🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِي الثُّدَيَّةِ وَأَهْلِ النَّهْرَوَانِ
ذوثدیہ اور اہل نہروان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10442 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10442، 8951، 10443، 12045
المستدرک علی الصحیحین: 4725، 4726
المعجم الکبیر للطبرانی: 4034
المعجم الاوسط: 8433
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3458
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10442
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:
أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ وَالْقَاسِطِينَ وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، (عہد یا بیعت) کو توڑنے والوں، حق سے ہٹ کر ظلم کرنے والوں اور خروج (یا بغاوت) کرنے والوں کے ساتھ، جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10053)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10053، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4725
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا الحسن بن علي بن شَبيب المَعْمَري، حدثنا محمد بن حُميد، حدثنا سَلَمة بن الفضل، حدثني أبو زيد الأحول، عن عَتّاب بن ثعلبة، حدثني أبو أيوب الأنصاري في خلافة عمر بن الخطّاب، قال: أمَرَ رسولُ الله ﷺ عليَّ بن أبي طالب بقتالِ الناكِثينَ والقاسِطينَ والمارِقينَ (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4674 - لم يصح
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں بیان فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو «ناكثين» (بیعت توڑنے والوں)، قاسطین (ظالم و سرکش گروہ) اور «مارقين» (دین سے نکل جانے والے خارجیوں) سے قتال کرنے کا حکم دیا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4725]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل محمد بن حميد» [ترقيم الرساله 4725] [ترقيم الشركة 4700] [ترقيم العلميه 4674]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4726
حدّثَناه أبو بكر بن بالَوَيهِ حدثنا محمد بن يونس القرشي، حدثنا عبد العزيز بن الخطّاب، حدثنا علي بن غُراب، عن علي بن أبي فاطمة، عن الأصبَغ بن نُبَاتة، عن أبي أيوب الأنصاري، قال: سمعتُ النبيَّ ﷺ يقول لعَليّ بن أبي طالب:"تُقاتِلُ الناكِثين والقاسِطين والمارِقين بالطُّرُقات والنَّهْروانات وبالشَّعَفات (1) "، قال أبو أيوب قلتُ: يا رسول الله، مع من نقاتلُ هؤلاءِ الأقوام؟ قال:"مع عليّ بن أبي طالبٍ" (2) .
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم ناکثین، قاسطین اور مارقین سے راستوں پر، نہروانات میں اور پہاڑی چوٹیوں پر قتال کرو گے۔“ سیدنا ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں ان لوگوں کے خلاف کس کے ساتھ مل کر قتال کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی بن ابی طالب کے ساتھ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4726]
تخریج الحدیث: «إسناده تالف، من أجل الأصبغ بن نُباتة وعلي بن أبي فاطمة - وهو ابن الحَزوَّر - ومحمد بن يونس القرشي - وهو الكُديمي - فهم متروكون. وأخرجه ابن حبان في "المجروحين" 1/ 174، ومن طريقه ابن الجوزي في "الموضوعات" (802)، وفي "العلل المتناهية" (395) من طريق صالح بن أبي الأسود، ...» [ترقيم الرساله 4726] [ترقيم الشركة 4701]

الحكم على الحديث:
إسناده تالف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8951
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا عَلَى مِنْبَرِكُمْ هَذَا يَقُولُ: عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُقَاتِلَ النَّاكِثِينَ وَالْقَاسِطِينَ وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
علی بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو تمہارے اس منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میں (بیعت، یا عہد کو) توڑنے والوں، حق سے روگرداں ہونے والوں اور (دین سے) نکل جانے والوں سے جنگ کروں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8951]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (519)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10443
وَعَنْ مُحَنَّفِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ:
أَتَيْنَا أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ يَعْلِفُ خَيْلًا لَهُ بِصَعْنَبَى، فَقِلْنَا عِنْدَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، قَاتَلْتَ الْمُشْرِكِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جِئْتَ تُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ؟. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي بِقِتَالِ ثَلَاثَةٍ: النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ، فَقَدْ قَاتَلْتُ النَّاكِثِينَ، وَقَاتَلْتُ الْقَاسِطِينَ، وَأَنَا مُقَاتِلٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ الْمَارِقِينَ بِالسَّعَفَاتِ بِالطُّرُقَاتِ بِالنَّهْرَوَانَاتِ، وَمَا أَدْرِي أَيْنَ هُمْ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مخنف بن سلیم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے وہ اس وقت اپنے گھوڑے کو چارہ کھلا رہے تھے یہ بصعنبی نامی جگہ کی بات ہے ہم نے ان کے ہاں دوپہر کا آرام کیا، ہم نے ان سے کہا: اے سیدنا ابوایوب! آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر مشرکین کے ساتھ جنگ کی ہے، پھر آپ مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آ گئے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین قسم کے لوگوں سے جنگ کرنے کا حکم دیا تھا، (عہد یا بیعت کو) توڑنے والوں، حق سے ہٹ کر ظلم کرنے والوں، اور خروج (یا بغاوت کرنے والوں)۔ تو میں نے (عہد یا بیعت کو) توڑنے والوں کے ساتھ جنگ کی، میں نے حق سے ہٹ کر ظلم کرنے والوں کے ساتھ جنگ کی، اور اب اگر اللہ نے چاہا، تو میں، خروج (یا بغاوت کرنے والوں) کے ساتھ سعفات، طرقات اور نہروانات کے مقامات پر جنگ کروں گا، اور مجھے نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10443]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4049»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12045
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عُقَيْصَاءَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا، وَنَحْنُ نُرِيدُ صِفِّينَ يَقُولُ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَعِيدٍ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
ابوسعید عقیصاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اُس وقت ہم صفین کی طرف جا رہے تھے، انہوں نے یہ فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”ناکثین“ (عہد شکنوں) ”قاسطین“ (انصاف سے ہٹ جانے والوں) اور ”مارقین“ (دین سے نکل جانے والوں) کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوسعید نامی راوی متروک ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12045]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1623)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4034
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ مِحْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ ، قَالَ: أَتَيْنَا أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ يَعْلِفُ خَيْلًا لَهُ بِصَعْنَبَى، فَقِلْنَا عِنْدَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: أَبَا أَيُّوبَ قَاتَلْتَ الْمُشْرِكِينَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جِئْتَ تُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِقِتَالِ ثَلَاثَةٍ ؛ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ، فَقَدْ قَاتَلْتُ النَّاكِثِينَ، وَقَاتَلْتُ الْقَاسِطِينَ، وَأَنَا مُقَاتِلٌ إِنْ شَاءَ اللهُ الْمَارِقِينَ بِالشُّعُفَاتِ بِالطُّرُقَاتِ بِالنَّهْرَاوَاتِ وَمَا أَدْرِي مَا هُمْ.؟
محنف بن سلیم بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ صعنبیٰ کے مقام پر اپنے گھوڑوں کو چارہ ڈال رہے تھے، ہم نے دوپہر ان کے پاس گزاری، تو میں نے ان سے کہا: اے ابوایوب! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشرکین سے جنگ کی، پھر اب آپ مسلمانوں سے جنگ کرنے آ گئے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین گروہوں سے جنگ کرنے کا حکم دیا تھا: ناکثین (عہد شکنوں)، قاسطین (ظالموں) اور مارقین (دین سے نکل جانے والوں) سے۔ چنانچہ میں نے ناکثین سے جنگ کی، اور قاسطین سے بھی جنگ کی، اور اب ان شاء اللہ مارقین سے بھی جنگ کروں گا، (وہ لوگ) بلندیوں، راستوں اور نہروانات میں ہوں گے، اور مجھے نہیں معلوم وہ کون لوگ ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4034]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 172، حدیث 4049»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4699، 4700»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8433
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي حُصَيْنٍ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مَرْوَانَ السِّمَّرِيُّ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: أُمِرْتُ بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ، وَالْقَاسِطِينَ، وَالْمَارِقِينَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ إِلَّا سَلَمَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
ربیعہ بن ناجد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے عہد توڑنے والوں، حق سے ہٹ جانے والوں (ظالموں) اور دین سے نکل جانے والوں سے قتال کا حکم دیا گیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ناجد سے سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8433]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 519، والبزار فى «مسنده» برقم: 604، 774، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4398، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10054»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3458
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ " سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِكُمْ هَذَا يَقُولُ: عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاكِثِينَ وَالْقَاسِطِينَ وَالْمَارِقِينَ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَعْدٍ ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
قَالَ: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، سَمِعْتُ حَكِيمَ بْنَ جُبَيْرٍ ، يَقُولُ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ ، سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ ، سَمِعْتُ عَلِيًّا مِثْلَهُ.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ رَوَاهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَكِيمٌ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ منبر پر بیان فرما رہے تھے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میں ناکثین (عہد و بیعت توڑنے والوں)، قاسطین (حق سے انحراف کر کے ظلم و سرکشی کرنے والوں) اور مارقین (دین سے نکل جانے والے خارجیوں) سے قتال کروں گا۔“ اس روایت کو امام بزار نے بھی اپنی مسند میں نقل کیا ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق علی بن ربیعہ کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ امام بزار نے اس کا ایک دوسرا طریق علقمہ کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت سے بھی ذکر کیا ہے اور اس پر یہ فنی حکم لگایا ہے کہ اس روایت کو ابراہیم سے نقل کرنے میں حکیم بن جبیر منفرد ہیں اور وہ روایتِ حدیث میں قوی نہیں ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك/حدیث: 3458]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: «رواه أبو يعلى وفيه الربيع بن سهل وهو ضعيف» ، وضعف البوصيري سنده (حاشية مسند أبي يعلى ت السناري 519، 1/499)؛ وطريق البزار الآخر فيه حكيم بن جبير وليس بالقوي كما قال البزار»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف الربيع بن سهل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں