كِتَاب صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بارش طلب کرنے کی نماز 1ق. باب: باب: نماز استسقاء کا بیان۔
عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی مانگا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر مبارک کو الٹا (یہ گویا نیک فال تھا کہ پروردگار ہمارا اس طرح رت بدل دے) جب قبلہ کی طرف منہ کیا۔
عباد بن تمیم نے اپنے چچا سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف سے نکلے اور پانی مانگا اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر کو الٹا اور دو رکعت پڑھیں۔
سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ کی طرف نکلے اور پانی کے لئے دعا مانگی اور جب ارادہ کیا کہ دعا قبول کریں تو قبلہ کی طرف ہوئے اور اپنی چادر کو الٹا۔
عباد بن تمیم مازنی نے اپنے چچا سے سنا جو صحابی تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن الْاِْسْتِسْقَاءِ کے لئے نکلے اور لوگوں کی طرف پیٹھ کی اور اللہ سے دعا کرنے لگے اور قبلہ کی طرف منہ کیا اور چادر الٹی اور دو رکعت پڑھیں۔
|