🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
657. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن نزول عيسى ابن مريم من أعلام الساعة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ عیسیٰ ابن مریم کا نزول قیامت کی علامتوں میں سے ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6817 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 6817
مسند احمد: 2918
الفتح الربانی: 8746
المستدرک علی الصحیحین: 3040، 3716
الجامع الكامل: 13245
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11331
المعجم الکبیر للطبرانی: 12686
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5813، 7663
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6817
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عَفْرَاءَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فِي قَوْلِهِ: وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ سورة الزخرف آية 61، قَالَ: نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مِنْ قَبْلِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ﴾ [سورة الزخرف: 61] کے بارے میں فرمایا ہے: ”بے شک وہ قیامت کی نشانی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اس سے مراد قیامت سے پہلے سیدنا عیسیٰ بن مریم کا نزول ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6817]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6817، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3021، 3696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2966» «رقم طبعة با وزير 6778»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (3208). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2918
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عُقَيْلٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَقَدْ عُلِّمْتُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَمَا أَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ، فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَمْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، فَيَسْأَلُوا عَنْهَا؟! ثُمَّ طَفِقَ يُحَدِّثُنَا، فَلَمَّا قَامَ، تَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَكُونَ سَأَلْنَاهُ عَنْهَا، فَقُلْتُ: أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا، فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ، قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، ذَكَرْتَ أَمْسِ أَنَّ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَلَا تَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ، فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَمْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْهَا، وَعَنِ اللَّاتِي قرأت قبلها. قَالَ: نَعَمْ، إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِقُرَيْشٍ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ". وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَي تَعْبُدُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَمَا تَقُولُ فِي مُحَمَّدٍ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا، فَلَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا، فَإِنَّ آلِهَتَهُمْ لَكَمَا تَقُولُونَ. قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ سورة الزخرف آية 57. قَالَ: قُلْتُ مَا يَصِدُّونَ؟ قَالَ: يَضِجُّونَ، وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ سورة الزخرف آية 61، قَالَ: هُوَ خُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
ابویحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں قرآن کریم کی ایک ایسی آیت جانتا ہوں جس کے متعلق آج تک مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا، اب مجھے معلوم نہیں ہے کہ لوگوں کو اس کے بارے پہلے سے علم ہے اس لئے نہیں پوچھتے یا ان کا ذہن ہی اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتا؟ یہ کہہ کر پھر وہ ہمارے ساتھ باتیں کرنے لگے، جب وہ اپنی نشست سے کھڑے ہوئے تو ہم ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ ہم ہی نے ان سے کیوں نہ پوچھ لیا؟ میں نے کہا کہ جب وہ کل یہاں آئیں گے تو میں ان سے اس کے متعلق دریافت کروں گا۔ چنانچہ اگلے دن سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب تشریف لائے تو میں نے عرض کیا کہ حضرت! کل آپ نے ذکر فرمایا تھا کہ آپ قرآن کریم کی ایک ایسی آیت جانتے ہیں جس کے متعلق آج تک آپ سے کسی نے نہیں پوچھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ معلوم نہیں، لوگوں کو پہلے سے اس کے بارے علم ہے اس لئے نہیں پوچھتے یا اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتے؟ آپ مجھے اس آیت کے متعلق بتائیے اور ان آیات کے متعلق بھی جو آپ نے اس سے پہلے پڑھ رکھی تھیں؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ قریش سے فرمایا: ”اے گروہ قریش! اللہ کے علاوہ جن چیزوں کی پوجا کی جاتی ہے، ان میں سے کسی میں کوئی خیر نہیں ہے“، قریش کے لوگ جانتے تھے کہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں اس لئے وہ کہنے لگے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا تمہارا یہ خیال نہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے نبی اور اس کے نیک بندے تھے، اگر آپ سچے ہیں (کہ معبودان باطلہ میں کوئی خیر نہیں ہے) تو پھر عیسائیوں کا خدا بھی ویسا ہی ہوا جیسے آپ کہتے ہیں (کہ ان میں بھی کوئی خیر نہیں ہے)، اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: «وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ» [الزخرف: 57] ”جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مثال بیان کی جاتی ہے تو آپ کی قوم چلانے لگتی ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے «يَصِدُّونَ» کا معنی پوچھا تو انہوں نے اس کا ترجمہ ”چلانا“ کیا اور « ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ [الزخرف: 61] » ”اور بلاشبہ وہ یقینا قیامت کی ایک نشانی ہے۔“ کا مطلب پوچھا تو فرمایا کہ قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول و خروج قیامت کی علامات میں سے ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2918]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8746
عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عُقَيْلٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَقَدْ عُلِّمْتُ آيَةً مِنْ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ فَمَا أَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا أَمْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَيَسْأَلُوا عَنْهَا ثُمَّ طَفِقَ يُحَدِّثُنَا فَلَمَّا قَامَ تَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَكُونَ سَأَلْنَاهُ عَنْهَا فَقُلْتُ أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ قُلْتُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ذَكَرْتَ أَمْسِ أَنَّ آيَةً مِنْ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ فَلَا تَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا أَمْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْهَا وَعَنِ اللَّاتِي قَرَأْتَ قَبْلَهَا قَالَ نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِقُرَيْشٍ ( (يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ) ) وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا تَقُولُ فِي مُحَمَّدٍ فَقَالُوا يَا مُحَمَّدُ أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا فَلَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّ آلِهَتَهُمْ لَكَمَا تَقُولُونَ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ} [الزخرف: 57] قَالَ قُلْتُ مَا يَصِدُّونَ قَالَ يَضِجُّونَ {وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ} [الزخرف: 61] قَالَ هُوَ خُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:قرآن مجید کی ایک آیت ہے، میں تو اس کو جانتا ہوں، لیکن کبھی کسی آدمی نے اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا، اب مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ لوگوں کو اس کا علم ہے، اس لیے سوال نہیں کرتے، یا وہ اس کو سمجھ ہی نہیں سکے کہ اس کے بارے میں سوال کریں، پھروہ ہم سے اور باتیں کرتے رہے اور جب کھڑے ہو کر چلے گئے تو ہم ایک دوسرے سے ملامت کرنے لگے کہ ہم نے ان سے اس آیت کے بارے میں دریافت ہی نہیں کیا، میں (ابو یحیی) نے کہا:کل جب وہ آئیں گے تو میں پوچھوں گا، چنانچہ جب دوسرے دن آئے تو میں نے کہا: اے ابن عباس! کل آپ نے ایک آیت کا ذکر کیا تھا کہ اس کے متعلق آپ سے کسی آدمی نے پوچھا نہیں ہے، اب معلوم نہیں لوگوں کوا س کا پتہ چل گیا ہے، اس لیے نہیں پوچھا یا وہ اس کو سمجھ ہی نہ سکے؟ انہوں نے کہا: جی، بتاتا ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قریشیوں سے فرمایا: اے قریشیوں کی جماعت! اللہ تعالیٰ کے سوا جس کی بھی پرستش کی جائے گی، اس میں خیر نہیں ہو گی۔ اب قریشیوں کو پتہ تھا کہ عیسائی عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عبادت کرتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ عیسائی، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہیں یعنی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے منکر ہیں۔ تو قریش کے لوگوں نے کہا:اے محمد! کیا تم ہی لوگ یہ دعوی نہیں کرتے کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نبی اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندے تھے، تو پھر اگر آپ اس بات میں سچے ہیں تو ان کے معبود بھی ویسے ہی ہوئے، جیسے تم کہتے ہو (پس عیسی علیہ السلام میں کوئی خیر نہ رہی)؟ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: {وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْیَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُکَ مِنْہُ یَصِدُّونَ} … جب ان کے لئے مریم کے بیٹے کی مثال بیان کی گئی تو تیری قوم اس سے منہ پھیرتی ہے۔ راوی نے کہا: یَصِدُّونَ کا کیا مطلب ہے، اس نے کہا: شور کرنا، جبکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَإِنَّہُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَۃِ} حالانکہ عیسیٰ علیہ السلام کا نکلنا قیامت سے پہلے والی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8746]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه مختصرا ابن حبان: 6817، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2918 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2918»
وضاحت: فوائد: … شرک کی تردید اور جھوٹ معبودوںکی بے وقعتی کی وضاحت کے لیے جب مشرکین مکہ سے کہا جاتا کہ تمہارے ساتھ تمہارے معبود بھی جہنم میں جائیں گے، تو اس سے مراد پتھر کی مورتیاں ہوتی تھیں، جن کی وہ پوجا پاٹ کرتے تھے، نہ وہ نیک لوگ، جو اپنی زندگیوں میں لوگوںکو توحید کی دعوت دیتے رہے، مگر ان کی وفات کے بعد ان کے معتقدین نے ان کو معبود بنا لیا۔ اس لیے مشرکین کا یہ کھوکھلا نقطہ بے وقعت ہو گیا کہ اگر ان کے معبود جہنم میں جائیں گے تو پھر وہ نبی بھی جہنم میں جائیں گے، جن کی عبادت ہونے لگی، العیاذ باللہ۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن ۔ أخرجه مختصرا ابن حبان: 6817
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3040
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا العبَّاس بن الوليد بن مَزْيَد، حدثنا محمد بن شعيب، أخبرنا شَيْبان بن عبد الرحمن، عن عاصم، عن أبي رزين، عن أبي يحيى، عن ابن عبَّاس، عن النبي ﷺ: (وإنَّه لَعَلَمٌ لِلسَّاعةِ) [الزخرف: 61] قال:"خروجُ عيسى قبل يوم القيامة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3003 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت ﴿وَإِنَّهُ لَعَلَمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ ”اور بے شک وہ قیامت کی ایک نشانی ہے“ کے بارے میں فرمایا: ”(اس سے مراد) قیامت سے پہلے عیسیٰ علیہ السلام کا خروج ہے۔“ [سورة الزخرف: 61]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، إلّا أنَّ المحفوظ فيه عن ابن عبَّاس من قوله موقوفًا لا مرفوعًا ما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد" 5/ (2918) حيث أخرجه ضمن حديث عن هاشم بن القاسم عن شيبان موقوفًا، وهو الصحيح. وأخرجه كرواية المصنف هنا ابنُ حبان (6817) من طريق الوليد بن مسلم عن ...» [ترقيم الرساله 3040] [ترقيم الشركة 3021] [ترقيم العلميه 3003]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3716
حَدَّثَنَا محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَضْل، حَدَّثَنَا محمد بن سابق، حَدَّثَنَا إسرائيل، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وإنَّه لَعَلَمٌ لِلسَّاعةِ﴾ [الزخرف: 61] ، قال: خروجُ عيسى ابن مريمَ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3675 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وإنَّه لَعَلَمٌ لِلسَّاعةِ﴾ [الزخرف: 61] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا خروج (آمد) ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3716]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 3716] [ترقيم الشركة 3696] [ترقيم العلميه 3675]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13245
13245- عن أبي يحيى مولى ابن عقيل الأنصاري، عن ابن عباس قال: لقد علمت آية من القرآن ما سألني عنها رجلٌ قط، فما أدري أعلمها الناس، فلم يسألوا عنها، أم لم يفطنوا لها، فيسألوا عنها؟ ثم طفق يحدّثنا، فلما قام، تلاومنا أن لا نكون سألناه عنها، فقلتُ: أنا لها إذا راح غدا، فلما راح الغد، قلت: يا ابن عباس، ذكرتَ أمس أن آية من القرآن لم يسألك عنها رجلٌ قط، فلا تدري أعلمها الناس، فلم يسألوا عنها، أم لم يفطنوا لها؟ فقلت: أخبرني عنها، وعن اللاتي قرأت قبلها. قال: نعم، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لقريش: يا معشر قريش، إنه ليس أحد يعبد من دون الله فيه خير، وقد علمت قريش أن النصارى تعبد عيسى ابن مريم، وما تقول في محمد. فقالوا: يا محمد، ألست تزعم أن عيسى كان نبيا وعبدا من عباد الله صالحا، فلئن كنت صادقا، فإن آلهتهم لكما تقولون. قال: فأنزل الله عز وجل: وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ قال: قلت: ما يصدون؟ قال: يضجون: وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ، قال: هو خروج عيسى ابن مريم عليه السلام قبل يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (2918) واللفظ له، والطبراني في الكبير (12/153)، والطحاوي في مشكل الآثار (986)، وابن حبان (6817) كلهم من طريق عاصم بن بهدلة، عن أبي رزين مسعود بن مالك الأسدي، عن أبي يحيى مولى بن عقيل الأنصاري، عن ابن عباس، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11331
عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عَقِيلٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَقَدْ عَلِمْتُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَطُّ، فَمَا أَدْرِي أَعَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَيَسْأَلُوا عَنْهَا، ثُمَّ طَفِقَ يُحَدِّثُنَا، فَلَمَّا قَامَ تَلَاوَمْنَا أَلَّا سَأَلْنَاهُ عَنْهَا قَالَ: فَقُلْتُ: أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا. فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، ذَكَرْتَ أَمْسِ أَنَّ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَلَا تَدْرِي عَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، أَخْبِرْنِي عَنْهَا. قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِقُرَيْشٍ:" إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ". وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ وَمَا يَقُولُ مُحَمَّدٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا، فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّ آلِهَتَهُمْ لَكَمَا يَقُولُونَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ قُلْتُ: مَا يَصُدُّونَ؟ قَالَ: يَضِجُّونَ وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ قَالَ: خُرُوجُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَإِنَّهُ لَكَآلِهَتِهِمْ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویحیی، جو ابن عقیل انصاری کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں قرآن کی ایک آیت کے بارے میں جانتا ہوں جس کے بارے میں، کبھی مجھ سے کسی نے نہیں دریافت نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے، اور انہوں نے اس وجہ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا؟ یا پھر لوگوں کو اس کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ وہ اس کے بارے میں دریافت کرتے، پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمارے ساتھ بات چیت شروع کر دی، جب وہ اُٹھ کے چلے گئے، تو ہم نے ایک دوسرے کو ملامت کی کہ ہم نے اُن سے اُس آیت کے بارے میں کیوں نہیں دریافت کیا، پھر میں نے یہ سوچا کہ کل جب وہ آئیں گے، تو میں اس حوالے سے کوشش کروں گا، جب اگلے دن وہ شریف لائے، تو میں نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! آپ نے کل قرآن کی ایک آیت کا ذکر کیا تھا، جس کے بارے میں آپ سے کبھی کسی شخص نے دریافت نہیں کیا، تو آپ کو یہ نہیں معلوم، کہ کیا لوگوں کو اس آیت کا علم ہے اور انہوں نے اس وجہ سے اُس کے بارے میں دریافت نہیں کیا، یا لوگوں کو اُس کی سمجھ ہی نہیں ہے؟ تو آپ مجھے اُس آیت کے بارے میں بتائیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ، جس کسی کی بھی عبادت کی جاتی ہے، اُن میں سے کسی میں کوئی بھلائی نہیں ہے“۔ قریش یہ بات جانتے تھے کہ عیسائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عبادت کرتے ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں) جو کہتے تھے، (اس کا بھی قریش کو علم تھا) تو قریش نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ کا یہ نہیں کہنا کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نبی تھے، اور اللہ کے نیک بندوں میں سے ایک بندے تھے، اگر آپ سچے ہیں، تو اُن کے معبود بھی اُسی طرح ہونے چاہیں، جس طرح وہ لوگ کہتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی، تو تمہاری قوم کے لوگ اس سے، ہنسنے لگتے ہیں“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: لفظ ”یصدون“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی وہ چیخ و پکار کرتے ہیں۔ ”اور بے شک وہ قیامت (قریب ہونے) کی نشانی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: قیامت کے دن سے پہلے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر آپ سچے ہیں، تو پھر تو یہ ان کے معبودوں کی مانند ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، یہ خراب حافظے کا مالک ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11331]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12740) اخرجه احمد فى المسند (2921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2914، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5813/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12686
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَشَيْبَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِقُرَيْشٍ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ لَا خَيْرَ فِي أَحَدٍ يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللهِ، فَقَالُوا: أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى كَانَ نَبِيًّا، وَكَانَ عَبْدًا صَالِحًا إِنْ كُنْتَ صَادِقًا إِنَّهُ لَكَآلِهَتِهِمْ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ يَضِجُّونَ، وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ خُرُوجُ عِيسَى قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا: ”اے قریش کی جماعت! اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو اللہ کے سوا کسی کی عبادت کرے۔“ تو انہوں نے کہا: کیا آپ یہ نہیں کہتے کہ عیسیٰ نبی تھے اور نیک بندے تھے؟ اگر آپ سچے ہیں تو وہ بھی تو انہی کے (پوجے جانے والے) معبودوں جیسے ہیں۔ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو تمہاری قوم اس پر شور مچانے لگی“ [الزخرف: 57] — یعنی چیخنے چلانے لگی — ”اور بےشک وہ قیامت کی علامت ہے“ [الزخرف: 61] — یعنی قیامت سے پہلے عیسیٰ علیہ السلام کا نزول (اس کی علامت ہے)۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12686]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 153، حدیث 12740»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5813
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عَفْرَاءَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: " قَدْ عَلِمْتُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَمَا أَدْرِي عَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا فَيَسْأَلُوا عَنْهَا؟! قَالَ: فَطَفِقَ يُحَدِّثُنَا، فَلَمَّا قَامَ تَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَكُونُ سَأَلْنَاهُ، فَقُلْتُ: أَنَا لَهَا إِذَا رَاحَ غَدًا، فَلَمَّا رَاحَ الْغَدَ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، ذَكَرْتَ أَمْسِ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَسْأَلْكَ عَنْهَا رَجُلٌ قَطُّ، فَلَا تَدْرِي عَلِمَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْهَا، أَوْ لَمْ يَفْطِنُوا لَهَا، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْهَا وَعَنِ الْآيِ قَرَأْتَ بِهَا. قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِقُرَيْشٍ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يُعْبَدُ دُونَ اللَّهِ فِيهِ خَيْرٌ، وَقَدْ عَلِمَتْ قُرَيْشٌ أَنَّ النَّصَارَى تَعْبُدُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَمَا يَقُولُ فِيهِ مُحَمَّدٌ. فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَلَسْتَ تَزْعُمُ أَنَّ عِيسَى كَانَ نَبِيًّا وَعَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ صَالِحًا؟ فَإِنْ كُنْتَ صَادِقًا أَنَّ آلِهَتَهُمْ كَمَا يَقُولُونَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - (وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ) قَالَ:
قَالَ: فَقُلْتُ: مَا يَصِدُّونَ؟ قَالَ: يَضِجُّونَ (وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ) قَالَ: خُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى ابْنِ عُقَيْلٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ... فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں قرآن کریم کی ایک ایسی آیت سے واقف ہوں جس کے بارے میں مجھ سے کبھی کسی شخص نے سوال نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اسے جانتے ہیں اس لیے نہیں پوچھتے یا ان کی اس طرف توجہ ہی نہیں گئی کہ وہ اس کے متعلق سوال کریں؟!“ راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہم سے باتیں کرنے لگے، جب وہ اٹھ کر چلے گئے تو ہم نے ایک دوسرے کو ملامت کی کہ ہم نے ان سے اس آیت کے بارے میں کیوں نہ پوچھ لیا؟ میں نے کہا کہ جب وہ کل دوبارہ تشریف لائیں گے تو میں یہ کام کروں گا۔ اگلے دن جب وہ تشریف لائے تو میں نے عرض کی: اے ابوالعباس! کل آپ نے قرآن کی ایک ایسی آیت کا ذکر فرمایا تھا جس کے بارے میں کبھی کسی نے آپ سے دریافت نہیں کیا، آپ کو علم نہیں کہ لوگ اسے جانتے ہیں یا ان کی اس جانب توجہ نہیں گئی، پس مجھے اس آیت اور ان آیات کے متعلق بتائیے جن کا آپ نے تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا تھا: ”اے گروہِ قریش! اللہ کے سوا جس کی بھی عبادت کی جاتی ہے اس میں کوئی خیر نہیں“۔ قریش کو معلوم تھا کہ نصاریٰ عیسیٰ ابن مریم کی عبادت کرتے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے تھے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے (بطورِ اعتراض) کہا: اے محمد! کیا آپ کا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ عیسیٰ اللہ کے نبی اور اس کے صالح بندوں میں سے ایک بندے تھے؟ پس اگر آپ سچے ہیں (کہ اللہ کے سوا معبودوں میں خیر نہیں) تو ان کے معبود (عیسیٰ) بھی ویسے ہی ہیں جیسے وہ کہتے ہیں۔ اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ مِنْهُ يَصِدُّونَ﴾ ”اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو آپ کی قوم کے لوگ اس سے (شور مچاتے ہوئے) چلانے لگے“۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: «يَصِدُّونَ» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد شور و غل کرنا ہے“۔ نیز سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ کی تفسیر میں فرمایا کہ اس سے مراد ”قیامت کے دن سے پہلے عیسیٰ ابن مریم کا (آسمان سے) نازل ہونا ہے“۔ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے اپنی سند کے ساتھ عاصم، عن ابی رزین، عن ابی یحییٰ مولیٰ ابن عقیل الانصاری کے طریق سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مکمل طور پر روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5813]
تخریج الحدیث: «أبو يحيى مولى ابن عفراء هو مصدع الأعرج: «قال الحافظ في التقريب: مقبول، وذكره ابن حبان في الثقات» (حاشية أسباب النزول للواحدي 740: إسناده ضعيف)؛ عاصم بن بهدلة صدوق له أوهام (من الحفظ). أخرجه أحمد 2918»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2914، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11330»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لجهالة حال أبي يحيى مولى ابن عفراء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7663
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: (وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ) . قَالَ: نُزُولُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ مُطَوَّلًا، وَتَقَدَّمَ فِي سُورَةِ الزُّخْرُفِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آیتِ مبارکہ ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں کہ ”اس سے مراد سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا (قربِ قیامت میں) نزول ہے۔“ اس روایت کو امام مسدد نے موقوفاً نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز اسے امام حارث نے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس کا ذکر پہلے سورہ زخرف کی تفسیر میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7663]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد موقوفا ورواته ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں