🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1370. باب صلاة الخوف - ذكر النوع التاسع من صلاة الخوف
خوف یا جنگ کے حالات میں نماز ادا کرنے کا طریقہ اور اس کے احکام - صلاة الخوف کے نویں نوع کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2888 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 2888
صحیح ابن خزیمہ: 1351
المستدرک علی الصحیحین: 1264
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2888
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ أَبُو سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ قَالَ: " قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطَائِفَةٌ مِنْ خَلْفِهِ، وَطَائِفَةٌ مِنْ وَرَاءِ الَّتِي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُعُودٌ وَوُجُوهُهُمْ كُلُّهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَبَّرَتِ الطَّائِفَتَانِ، فَرَكَعَ وَرَكَعَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي خَلْفَهُ وَالأُخْرَى قُعُودٌ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا أَيْضًا وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ قَامَ فَقَامُوا وَنَكَصُوا خَلْفَهُمْ حَتَّى كَانُوا مَكَانَ أَصْحَابِهِمْ قُعُودًا، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَتِ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا، فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذِهِ الأَخْبَارُ لَيْسَ بَيْنَهُمَا تَضَادٌ وَلا تَهَاتُرٌ، وَلَكِنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَلَّى صَلاةَ الْخَوْفِ مِرَارًا فِي أَحْوَالٍ مُخْتَلِفَةٍ بِأَنْوَاعٍ مُتَبَايِنَةٍ عَلَى حَسَبِ مَا ذَكَرْنَاهَا، أَرَادَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ تَعْلِيمِ أُمَّتِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ، أَنَّهُ مُبَاحٌ لَهُمْ أَنْ يُصَلُّوا أَيَّ نَوْعٍ مِنَ الأَنْوَاعِ التِّسْعَةِ الَّتِي صَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَوْفِ عَلَى حَسَبِ الْحَاجَةِ إِلَيْهَا، وَالْمَرْءُ مُبَاحُ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ مَا شَاءَ عِنْدَ الْخَوْفِ مِنْ هَذِهِ الأَنْوَاعِ الَّتِي ذَكَرْنَاهَا، إِذْ هِيَ مِنَ اخْتِلافِ الْمُبَاحِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ بَيْنَهَا تَضَادٌ أَوْ تَهَاتُرٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نمازِ خوف کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، ایک گروہ آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا اور ایک گروہ ان لوگوں کے پیچھے تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے تھے، وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، ان سب کے چہرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تھے، آپ نے تکبیر کہی، ان دونوں گروہوں نے تکبیر کہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا، آپ کے پیچھے والے گروہ نے بھی رکوع کیا اور دوسرے لوگ بیٹھے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو ان لوگوں نے سجدہ کیا اور دوسرے لوگ بیٹھے رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے وہ لوگ بھی کھڑے ہوئے اور وہ پیچھے ہٹتے ہوئے ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے جہاں ان کے ساتھی بیٹھے ہوئے تھے، پھر دوسرا گروہ آ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بھی ایک رکوع اور دو سجدے پڑھائے اور دوسرے لوگ بیٹھے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو دونوں گروہ کھڑے ہوئے انہوں نے انفرادی طور پر ایک رکعت ادا کی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان روایات میں کوئی تضاد اور اختلاف نہیں پایا جاتا بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف مختلف مواقع پر مختلف طریقوں سے کئی مرتبہ ادا کی تھی جس کا ذکر ہم نے کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سے ارادہ یہ تھا کہ آپ اپنی امت کو نمازِ خوف کے طریقے کی تعلیم دیں کیونکہ ان کے لیے یہ بات مباح ہے کہ وہ ان نو طریقوں میں سے کسی بھی طریقے کے مطابق نماز ادا کر سکتے ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوف کے عالم میں نماز ادا کی تھی، یعنی صورت حال کے مطابق جو بھی طریقہ مناسب ہو، آدمی کے لیے یہ بات مباح ہے کہ وہ خوف کے عالم میں ان طریقوں میں سے جس طریقے کے مطابق چاہے نماز ادا کرے جن طریقوں کا ہم نے ذکر کیا ہے، یہ مباح اختلاف کی قسم سے تعلق رکھتے ہیں، ان روایات میں کوئی تضاد یا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، 2874، 2877، 2882، 2883، 2884، 2888، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2504، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400» «رقم طبعة با وزير 2877»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر - «ضعيف أبي داود» تحت الحديث (1133). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ الْمِصْرِيَّانِ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمُ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ أَبُو سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ، قَالَ: " قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَائِفَةٌ مِنْ وَرَاءِ الطَّائِفَةِ الَّتِي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُعُودٌ وُجُوهُهُمْ كُلُّهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَتِ الطَّائِفَتَانِ، فَرَكَعَ، فَرَكَعَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي خَلْفَهُ، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ سَجَدَ، فَسَجَدُوا أَيْضًا، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ قَامَ وَقَامُوا، وَنَكَسُوا خَلْفَهُمْ حَتَّى كَانُوا مَكَانَ أَصْحَابِهِمْ قُعُودٌ، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَتِ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا، فَصَلَّوْا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز خوف کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جبکہ ایک گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اُن سب کے چہرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو دونوں گروہوں نے بھی تکبیر کہہ کر نماز شروع کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو آپ کے پیچھے کھڑے ہو نے والے گروہ نے بھی رکوع کیا دوسرا گروہ بیٹھا رہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کیے تو اُنہوں نے بھی سجدے کیے جبکہ دوسرا گروہ بیٹھا ہوا تھا پھر آپ کھڑے ہوئے تو وہ بھی کھڑے ہو گئے اور پیچھے چلے گئے حتّیٰ کہ اپنے ساتھیوں کی جگہ پر بیٹھ گئے۔ دوسرا گروہ (آگے) آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھائی، جبکہ دوسرا گروہ بیٹھا ہوا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد (کے بعد) سلام پھیردیا۔ پھر دونوں گروہ کھڑے ہو گئے تو اُنہوں نے خود اپنے لئے ایک رکعت دو دو سجدوں کے ساتھ ادا کر لی۔ (اور تشہد کے بعد سلام پھیر لیا) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: «منكر، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، 1348، 1350، 1351، 1352، 1353، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2504، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5188، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1264
أخبرنا عبد الرحمن بن حمدان الجَلَّاب بهَمَذان، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس الرازي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا يحيى بن أيوب، حدثني يزيد بن الهاد، حدثني شُرَحْبيل بن سعد، عن جابر بن عبد الله، عن رسول الله ﷺ في صلاة الخوف قال: قام رسول الله ﷺ وطائفةٌ من خَلْفِه، وطائفةٌ من وراء الطائفة التي خَلْفَ رسول الله ﷺ قعودٌ، وجوهُهم كلُّهم إلى رسول الله ﷺ، فكبَّر رسولُ الله ﷺ، فكبَّرت الطائفتان، فركع فركعت الطائفةُ التي خَلْفَه، والآخرون قعودٌ، ثم سجد فسجدوا أيضًا، والآخرون قعودٌ، ثم قام فقاموا، ونكَصُوا خَلْفَه حتى كانوا مكانَ أصحابهم قعودًا، وأتت الطائفةُ الأخرى فصلى بهم ركعةً وسجدتين ثم سلَّم، والآخرون قعودٌ، ثم سلَّم، فقامت الطائفتان كلتاهما فصلَّوا لأنفسهم ركعةً وسجدتين، ركعةً وسجدتين (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وقد احتجَّا بجميع رواته غيرَ شُرَحْبيل وهو تابعيٌّ مدنيٌّ غيرُ متّهم (2) .
شرحبیل بن سعد، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز خوف کے بارے میں فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوا، اور ایک گروہ اس گروہ کے پیچھے بیٹھا تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا، ان سب کے چہرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو دونوں گروہوں نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے والے گروہ نے رکوع کیا جبکہ دوسرے لوگ بیٹھے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو انہوں نے بھی سجدہ کیا جبکہ دوسرے لوگ بیٹھے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو وہ (پہلا گروہ) کھڑا ہوا اور وہ پیچھے ہٹ کر اپنے ساتھیوں کی جگہ بیٹھ گئے، اور دوسرا گروہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت اور دو سجدے کروائے پھر سلام پھیر دیا جبکہ دوسرے لوگ بیٹھے رہے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو دونوں گروہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنے لیے ایک رکعت اور دو سجدے، ایک رکعت اور دو سجدے ادا کیے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، حالانکہ انہوں نے شرحبیل کے علاوہ اس کے تمام راویوں سے حجت پکڑی ہے، اور شرحبیل مدنی تابعی ہیں اور ان پر کوئی تہمت نہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد أبي سعد المدني.» [ترقيم الرساله 1264] [ترقيم الشركة 1253]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں