الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (إِذَا لَمْ تَقُمِ المَرْأَةُ الحَائِضُ بِطَوَافِ الوَدَاعِ)
حائضہ عورت اگر طواف وداع نہ کرے تو
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2668 (کل: 19 مقامات، 17 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2668
صحیح بخاری: 1755
صحیح مسلم: 3219
سنن ابن ماجہ: 3070
بلوغ المرام: 643
سنن دارمی: 1971
مسند احمد: 1936
صحیح ابن خزیمہ: 3000
اللؤلؤ والمرجان: 835
المنتقى ابن الجارود: 495
مصنف ابن ابی شیبہ: 14110
الفتح الربانی: 4580
صحیح ابن حبان: 3897
المعجم الکبیر للطبرانی: 10940
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2403
1 تا 10
حدیث نمبر: 2668
2668 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ، حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ ، إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگ (منیٰ سے فارغ ہو کر) کسی بھی طریق سے واپس چلے جاتے تھے، (یہ صورتحال دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص مکہ سے نہ جائے حتی کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس ہو، (طواف وداع کرے)۔“ البتہ حیض والی عورت کو مستثنیٰ قرار دیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2668]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1755) و مسلم (1327/379)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 1755
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بالبيت، إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابن طاؤس نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ لوگوں کو اس کا حکم تھا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے ساتھ ہو (یعنی طواف وداع کریں) البتہ حائضہ سے یہ معاف ہو گیا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1755]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ”سب سے آخر میں تمہارا عمل بیت اللہ کا طواف ہو“ مگر ایامِ ماہواری والی عورت سے تخفیف کی گئی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1327 ترقیم شاملہ: -- 3219
حدثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حدثنا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ "، قَالَ زُهَيْرٌ: يَنْصَرِفُونَ كُلَّ وَجْهٍ، وَلَمْ يَقُلْ فِي.
سعید بن منصور اور زہیر بن حرب نے ہمیں حدیث بیان کی دونوں نے کہا: ہمیں سفیان نے سلیمان احول سے حدیث بیان کی انہوں نے طاؤس سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی انہوں نے کہا: لوگ (حج کے بعد) ہر سمت میں نکل (کر چلے) جاتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی شخص ہرگز روانہ نہ ہو یہاں تک کہ اس کی آخری حاضری (بطور طواف) بیت اللہ کی ہو۔“ زہیر نے کہا: ”ہر سمت“ اور ”(ہر سمت) میں“ نہیں کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3219]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ (حج کے بعد) لوگ ہر طرف سے نکل جاتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی انسان سفر اختیار نہ کرے، جب تک آخری وقت میں بیت اللہ کا طواف نہ کر لے۔“ زہیر کی روایت میں «يَنْصَرِفُوْنَ» کے بعد «فِي» کا لفظ نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3219]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1327
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3070
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ كُلَّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ، حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ لوگ ہر طرف کو جا رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کوچ نہ کرے یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3070]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”لوگ (حج کے اعمال سے فارغ ہو کر منیٰ ہی سے) ہر طرف واپسی (اپنے وطن کو) چلے جاتے تھے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص کوچ نہ کرے جب تک وہ (روانگی سے پہلے) آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف میں) نہ گزارے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3070]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 67 (1327)، سنن ابی داود/المناسک 84 (2002)، (تحفة الأشراف: 5703)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 144 (1755)، مسند احمد (1/222)، سنن الدارمی/المناسک 85 (1974) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 643
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: أمر الناس أن يكون آخرعهدهم بالبيت إلا أنه خفف عن الحائض. متفق عليه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ سب سے آخر میں تمہارا عمل بیت اللہ کا طواف ہو مگر ایام ماہواری والی عورتوں کے لئے تخفیف کر دی گئی ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 643]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أُمِرَ النَّاسُ» لوگوں کو حکم دیا گیا – «أَنْ يَكُونَ» کہ ہو – «آخِرُ عَهْدِهِمْ» ان کا آخری وقت – «بِالْبَيْتِ» بیت اللہ کے ساتھ – «إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ» مگر یہ کہ تخفیف کی گئی – «عَنِ الْحَائِضِ» حائضہ عورت سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے ساتھ ہو (یعنی آخری کام طواف وداع ہو)، البتہ حائضہ عورت سے تخفیف کر دی گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 643]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے ساتھ ہو (یعنی آخری کام طواف وداع ہو)، البتہ حائضہ عورت سے تخفیف کر دی گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب طواف الوداع، حديث:1755، ومسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض، حديث:1328.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1971
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ (حج کے بعد) ہر طرف سے واپس ہو رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص مکہ سے کوچ نہ کرے یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1975] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1755] ، [مسلم 1327] ، [أبوداؤد 2002] ، [ابن ماجه 3070] ، [ أبويعلی 403] ، [ابن حبان 3897] ، [الحميدي 511]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1755] ، [مسلم 1327] ، [أبوداؤد 2002] ، [ابن ماجه 3070] ، [ أبويعلی 403] ، [ابن حبان 3897] ، [الحميدي 511]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
حدیث نمبر: 1936
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفِرُ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ حج کر کے جس طرح چاہتے تھے چلے جاتے تھے، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کوئی شخص بھی اس وقت تک واپس نہ جائے جب تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف نہ ہو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1936]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1755، م: 1327.
حدیث نمبر: 511
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ" . قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ أَسْمَعْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا الَّذِي حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ کسی بھی جگہ سے واپس چلے جایا کرتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی شخص اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف نہیں کرتا۔“ سفیان کہتے ہیں: اس بارے میں اس روایت سے زیادہ اچھی حدیث میں نے نہیں سنی جو سلیمان نے ہمیں سنائی ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1755، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1327، 1328، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2999، 3000، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3897، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1757، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4170، 4185، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2002، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3070، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2403»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 512
قَالَ سُفْيَانُ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَمَرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ إِلا أَنَّهُ خُفَّفَ عَنِ الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف کریں، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیض والی خواتین کو اس میں تخفیف دی تھی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1755، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1327، 1328، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2999، 3000، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3897، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1757، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4170، 4185، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2002، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1974، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3070، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2403، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1961»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3000
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ كُلَّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْفِرْ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگ ہر طرف سے واپس چلے جاتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دیا کہ تم میں سے کوئی شخص آخری بار طواف (وداع) کیے بغیر واپس نہ جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3000]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1755، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1327، وابن الجارود فى "المنتقى"، 544، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2999، 3000، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3897، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1757، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4170، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2002، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3070، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9848، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2786، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1961، والحميدي فى (مسنده) برقم: 511»