🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. ذكر رضا المصطفى صلى الله عليه وسلم عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه عند فراقه الدنيا-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے کے وقت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے راضی تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6891 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6891
مصنف ابن ابی شیبہ: 37213
المستدرک علی الصحیحین: 4565
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6590
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6891
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ، فَقَالَ: " أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسْلَمْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ كَفَرَ النَّاسُ، وَقَاتَلْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَذَلَهُ النَّاسُ، وَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، وَلَمْ يَخْتَلِفْ فِي خِلافَتِكَ رَجُلانِ، وَقُتِلْتَ شَهِيدًا"، فَقَالَ: أَعِدْ، فَأَعَادَ، فَقَالَ:" الْمَغْرُورُ مَنْ غَرَرْتُمُوهُ، لَوْ أَنَّ مَا عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ بَيْضَاءَ وَصَفْرَاءَ، لافْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس وقت اسلام قبول کیا جب لوگوں نے کفر اختیار کیا تھا، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس وقت جنگ میں حصہ لیا جب لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا اس وقت وہ آپ سے راضی تھے اور آپ کی خلافت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان بھی کوئی اختلاف نہیں تھا اور اب آپ شہید ہو کر وفات پانے لگے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنی بات دہراؤ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنی بات دہرائی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ شخص غلط فہمی کا شکار ہوتا ہے جسے تم لوگ غلط فہمی کا شکار کرو، زمین پر سفید اور زرد (یعنی سونا اور چاندی) جو کچھ بھی موجود ہے قیامت (یا آخرت) کی ہولناکی سے بچنے کے لیے اگر وہ بھی فدیہ دینا پڑے تو میں وہ فدیے کے طور پر دے دوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6891]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6891، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4541، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20286، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35635» «رقم طبعة با وزير 6852»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره دون قوله: «المغرور من غررتموه». * [غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ] قال الشيخ: لم يوثّقه غير المؤلِّف (9/ 1) - انظر «تيسير الانتفاع» -، وضعَّفه الدارقطنيّ، وقال الذهبي: «ليس بِحُجَّةٍ في الحديث». ومن فوقَهُ ثقاتٌ من رجال مسلم. وقد رواه ابن سعد في «الطبقات» (3/ 355) بسندٍ آخر صحيح - عن الشعبيّ -، قال ... فذكرَهُ - مُرسلاً -؛ لم يذكر ابن عبَّاسٍ. وَقَد تَجَلَّى لي ضَعفُه بزياداتٍ تَفَرَّد بِها دون الثقات في بعض الأحاديث؛ خرَّجتها تحت الحديث (6058 - «الضعيفة»). ويَلحَقُ بها هذا الحديث؛ فَإِنَّهُ تَفَرَّد بقولِه: «المغرورُ من غَرَرْتُمُوهُ»؛ فقد رواه عبد الوهاب بن عطاء: ثنا داود بن أبي هند ... دون هذه الزيادة. أخرجه الحاكم (3/ 92)، وإسناده جيد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35635 ترقیم الشثری: -- 37213
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن داود ، عن عامر ، عن ابن عباس قال: دخلت على عمر حين طعن فقلت: ابشر بالجنة يا امير المؤمنين! اسلمت حين كفر الناس، وجاهدت مع رسول الله حين خذله الناس، وقبض رسول الله وهو عنك راض، ولم يختلف في خلافتك اثنان، وقتلت شهيدا، فقال: اعد علي، فاعدت عليه، فقال: والذي لا إله غيره، لو ان لي ما على الارض من صفراء وبيضاء لافتديت به من هول المطلع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [س]: (لأقتدين).
(٣) حسن؛ أبو خالد سليمان بن حيان صدوق، وداود هو ابن أبي هند، وعامر هو الشعبي، أخرجه ابن حبان (٦٨٩١)، والحاكم ٣/ ٩٧، وابن عساكر ٤٤/ ٤٢٨.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ ہوا میں ان کے پاس گیا اور میں نے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو جنت کی بشارت ہو۔ جب دیگر لوگوں نے کفر کیا تب آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔ جب دیگر لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے یار و مددگار چھوڑ رہے تھے تب آپ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا۔ اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت اس حال میں آئی کہ آپ تم سے راضی تھے۔ اور آپ کی خلافت میں کوئی دو آدمی اختلاف کرنے والے نہیں ہیں اور آپ شہید ہو کر مر رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بات دوبارہ کہو۔ چناچہ میں نے یہ بات آپ کو دوبارہ کہی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اگر میرے پاس زمین پر موجود چیزوں کے برابر سونا چاندی ہوتا تو میں اس کے ذریعہ قیامت کی ہولناکی سے جان چھڑا لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37213]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو خالد سليمان بن حيان صدوق، وداود هو ابن أبي هند، وعامر هو الشعبي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6891، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4541، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20286، ترقيم محمد عوامة: 35635»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4565
أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حَدَّثَنَا يحيى بن أبي طالب، حَدَّثَنَا عبد الوهاب بن عطاء، حَدَّثَنَا داود بن أبي هند عن عامر، عن ابن عبّاس قال: دخلتُ على عمر حين طُعِن، فقلت: أبشِرْ بالجنة يا أمير المؤمنين، أسلمتَ حين كفر الناسُ، وجاهدتَ مع رسول الله ﷺ حين خَذَلَه الناسُ، وقُبض رسولُ الله ﷺ وهو عنك راضٍ، ولم يَختلِفْ في خلافتك اثنان، وقُتلتَ شهيدًا، فقال: أعِدْ عليَّ، فأعدتُ عليه، فقال: والله الذي لا إله غيرُه، لو أنَّ لي ما على الأرض من صفراءَ وبيضاءَ لا فتدَيتُ به من هَولِ المُطَّلَعِ (1) .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جب وہ زخمی تھے، تو میں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کو جنت کی بشارت ہو، آپ اس وقت ایمان لائے جب لوگ کفر کر رہے تھے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس وقت جہاد کیا جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ وہ آپ سے راضی تھے، آپ کی خلافت پر دو بندوں نے بھی اختلاف نہیں کیا اور اب آپ کو شہادت نصیب ہو رہی ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اپنی بات دوبارہ دہراؤ“، تو میں نے وہ باتیں دوبارہ دہرائیں۔ تب انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اگر میرے پاس روئے زمین کا تمام سونا اور چاندی ہو تو میں اسے اس ہولناکی سے بچنے کے لیے بطور فدیہ دے دوں جو سامنے آنے والی ہے (یعنی موت اور مابعد کے مراحل)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4565]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل يحيى بن أبي طالب وعبد الوهاب بن عطاء» [ترقيم الرساله 4565] [ترقيم الشركة 4541]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6590
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ طُعِنَ فَقَالَ: احْفَظْ مِنِّي ثَلَاثًا؛ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِيَ النَّاسُ: أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقْضِ فِي الْكَلَالَةِ قَضَاءً، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لِي عَتِيقٌ. فَقَالَ لَهُ النَّاسُ: اسْتَخْلِفْ، قَالَ: أَيُّ ذَاكَ؟ مَا أَفْعَلُ، فَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنِ اسْتَخْلَفَ فَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي أَبُو بَكْرٍ. فَقُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَطَلْتَ صُحْبَتَهُ، وَوُلِّيتَ أَمْرَ الْمُؤْمِنِينَ فَقَرَّبْتَ وَأَدَّيْتَ الْأَمَانَةَ. قَالَ: أَمَّا تَبْشِيرُكَ إِيَّايَ بِالْجَنَّةِ فَوَاللَّهِ لَوْ أَنَّ لِيَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا لَافْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ أَهْوَالِ مَا أَمَامِي قَبْلَ أَنْ أَعْلَمَ مَا الْخَبَرُ، وَأَمَّا قَوْلُكَ مِنْ أَمْرِ الْمُؤْمِنِينَ فَوَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَفَافًا لَا عَلَيَّ وَلَا لِيَ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ صُحْبَةٍ فَذَلِكَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى.
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: "دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ فَقَالَ: أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسْلَمْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ كَفَرَ النَّاسُ، وَقَاتَلْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَذَلَهُ النَّاسُ، وَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، وَلَمْ يَخْتَلِفْ فِي خِلَافَتِكَ رَجُلَانِ، وَقُتِلْتَ شَهِيدًا. فَقَالَ: أَعِدْ. فَأَعَادَ فَقَالَ: الْمَغْرُورُ مَنْ غَرَرْتُمُوهُ، لَوْ أَنَّ لِي مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ بَيْضَاءَ وَصَفْرَاءَ لَافْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ".
وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں پہلا شخص تھا جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا جب انہیں زخمی کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: میری طرف سے تین باتیں یاد رکھو، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ لوگ (مزید) مجھے نہ پا سکیں گے: ایک یہ کہ میں نے کلالہ کے معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، دوسرا یہ کہ میں نے لوگوں پر کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کیا، اور تیسرا یہ کہ میرا ہر غلام آزاد ہے۔ لوگوں نے ان سے عرض کی: آپ کسی کو خلیفہ نامزد فرما دیں، تو انہوں نے فرمایا: ان دونوں میں سے جو بھی میں کروں (درست ہے)، (اگر نامزد نہ کروں تو) اس ہستی نے بھی (نامزدگی) نہیں کی تھی جو مجھ سے بہتر تھے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اور اگر میں خلیفہ نامزد کر دوں تو اس شخصیت نے ایسا کیا تھا جو مجھ سے بہتر تھے یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔ تو میں نے ان سے عرض کی: آپ کو جنت کی خوشخبری ہو، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے اور آپ نے طویل رفاقت پائی، پھر آپ اہل ایمان کے حکمران بنے تو آپ نے لوگوں کو (عدل سے) قریب کیا اور امانت ادا کی۔ انہوں نے فرمایا: جہاں تک تمہارا مجھے جنت کی خوشخبری دینا ہے، تو اللہ کی قسم! اگر میرے پاس دنیا اور اس کی تمام نعمتیں ہوتیں تو میں اپنے سامنے پیش آنے والی ہولناکیوں سے بچنے کے لیے یہ سب فدیہ میں دے دیتا، قبل اس کے کہ مجھے اپنے انجام کی خبر ملتی، اور جہاں تک تمہاری امارتِ مومنین کے متعلق بات ہے تو میری خواہش ہے کہ یہ ذمہ داری برابر سرابر چھوٹ جائے، نہ اس کا بوجھ مجھ پر ہو اور نہ اس کا اجر میرے لیے ہو، اور جہاں تک تم نے صحبتِ نبوی کا ذکر کیا ہے تو وہ تو ویسے ہی (عظیم) ہے جیسے تم نے کہا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، احمد بن حنبل اور ابو یعلی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ ابو یعلی کی ایک روایت میں، جسے ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں نقل کیا ہے، یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت آئے جب انہیں زخمی کیا گیا تھا، تو انہوں نے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو خوشخبری ہو، آپ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسلام لائے جب لوگوں نے کفر کیا، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر تب قتال کیا جب لوگوں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ وہ آپ سے راضی تھے، آپ کی خلافت پر دو بندوں نے بھی اختلاف نہیں کیا اور اب آپ شہادت کی موت پا رہے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: اپنی بات دہراؤ، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دوبارہ وہی بات کہی، جس پر انہوں نے فرمایا: دھوکے میں وہی ہے جسے تم لوگوں نے دھوکے میں ڈال دیا، اگر میرے پاس زمین بھر کا سونا چاندی ہوتا تو میں اللہ کے حضور پیشی کی ہولناکی سے بچنے کے لیے وہ سب بطور فدیہ دے دیتا۔“ اس حدیث کی اصل صحیح (بخاری) میں سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6590]

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں