلاؤ۔ عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہر شخص اپنا ہاتھ اس میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے رہے کہ مجھے (یہی) پانی پلاؤ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا پھر زمزم کے قریب آئے۔ لوگ کنویں سے پانی کھینچ رہے تھے اور کام کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا کام کرتے جاؤ کہ ایک اچھے کام پر لگے ہوئے ہو۔ پھر فرمایا (اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ آئندہ لوگ) تمہیں پریشان کر دیں گے تو میں بھی اترتا اور رسی اپنے اس پر رکھ لیتا۔ مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانہ سے تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1635]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبیل کے پاس تشریف لا کر پانی طلب فرمایا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے حضرت فضل رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اپنی ماں کے پاس جاؤ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشروب لاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہی پانی پلاؤ۔“ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگ اس میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے اسی میں سے پلاؤ۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چشمہ زمزم کے پاس آئے، وہاں لوگ پانی پلانے کا کام کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کام میں مصروف رہو، تم اچھا کام کر رہے ہو۔“ پھر فرمایا: ”اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم مغلوب ہو جاؤ گے تو یقیناً میں سواری سے اتر کر رسی اپنے یہاں (کندھے پر) رکھ لیتا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1635]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2663
2663 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ، فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، إِلَى أُمِّكَ فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ:"اسْقِنِي"فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ. قَالَ:"اسْقِنِي"فَشَرِبَ فِيهِ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ  ، وَهُمْ يَسْقُونَ، وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ:"اعْمَلُوا، فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ"ثُمَّ قَالَ:"لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا، لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ". وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پانی پینے کی جگہ پر تشریف لائے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی طلب کیا تو عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فضل! اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے پانی لے کر آؤ۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگ اپنے ہاتھ اس میں ڈالتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسی میں سے نوش فرمایا، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زم زم پر تشریف لائے تو لوگ وہاں پانی پلا رہے تھے اور خوب محنت کر رہے تھے۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کام کرتے رہو، کیونکہ تم ایک نیک کام میں مشغول ہو۔“ پھر فرمایا: ”اگر لوگ تم پر غالب نہ آ جائیں تو میں بھی اپنی سواری سے اتر آتا حتی کہ میں رسی اس پر رکھ لیتا۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ فرمایا۔ (رواہ البخاری) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1635)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2946
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَإِيتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ:" اسْقِنِي"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، فَقَالَ:" اسْقِنِي"، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ، وَهُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ:" اعْمَلُوا، فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ"، ثُمَّ قَالَ:" لَوْلا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَعْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ" يَعْنِي عَاتِقَهُ، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي نَقُولُ: إِنَّ الإِشَارَةَ تَقُومُ مَقَامَ النُّطْقِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کے حوض کے پاس آئے اور پانی طلب کیا۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا اے فضل، اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور اُس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشروب لے آو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہی پانی پلادو“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، لوگ اپنے ہاتھ اس پانی میں ڈالتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہی پانی پلا دو۔“ آپ نے اس سے پانی پیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے کنویں پر آئے تو (بنی عبدالمطلب) کے لوگ پانی نکال کر لوگوں کو پلا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح پانی نکال کر پلاتے رہو کیونکہ تم ایک نیک عمل کررہے ہو۔“ پھر فرمایا: ”مجھے اگر یہ ڈر نہ ہوتا کہ تم مغلوب ہو جاؤ گے تو میں بھی اپنے اس کندھے پر رسّی رکھ کر ڈول کھینچتا، اور آپ نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ بات اسی قسم سے ہے جس کے بارے میں ہم کہتے ہیں کہ اشارہ بھی کلام کے قائم مقام ہوتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1635، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2946، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5392، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1753، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3596، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24337»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5392
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ وَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِنِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْقِنِي، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْتَقُونَ، وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ: اعْمَلُوا، فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا أَنْ تُغْلَبُوا، لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ"، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانی پلانے والوں کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (اپنے صاحب زادے سے) فرمایا: اے فضل! تم اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوئی مشروب لے کر آؤ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان لوگوں نے اپنے ہاتھ اس میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کچھ پینے کے لیے دو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے، لوگ پانی حاصل کر رہے تھے اور وہاں کام کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کام کرتے رہو، تم ایک نیک کام کر رہے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ ہجوم زیادہ ہو جائے گا تو میں بھی نیچے اترتا، یہاں تک کہ میں (پانی نکالنے والے ڈول کی) رسی کو یہاں رکھتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5392]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1635، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2946، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5392، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1753، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9755، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3596، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24337» «رقم طبعة با وزير 5368»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (1635). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1765
أخبرني أبو يحيى أحمد بن محمد السَّمَرْقَندي، حدثنا أبو عبد الله محمد بن نَصْر الإمام، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا خالد بن عبد الله، عن خالدٍ الحذَّاء، عن عكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسولَ الله ﷺ جاء إلى السِّقاية فاستسقَى، فقال العباس: يا فضلُ، اذهب إلى أمِّك فأْتِ رسولَ الله ﷺ بشرابٍ من عندها، فقال:"اسقنِي"، فقال: يا رسولَ الله، إنَّهم يجعلون أيديَهم فيه، فقال:"اسقِني"، فشرب منه، ثم أتى زمزمَ وهم يَستَقُون ويعملون فيها، فقال:"اعمَلُوا فإنكم على عملٍ صالحٍ"، ثم قال:"لولا أن تُغلَبوا لنزلتُ حتى أَضَعَ الحَبْلَ على هذه"؛ يعني: عاتقَه، وأشار إلى عاتقِه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ) پر تشریف لائے اور پانی طلب فرمایا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فضل! اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے ہاں سے پینے کی کوئی چیز لے کر آؤ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اسی میں سے پلاؤ“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”مجھے پلاؤ“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی میں سے پیا، پھر آپ زمزم کے کنویں پر تشریف لائے جبکہ لوگ پانی نکال رہے تھے اور وہاں کام کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کام کرتے رہو، بے شک تم ایک نیک عمل پر ہو“، پھر فرمایا: ”اگر مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ لوگ (تمہارے کام میں مداخلت کر کے) تم پر غالب آ جائیں گے تو میں بھی نیچے اتر جاتا یہاں تک کہ رسی کو اس پر رکھ لیتا“، یعنی اپنے کندھے پر، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کندھے مبارک کی طرف اشارہ کیا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،يحيى بن يحيى: هو النيسابوري، وخالد بن عبد الله: هو الواسطي، وخالد الحذاء: هو ابن مهران.» [ترقيم الرساله 1765] [ترقيم الشركة 1753]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5222
5222. عن ابن عباس: أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم جاء إلى السِّقاية فاستسقى، فقال العباس: يا فضل اذهبْ إلى أمِّك فأتِ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم بشراب من عندها. فقال: اسْقِني. قال: يا رسول الله إنهم يجعلون أيديهم فيه! قال: اسْقِني. فشرب منه، ثم أتى زمزم وهم يسقون ويعملون فيها، فقال: اعملُوا فإنّكم على عمل صالح. ثم قال: لولا أن تُغلبوا لنزلتُ حتّى أضـــع الحبــــل على هــــذه يعني عاتقــــه وأشار إلى عاتقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في الحجّ (1635) عن إسحاق (ابن شاهين)، حدّثنا خالد، عن خالد الحذّاء، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12438
12438- عن ابن عباس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جاء إلى السقاية، فاستسقى، فقال العباس: يا فضل اذهب إلى أمك، فائت رسول الله صلى الله عليه وسلم بشراب من عندها.فقال: اسقني.قال: يا رسول الله إنهم يجعلون أيديهم فيه.قال: اسقني.فشرب منه، ثم أتى زمزم، وهم يسقون ويعملون فيها، فقال: اعملوا، فإنكم على عمل صالح ثم قال: لولا أن تغلبوا لنزلت حتى أضع الحبل على هذه يعني عاتقه، وأشار إلى عاتقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الحج (1635) عن إسحاق، حدثنا خالد، عن خالد الحذاء، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9653
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ فَأْتِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ:" اسْقِنِي"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، قَالَ:" اسْقِنِي" فَشَرِبَ مِنْهُ ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ:" اعْمَلُوا فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمِلٍ صَالِحٍ" ثُمَّ قَالَ:" لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ" يَعْنِي عَاتِقَهُ وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ شَاهِينَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پانی پلانے والوں کی طرف آئے اور پانی طلب کیا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فضل! جا اور جا کر اپنی ماں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشروب لے کر آ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پلا“، انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پلا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم پر آئے اور وہ پلا رہے تھے اور اس میں کام کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لگے رہو تم نیک کام کر رہے ہو“، پھر فرمایا: ”اگر یہ خدشہ نہ ہو کہ تم مغلوب ہوجاؤ گے تو میں اترتا اور رسی کو یہاں رکھتا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گردن کی طرف اشارہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9653]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1554»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11913
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ، فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ لِلْفَضْلِ: اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ: " اسْقِنِي " فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، فَقَالَ: " اسْقِنِي " فَشَرِبَ مِنْهُ ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيهَا فَقَالَ: اعْمَلُوا فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ ثُمَّ قَالَ: " لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ عَلَى هَذِهِ "، يَعْنِي عَاتِقَهُ، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ) پر تشریف لائے اور پانی طلب فرمایا۔ عباس رضی اللہ عنہ نے فضل رضی اللہ عنہ سے کہا: اپنی ماں کے پاس جاؤ اور ان کے ہاں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشروب لے آؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہیں سے پلاؤ۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پلاؤ۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی میں سے پیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم کے پاس تشریف لائے جہاں لوگ پانی نکال رہے اور کام کر رہے تھے، تو فرمایا: ”کام کرتے رہو، تم نیک عمل پر ہو۔“ پھر فرمایا: ”اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ تم پر ہجوم ہو جائے گا تو میں خود اتر کر اپنے کندھے پر یہ رکھ لیتا،“ یعنی کندھے کی طرف اشارہ کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11913]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 345، حدیث 11963»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1635، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2946، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5392، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1753، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3596، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24337، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10972، 11165، 12557، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5680»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں