🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. سَمَاحَةُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی سخاوت اور نرمی کا بیان
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 5261 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 5261، 861
صحیح ابن خزیمہ: 1495
صحیح ابن حبان: 372
السنن الكبرى للبيهقي: 18539
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18192
المعجم الکبیر للطبرانی: 17190
المعجم الاوسط: 8659
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5261
أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن الحارث بن يعقوب، عن قيس بن رافع، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، عن عبد الله بن عمرو: أنه مرَّ بمعاذ بن جَبَل وهو قائم على بابِه يُشير بيدِه، كأنه يُحدَّث نفسَه، فقال له عبد الله: ما شأنُك يا أبا عبد الرحمن، كأنك تُحدِّث نفسَك؟ (2)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنے دروازے پر کھڑے ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے جیسے خود سے کلام کر رہے ہوں، تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”اے ابو عبدالرحمن! آپ کو کیا ہوا، آپ تو ایسے لگ رہے ہیں جیسے خود سے کلام کر رہے ہوں؟“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5261]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل قيس بن رافع. وقد تقدَّم عند المصنف برقم (861) و (2481).» [ترقيم الرساله 5261] [ترقيم الشركة 5216]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1495
نَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكِيمِ بْنِ أَعْيَنَ ، بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ رَافِعٍ الْقَيْسِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، مَرَّ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى بَابِهِ يُشِيرُ بِيَدِهِ، كَأَنَّهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: مَا شَأْنُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ قَالَ: وَمَا لِي أَيُرِيدُ عَدُوُّ اللَّهِ أَنْ يُلْهِيَنِي عَنْ كَلامٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُكَابِدُ دَهْرَكَ الآنَ فِي بَيْتِكَ أَلا تَخْرُجَ إِلَى الْمَجْلِسِ فَتُحَدِّثَ فَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يَعُودُهُ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ لَمْ يَغْتَبْ أَحَدًا بِسُوءٍ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ" ، فَيُرِيدُ عَدُوُّ اللَّهِ أَنْ يُخْرِجَنِي مِنْ بَيْتِي إِلَى الْمَجْلِسِ
عبد الرحمٰن بن جبیر روایت کرتے ہیں سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنے دروازے پر کھڑے اپنے ہاتھ سے اشارے کر رہے تھے گویا کہ وہ خود سے باتیں کر رہے ہوں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا کہ اے ابوعبدالرحمٰن، آپ کو کیا ہوا ہے کہ آپ اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا، مجھے کیا ہوا ہے، کیا اللہ کا دشمن (شیطان) مجھے اس کلام سے غافل کر دینا چاہتا ہے جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ آپ کافی عرصے سے گھر میں بیٹھے مشکلات برداشت کر رہے ہیں، کیا آپ مجلس میں جاکر گفتگو نہیں کریں گے۔ جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے اللہ کہ راہ میں جہاد کیا تو اُس کی ضمانت اللہ کے ذمہ ہے۔ اور جس شخص نے بیمار آدمی کی تیمارداری کی وہ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے۔ اور جو شخص مسجد کی طرف صبح کے وقت گیا یا شام کے وقت گیا تو اللہ کے ذمہ میں ہے۔ اور جو شخص امام کی بیمار پرسی کے لئے گیا تو اُس کی ضمانت اللہ پر ہے۔ اور جو شخص اپنے گھر میں بیٹھا رہا اُس نے کسی شخص کی برائی کے ساتھ غیبت نہ کی تو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے۔ تو یہ اللہ کا دشمن (ابلیس) مجھے میرے گھر سے نکال کر مجلس میں لے جانا چاہتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب الإمامة فى الصلاة وما فيها من السنن مختصر من كتاب المسند/حدیث: 1495]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1495، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 372، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 772، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22520»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 372
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ رَافِعٍ الْقَيْسِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا، كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى مَسْجِدٍ أَوْ رَاحَ، كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُعَزِّزُهُ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ لَمْ يَغْتَبْ إِنْسَانًا، كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے، تو وہ اللہ کے ذمے ہوتا ہے، اور جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے، تو وہ بھی اللہ کے ذمے ہوتا ہے، اور جو شخص صبح یا شام کے وقت مسجد کی طرف جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ذمے ہوتا ہے، اور جو شخص حاکمِ وقت کے پاس جاتا ہے تاکہ اس کی مدد کرے، وہ بھی اللہ کے ذمے ہوتا ہے، اور جو شخص اپنے گھر میں بیٹھا رہتا ہے اور کسی انسان کی غیبت نہیں کرتا وہ بھی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہوتا ہے (یعنی اس کی امان میں ہوتا ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1495، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 372، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 772، 2464، 5216، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22520، والطبراني فى(الكبير) برقم: 54، 55، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8659» «رقم طبعة با وزير 373»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 166). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، قيس بن رافع القيسي، روى عنه جمع، وذكره المؤلف في "الثقات"، وعبد الرحمن بن جبير هو المصري العامري المؤذن، وفي الأصل زيادة "بن نفير" في نسبه، وهو خطأ من الناسخ، وعبد الرحمن بن جبير بن نفير هو الحضرمي، آخر غيره.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 861
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَرِيك البزَّار، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا الليث بن سعد، عن الحارث بن يعقوب، عن قيس بن رافع القَيْسي، عن عبد الرحمن بن جُبير، عن عبد الله بن عمرو: أنه مَرَّ بمعاذ بن جَبَل وهو قاعد على بابه يشيرُ بيده كأنه يحدِّث نفسَه، فقال له عبد الله: ما شأنُك يا أبا عبد الرحمن تحدِّثُ نفسَك؟ قال: وما لي، يريد عدوُّ الله أن يُلهِيَني عن كلام سمعتُه من رسول الله ﷺ، قال (2) : مكابدُ دَهْرِك الآن في (3) [بيتكَ] ! ألَا تخرجُ إلى المسجد فتَحدَّثُ، وأنا سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من جاهَدَ في سبيل الله كان ضامنًا على الله، ومن جَلَسَ في بيته لا يغتابُ أحدًا بسُوءٍ كان ضامنًا على الله، ومن عادَ مريضًا كان ضامنًا على الله، ومن غَدَا إلى المسجد أو راحَ كان ضامنًا على الله، ومن دَخَلَ على إمامٍ يُعزِّرُه كان ضامنًا على الله"، فيريد عدوُّ الله أن يُخرجَني من بيتي إلى المجلس (4) .
هذا حديث رواته مِصريُّون ثِقاتٌ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 767 - رواته ثقات
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کا گزر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ اپنے دروازے پر بیٹھے ہوئے ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے گویا اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہوں، انہوں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن! آپ یہاں اکیلے بیٹھے اپنے آپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کا دشمن (شیطان) مجھے اس کلام سے غافل کرنا چاہتا ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا۔ عبداللہ نے کہا: کیا اب آپ کی عمر بھر کی مشقت آپ کے گھر ہی میں ہے؟ آپ مسجد کی طرف کیوں نہیں نکلتے کہ (وہاں) باتیں کریں؟ (معاذ نے کہا:) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے وہ اللہ کے ذمہ (امان) میں ہے، جو اپنے گھر میں بیٹھے اور کسی کی غیبت نہ کرے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، جو مریض کی عیادت کرے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، جو مسجد کی طرف جائے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے، اور جو کسی (عادل) حکمران کے پاس اس کی تعظیم کے لیے جائے وہ اللہ کے ذمہ میں ہے۔“ پس اللہ کا دشمن چاہتا ہے کہ میں اپنے گھر سے نکل کر لوگوں کی مجلس میں چلا جاؤں (تاکہ یہ اجر ضائع ہو)۔
اس کے راوی ثقہ مصری ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل قيس بن رافع» [ترقيم الرساله 861] [ترقيم الشركة 772] [ترقيم العلميه 767]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18539
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ الْبَزَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ رَافِعٍ الْقَيْسِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ مَرَّ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى بَابِهِ يُشِيرُ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ: مَا شَأْنُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ قَالَ: وَمَا لِي يُرِيدُ عَدُوُّ اللهِ أَنْ يُلْهِيَنِي عَنْ كَلَامٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: مُكَابِدٌ دَهْرَكَ الْآنَ فِي بَيْتِكَ أَلَا تَخْرُجُ إِلَى الْمَجْلِسِ فَتَحَدَّثُ، وَأَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ لَا يَغْتَابُ أَحَدًا بِسُوءٍ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا كَانَ ⦗٢٨١⦘ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ وَرَاحَ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُعَزِّرُهُ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ"، فَيُرِيدُ عَدُوُّ اللهِ أَنْ يُخْرِجَهُ مِنْ بَيْتِي إِلَى الْمَجْلِسِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ اپنے گھر کے دروازے کے سامنے بیٹھے ہاتھوں سے اشارے کر رہے تھے، گویا آپ سے باتیں کر رہے ہوں، تو عبداللہ نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! اپنے نفس سے باتیں کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ اللہ کے دشمن مجھے اس کلام سے غافل کر دینا چاہتے ہیں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ عبداللہ نے کہا: تم اب اپنے گھر میں زمانے کی سختیاں جھیل رہے ہو، مجلس کی طرف کیوں نہیں نکلتے کہ باتیں کرو؟ معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلتا ہے، اللہ اس کا ضامن ہے، اور جو انسان اپنے گھر میں کسی کی برائی بیان نہیں کرتا، یعنی چغلی نہیں کرتا، اللہ اس کا بھی ضامن ہے، اور جو بیمار کی تیمارداری کر لے، صبح یا شام مسجد کی طرف جائے، ان کا بھی اللہ ضامن ہے، اور جو شخص امام کی مدد کرتا ہے، اللہ اس کا بھی ضامن ہے“۔ اللہ کے دشمن کا ارادہ تھا کہ مجھے میرے گھر سے مجلس کی طرف نکال دیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18539]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18192
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّهُ مَرَّ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى بَابِهِ يُشِيرُ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: مَا شَأْنُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟! قَالَ: مَا لِي يُرِيدُ عَدُوُّ اللَّهِ أَنْ يَلْفِتَنِي عَمَّا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُكَابِدُ دَهْرَكَ فِي بَيْتِكَ، أَلَا تَخْرُجَ إِلَى الْمَجْلِسِ؟". وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُعَزِّرُهُ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ لَمْ يَغْتَبْ أَحَدًا بِسُوءٍ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". فَيُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَنِي عَدُوُّ اللَّهِ مِنْ بَيْتِي إِلَى الْمَجْلِسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ ان کا گزر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو اپنے گھر کے دروازے پر کھڑے ہوئے تھے اور اپنے ہاتھ کے ذریعے یوں اشارہ کر رہے تھے جیسے اپنے آپ کے ساتھ باتیں کر رہے ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کا کیا معاملہ ہے؟ کہ آپ اپنے آپ کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں کیا کروں، اللہ کا دشمن یہ چاہتا ہے کہ وہ مجھے اس کام کے حوالے سے پھسلا دے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم ہمیشہ یہ بھرپور کوشش کرنا کہ اپنے گھر میں رہو اور نکل کر مجلس کی طرف نہ جاؤ۔“ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے بھی سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلتا ہے وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، جو شخص بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، جو شخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد کی طرف جاتا ہے وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے، جو شخص حکمران کے پاس جاتا ہے تاکہ اس کی مدد کرے وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے اور جو شخص اپنے گھر میں بیٹھا رہتا ہے اور کسی کی برائی کے ہمراہ غیبت نہیں کرتا، وہ اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے۔“ (پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو اللہ کا دشمن یہ چاہتا ہے کہ مجھے میرے گھر سے نکال کر محفل کی طرف لے جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18192]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/20) اخرجه احمد فى المسند ()»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17190
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ مَرَّ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى بَابِهِ، وَهُوَ يُشِيرُ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ : مَا شَأْنُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ فَقَالَ: مَا لِي - يُرِيدُ - عَدُوُّ اللهِ أَنْ يَلْفِتَنِي عَمَّا سَمِعْتُ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِي: تُكَابِدُ الْآنَ دَهْرَكَ فِي بَيْتِكَ لَا تَخْرُجُ إِلَى الْمَجْلِسِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ وَلَمْ يَغْتَبْ أَحَدًا بِسُوءٍ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ "، فَيُرِيدُ عَدُوُّ اللهِ أَنْ يُخْرِجَنِي مِنْ بَيْتِي إِلَى الْمَجْلِسِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ اپنے دروازے پر کھڑے تھے اور ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے، گویا اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہوں۔ عبداللہ نے ان سے پوچھا: اے ابوعبدالرحمٰن! آپ کو کیا ہوا ہے، اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے کیا ہوا ہے؟ اللہ کا دشمن (شیطان) چاہتا ہے کہ مجھے اس سے پھیر دے جو میں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ وہ مجھ سے کہتا ہے: تم اب اپنے زمانے کو اپنے گھر میں مشقت سے گزار رہے ہو، مجلس میں نہیں نکلتے! (میں نے اس سے کہا) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے وہ اللہ عزوجل کے ذمے کی ضمانت میں ہے، اور جو کسی بیمار کی عیادت کرے وہ اللہ عزوجل کے ذمے ہے، اور جو صبح یا شام مسجد جائے وہ اللہ کے ذمے ہے، اور جو اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور کسی کی برائی سے غیبت نہ کرے وہ اللہ کے ذمے ہے۔“ تو اللہ کا دشمن چاہتا ہے کہ مجھے میرے گھر سے نکال کر مجلس میں لے جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17190]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 37، حدیث 54»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1495، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 372، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 772، 2464، 5216، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22520، والطبراني فى «الكبير» برقم: 55، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8659»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8659
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ مَرَّ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى بَابِهِ يُشِيرُ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو : مَا شَأْنُكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ فَقَالَ: مَا لِي؟ يُرِيدُ عَدُوُّ اللهِ أَنْ يَلْفِتَنِي عَمَّا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِي: تُكَابِدُ الْآنَ دَهْرَكَ فِي بَيْتِكَ أَلَا تَخْرُجُ إِلَى الْمَجْلِسِ؟ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ عَادَ مَرِيضًا كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُعَزِّرُهُ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ، وَمَنْ جَلَسَ فِي بَيْتِهِ لَمْ يَغْتَبْ أَحَدًا بِسُوءٍ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللهِ I "، فَيُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَنِي عَدُوُّ اللهِ مِنْ بَيْتِي إِلَى الْمَجْلِسِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (قيس بن رافع)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ اپنے دروازے پر کھڑے ہاتھ سے اشارے کر رہے تھے، گویا اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہوں۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے ان سے پوچھا: ”اے ابو عبدالرحمن! آپ کا کیا معاملہ ہے، کیا آپ اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”مجھے کیا ہوا ہے؟ اللہ کا دشمن (شیطان) چاہتا ہے کہ مجھے اس بات سے پھیر دے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ وہ مجھ سے کہتا ہے: کیا تم اپنی ساری عمر اپنے گھر میں مشقت اٹھاتے رہو گے، مجلس میں کیوں نہیں نکلتے؟ جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرے وہ اللہ کی ضمانت میں ہوتا ہے، اور جو کسی مریض کی عیادت کرے وہ اللہ عز وجل کی ضمانت میں ہوتا ہے، اور جو صبح یا شام مسجد کی طرف جائے وہ اللہ عز وجل کی ضمانت میں ہوتا ہے، اور جو کسی حاکم کے پاس اس کی تعظیم و مدد کے لیے جائے وہ اللہ کی ضمانت میں ہوتا ہے، اور جو اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور کسی کی برائی کے ساتھ غیبت نہ کرے وہ اللہ کی ضمانت میں ہوتا ہے۔“ تو کیا اللہ کا دشمن مجھے میرے گھر سے نکال کر مجلس میں لے جانا چاہتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح (قیس بن نافع) ہے، اور غالباً درست (قیس بن رافع) ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8659]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1495، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 372، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 772، 2464، 5216، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22520، والطبراني فى «الكبير» برقم: 55، 54»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں