🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
266. الرجل (يرى) أنه أحدث في الصلاة
اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8210 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8210
سنن ابوداود: 1024، 1029
مسند احمد: 11082، 11320، 11383، 11468، 11478، 11499، 11513
الفتح الربانی: 1980
صحیح ابن حبان: 2665، 2666
المستدرک علی الصحیحین: 469، 1225
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1141، 1241
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1980
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَإِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ فَقَالَ إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ فَلْيَقُلْ كَذَبْتَ إِلَّا مَا وَجَدَ رِيحَهُ بِأَنْفِهِ أَوْ سَمِعَ صَوْتَهُ بِأُذُنِهِ) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور وہ (اس قدر بھول جائے کہ یہ) بھی نہ جان سکے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تووہ بیٹھے بیٹھے ہی دو سجدے کرلے اور جب شیطان کسی کے پاس آ کر کہے کہ تو بے وضو ہو گیا ہے تو وہ اسے کہے کہ تو نے جھوٹ کہا، الا یہ کہ وہ اپنے ناک سے بو محسوس کر لے یا اپنے کان سے آواز سن لے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1980]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لجھالة عياض۔ أخرجه ابوداود: 1029، والترمذي: 396، وابن ماجه: 1204، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11098»
وضاحت: فوائد: … اگلی حدیث میں اس تفصیل کا بیان ہے کہ سجدۂ سہو کرنے سے پہلے رکعات کی تکمیل کیسے کرنی ہو گی۔ شیطان کا بے وضو کہنے سے مراد بے وضگی کا وسوسہ ڈالنا ہے، ایسی صورت میں نمازی کو اس کے وسوسے سے متأثر نہیں ہونا چاہیے اور ایسے خیال کو فوراً دفع کر دینا چاہیے، ہاں اگر نمازی کو وضو ٹوٹ جانے کا یقین ہو جائے تو وہ دوبارہ وضو کرے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2665
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ، فَلَمْ يَدْرِ ثَلاثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَإِذَا أَتَى أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ، فَلْيَقُلْ: كَذَبْتَ، إِلا مَا سَمِعَ صَوْتَهُ بِأُذُنِهِ، أَوْ وَجَدَ رِيحَهُ بِأَنْفِهِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کرے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو پائے کہ اس نے تین رکعات ادا کی ہیں یا چار ادا کی ہیں، تو وہ جب بیٹھا ہوا ہو تو اس وقت دو مرتبہ سجدہ سہو کر لے اور جب شیطان کسی شخص کے پاس آئے اور یہ کہے کہ تم بے وضو ہو گئے ہو، تو اس آدمی کو یہ کہنا چاہیے کہ تم جھوٹ کہہ رہے ہو، البتہ اگر وہ اپنے کانوں کے ذریعے (ہوا خارج ہونے کی) آواز سن لے یا اپنی ناک کے ذریعے (ہوا خارج ہونے کی) بو محسوس کر لے (تو اس کا حکم مختلف ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2665]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 571، وابن الجارود فى "المنتقى"، 267، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 29، 1025، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2663، 2664، 2665، 2666، 2667، 2669، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 463، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1024، 1026، والترمذي فى (جامعه) برقم: 396، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 514، 1204، 1210، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1396، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11241» «رقم طبعة با وزير 2655»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (187). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين غير عياض فإنه لم يوثقه غير المؤلف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2666
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ، فَلْيَقُلْ فِي نَفْسِهِ: كَذَبْتَ، حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا بِأُذُنِهِ، أَوْ يَجِدَ رِيحًا بِأَنْفِهِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب شیطان تم میں سے کسی ایک کے پاس آئے اور یہ کہے: تم بے وضو ہو گئے ہو، تو اسے اپنے ذہن میں یہ کہنا چاہیے: تم جھوٹ کہہ رہے ہو، جب تک آدمی اپنے کان کے ذریعے (ہوا خارج ہونے کی) آواز نہیں سنتا یا اپنی ناک کے ذریعے اس کی بو کو محسوس نہیں کرتا (اس وقت تک اسے دوبارہ وضو نہیں کرنا چاہیے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2666]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 571، وابن الجارود فى "المنتقى"، 267، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 29، 1025، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2663، 2664، 2665، 2666، 2667، 2669، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 463، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1024، 1026، والترمذي فى (جامعه) برقم: 396، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 514، 1204، 1210، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1396، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11241» «رقم طبعة با وزير 2656»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين غير عياض بن هلال وهو مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 469
أخبرنا دَعلَج بن أحمد السِّجْزي، حدثنا علي بن الحَسَن بن (2) بَيَان، حدثنا عبد الله بن رجاء، حدثنا حَرْب بن شداد عن يحيى بن أبي كثير، حدثني عِيَاض قال: سألت أبا سعيد الخُدْريَّ فقلت: أحدُنا يصلّي فلا يدري كم صلَّى، قال: فقال: قال لنا رسول الله ﷺ:"إذا صلَّى أحدُكم فلم يَدْرِ كم صلَّى، فليَسجُدْ سجدتين وهو جالسٌ، وإذا جاء أحدَكم الشيطانُ فقال: إنك أحدثتَ، فليقل: كذبتَ، إلّا ما وَجَدَ رِيحًا بأنفه، أو سمع صوتًا بأُذنه" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فإنَّ عِياضًا هذا: هو ابن عبد الله بن سعد بن أبي سَرْح! وقد احتجَّا جميعًا به ولم يُخرجا هذا الحديث لخلافٍ من أبان بن يزيد العطَّار فيه عن يحيى بن أبي كثير، فإنه لم يحفظه فقال: عن يحيى عن هلال بن عِيَاض أو عياض بن هلال، وهذا لا يعلِّله، لإجماع يحيى بن أبي كثير على إقامة هذا الإسناد عنه، ومتابعة حرب بن شدّاد فيه، كذلك رواه هشام بن أبي عبد الله الدَّستُوائي وعلي بن المبارَك ومَعمَر بن راشد وغيرهم عن يحيى بن أبي كثير. أما حديث هشام:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 464 - على شرطهما وتركاه لخلاف أبان العطار عن يحيى فإنه لم يحفظه.
عیاض بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے مگر اسے یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھیں؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یاد نہ رہے کہ کتنا پڑھا ہے، تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے (سہو) کر لے؛ اور اگر کسی کے پاس شیطان آئے اور کہے کہ تم بے وضو ہو گئے ہو، تو وہ (دل میں) کہے کہ تو جھوٹا ہے، الا یہ کہ وہ ناک سے بو محسوس کرے یا کان سے آواز سن لے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، اور عیاض بن عبداللہ بن سعد بن ابی سرح سے ان دونوں نے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عياض: وهو ابن هلال، وليس كما زعم المصنف من أنه ابن عبد الله بن سعد بن أبي سعد المخرَّج له عند الشيخين، فقد جاء مسمَّى بعياض بن هلال من غير طريق عن يحيى بن أبي كثير-، وأخرجه أحمد 18/ (11468) من طريق شيبان ...» [ترقيم الرساله 469] [ترقيم الشركة 463] [ترقيم العلميه 464]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1225
حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا علي بن الحَسَن بن بَيَان، حدثنا عبد الله بن رَجَاء، أخبرنا حرب بن شَدَّاد، أخبرنا يحيى بن أبي كَثِير، حدثني عِيَاض قال: سألتُ أبا سعيد الخُدْري فقلت: أحدُنا يصلي فلا يدري كم صلى، قال: قال لنا رسول الله ﷺ:"إذا صلَّى أحدكم فلم يَدْرِ كم صلَّى، فليسجد سجدتين، وإذا جاء أحدَكُم الشيطانُ فقال: إنك قد أحدثْتَ، فليقل: كذبتَ، إلّا ما وَجَدَ رِيحًا بأنفه، أو سَمِع صوتًا بأُذنِه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
عیاض بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ ہم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے اور اسے یہ معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھ لی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یہ یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تو وہ (سہو کے) دو سجدے کرے، اور جب تمہارے پاس شیطان آئے اور کہے کہ تم بے وضو ہو گئے ہو، تو وہ (اپنے دل میں) کہے: «کذبتَ» ”تو نے جھوٹ بولا ہے“، الا یہ کہ وہ اپنی ناک سے بو محسوس کرے یا اپنے کان سے آواز سن لے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب السهو/حدیث: 1225]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عياض: وهو ابن هلال» [ترقيم الرساله 1225] [ترقيم الشركة 1214]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِيَاضٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْتُ: أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى؟ فَقَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ. فَإِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ، فَقَالَ: إِنَّكَ أَحْدَثْتَ، فَلْيَقُلْ: كَذَبْتَ، إِلَّا مَنْ وَجَدَ رِيحًا أَوْ سَمِعَ صَوْتًا بِأُذُنِهِ.
عیاض رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ ”ہم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے اور اسے یہ خبر نہیں رہتی کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟“ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یہ علم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تو وہ بیٹھی ہوئی حالت میں سہو کے دو سجدے کر لیا کرے، اور جب تم میں سے کسی کے پاس شیطان آ کر کہے کہ تمہارا وضو ٹوٹ گیا ہے، تو وہ کہے: تو نے جھوٹ بولا، سوائے اس شخص کے جو بو پائے یا اپنے کان سے آواز سنے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون شطره الأخير»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 396، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1238، 1239، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1024، 1026، 1029، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 514، 1204، 1210، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11086، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1495، وأخرجه فتح الباري برقم: 1168، 1174، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 476، 1242، 1250، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5440، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1249، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1136»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1241
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِيَاضٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، وَإِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ، فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ، فَلْيَقُلْ: كَذَبْتَ، إِلَّا مَا وَجَدَ رِيحَهُ بِأَنْفِهِ أَوْ سَمِعَ صَوْتًا بِأُذُنِهِ.
عیاض رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ہم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو اسے یہ معلوم نہیں ہو پاتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ اس پر انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو سکے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے، اور جب تم میں سے کسی کے پاس دورانِ نماز شیطان آئے اور یہ وسوسہ ڈالے کہ یقیناً تمہارا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کہے: ”تو نے جھوٹ بولا ہے“، سوائے اس صورت کے کہ وہ اپنی ناک سے بو محسوس کرے یا اپنے کان سے آواز سن لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون الجملة الأخيرة: مضى الكلام عليه (برقم 1141)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 396، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1238، 1239، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1024، 1026، 1029، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1204، 1210، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10698، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1495، وأخرجه فتح الباري برقم: 1168، 1174، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 476، 1242، 1250، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 29، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5440، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1249، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2665، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں