🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. ذِكْرُ مَنْ رُفِعَ عَنْهُمُ الْقَلَمُ
ان لوگوں کا ذکر جن سے (اعمال کا) قلم اٹھا لیا گیا ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعبد الله بن محمد بن موسى قالا: أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا أحمد بن عيسى المِصْري، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني جَرِير بن حازم، عن سليمان بن مِهْران، عن أبي ظَبْيان، عن ابن عباس قال: مَرَّ عليُّ بن أبي طالب بمجنونةِ بني فلان وقد زَنَتَ وأَمَرَ عمر بن الخطّاب برَجْمِها، فردَّها عليٌّ، وقال لعمر: يا أمير المؤمنين، أترجُمُ هذه؟ قال: نعم، قال: أوَما تَذكُرُ أنَّ رسول الله ﷺ قال:"رُفِعَ القلمُ عن ثلاث: عن المجنون المغلوب على عَقلِه، وعن النائم حتى يستيقظَ، وعن الصبيِّ حتى يَحتلِمَ"؟ قال: صَدَقتَ، فخَلَّى عنها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 949 - على شرطهما
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بنو فلاں کی ایک مجنونہ (پاگل) عورت کے پاس سے گزرے جس نے بدکاری کی تھی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے واپس کیا اور سیدنا عمر سے فرمایا: "اے امیر المؤمنین! کیا آپ اسے رجم کریں گے؟" انہوں نے کہا: "ہاں،" تو سیدنا علی نے فرمایا: "کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: اس مجنون سے جس کی عقل مغلوب ہو، سونے والے سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، اور بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے؟" سیدنا عمر نے کہا: "آپ نے سچ فرمایا،" اور اسے چھوڑ دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات إلّا أنه قد اختُلف في رفع ما رواه عليٌّ ووقفه، ومهما يكن من أمرٍ فإنه مرفوع حكمًا كما قال الحافظ ابن حجر في "الفتح" 21/ 536، على أنه قد روي عن عليٍّ من وجوه أخرى فيها التصريح برفعه إلى النبي ﷺ، فضلًا عن شواهده- ...» [ترقيم الرساله 962] [ترقيم الشركة 955] [ترقيم العلميه 949]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8368
حدَّثَناه علي بن حَمْشَاذ العَدْل وعبد الله بن الحسين القاضي، قالا: حدَّثنا الحارث بن أبي أسامة، حدَّثنا أبو النَّضر، حدَّثنا شُعبة، عن الأعمش، عن أبي ظَبْيان، عن ابن عباس قال: أُتِيَ عمرُ بامرأةٍ مجنونةٍ حُبْلَى، فأراد أن يرجُمَها، فقال له علي: أوَما علمتَ أنَّ القلم قد رُفِعَ عن ثلاثٍ: عن المجنون حتى يَعقِل، وعن الصبيِّ حتى يَحتلِم، وعن النائم حتى يَستيقِظ؟ فخلَّى عنها (1) . وقد رُويَ هذا الحديثُ بإسناد صحيحٍ الرُّواة، مُرسَلٌ عن علي ﵁، عن النبيِّ ﷺ مُسنَدًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8169 - صحيح فيه إرسال
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسی مجنونہ عورت لائی گئی جو حاملہ تھی، انہوں نے اسے رجم کرنے کا ارادہ کیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے؟ (وہ یہ ہیں): مجنون سے یہاں تک کہ وہ باشعور ہو جائے، بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے اور سونے والے سے یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے۔ چنانچہ انہوں نے اسے چھوڑ دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8368]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8368] [ترقيم الشركة 8269] [ترقيم العلميه 8169]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں