كِتَاب صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بارش طلب کرنے کی نماز 1. باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ بِالدُّعَاءِ فِي الاِسْتِسْقَاءِ: باب: نماز استسقاء کے موقع پر دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ دعا میں ہاتھ اٹھائے تھے ایسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیوں کی پیٹھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔
سیدنا انس صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں اٹھاتے تھے ہاتھ کسی دعا میں مگر استسقاء میں یہاں تک اٹھاتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی۔ اور عبدالاعلیٰ کی روایت میں راوی کو شک ہے کہ ایک بغل کی یا دونوں بغلوں کی۔
قتادہ سے روایت ہے کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اس کے مانند۔
|