🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9962
وَفِي رِوَايَةٍ:" هَذَا فِرْعَوْنُ أُمَّتِي".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ میری امت کا فرعون ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9962]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9963
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَنَفَّلَنِي سَلَبَهُ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اُس کا سامان انعام کے طور پر دیا۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے انہیں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اسے ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے نقل کیا ہے، حالانکہ انہوں نے ان سے سماع نہیں کیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9963]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9964
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دُفِعْتُ يَوْمَ بَدْرٍ إِلَى أَبِي جَهْلٍ وَقَدْ أُقْعِدَ، فَأَخَذْتُ سَيْفَهُ فَضَرَبْتُ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ: رُوَيْعُنَا بِمَكَّةَ، فَضَرَبْتُهُ بِسَيْفِهِ حَتَّى بَرَدَ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَتَلْتُ أَبَا جَهْلٍ، فَقَالَ عَقِيلٌ - وَهُوَ أَسِيرٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَذَبْتَ مَا قَتَلْتَهُ. قَالَ: قُلْتُ بَلْ أَنْتَ الْكَذَّابُ الْآثِمُ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، قَدْ وَاللَّهِ قَتَلْتُهُ قَالَ: فَمَا عَلَامَتُهُ؟ قَالَ: بِفَخِذِهِ حَلْقَةٌ كَحَلْقَةِ الْحَجَلِ الْمُحَلَّقِ. قَالَ: صَدَقْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، میں ابوجہل کے پاس آیا وہ پڑا ہوا تھا، میں نے اس کی تلوار پکڑی اور وہ اس کے سر پر ماری (یعنی چبھوئی) تو اس نے کہا: مکہ میں ہمارا نکما چرواہا؟ پھر میں نے اس کی تلوار سے اس پر ضرب لگائی، یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ابوجہل کو قتل کر دیا ہے، تو جناب عقیل، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیدی کے طور پر موجود تھے، انہوں نے کہا: تم نے جھوٹ بولا: ہے، تم نے اسے قتل نہیں کیا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن! بلکہ تم جھوٹے اور گنہگار ہو، اللہ کی قسم! میں نے اسے قتل کر دیا ہے، انہوں نے دریافت کیا: اس کی علامت کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: اس کے زانوں پر ایک چھلا تھا، جو حلقے والے بٹن کی مانند تھا، تو انہوں نے کہا: تم نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9964]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1774) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8476)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9965
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ أَبَا جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ صَرِيعًا فَقُلْتُ: أَيْ عَدُوَّ اللَّهِ، قَدْ أَخْزَاكَ اللَّهُ قَالَ: وَبِمَا أَخْزَانِي اللَّهُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ؟ وَمَعِي سَيْفٌ لِي فَجَعَلْتُ أَضْرِبُهُ وَلَا يَحْتَكُّ فِيهِ شَيْءٌ، وَمَعَهُ سَيْفٌ لَهُ جَيِّدٌ، فَضَرَبْتُ يَدَهُ فَوَقَعَ السَّيْفُ مِنْ يَدِهِ فَأَخَذْتُهُ.
ثُمَّ كَشَفْتُ الْمِغْفَرَ عَنْ رَأْسِهِ فَضَرَبْتُ عُنُقَهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟". قُلْتُ: اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ قَالَ:" انْطَلِقْ فَاسْتَثْبِتْ". فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا أَسْعَى مِثْلَ الطَّائِرِ، ثُمَّ جِئْتُ وَأَنَا أَسْعَى مِثْلَ الطَّائِرِ أَضْحَكُ، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقْ فَأَرَنِي". فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَأَرَيْتُهُ، فَلَمَّا وَقَفَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَذَا فِرْعَوْنُ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، میں نے ابوجہل کو پایا کہ وہ (زخمی حالت میں) پڑا ہوا تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے دشمن! اللہ نے تجھے رسوائی کا شکار کر دیا ہے، اس نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے کس حساب سے رسوائی کا شکار کیا ہے؟ میں ایک شخص ہوں، جسے تم نے قتل کر دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس میری تلوار تھی، میں نے اس کے ذریعے اسے مارنا شروع کیا، لیکن اس پر کچھ اثر نہیں ہو رہا تھا، اس کے ساتھ اس کی ایک عمدہ تلوار تھی، میں نے اس کے ہاتھ پر ضرب لگائی تو اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی، میں نے اسے پکڑا، پھر میں نے اس کے سر سے خود کو ہٹایا اور اس کی گردن اڑا دی، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ اطلاع ٹھیک ہے؟) میں نے عرض کی: اُس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ اطلاع ٹھیک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور تصدیق کر لو، میں چلا، میں پرندے کی طرح دوڑتا ہوا گیا، پھر میں پرندے کی طرح واپس آیا، میں ہنس رہا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلو، اور مجھے بھی دکھاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل پڑا اور میں نے آپ کو ابوجہل دکھایا، جب آپ اس کے پاس ٹھہرے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اس امت کا فرعون ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن وہب بن ابوکریمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8474)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9966
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: فَكَبَّرَ وَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصْرَ عَبْدَهُ".
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور یہ فرمایا: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے اپنے وعدے کو سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9966]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8471)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9967
وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" وَأَعَزَّ دِينَهُ".
ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اُس نے اپنے دین کی مدد کی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9967]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8472)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9968
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَعُورَ آبَارَهَا. يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں ان کے گڑھوں کو پاٹ دوں۔ (راوی کہتے ہیں:) یعنی غزوہ بدر کے دن ایسا ہوا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9968]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (558)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9969
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا وَرَدَ بَدْرًا أَوْمَأَ بِيَدِهِ فَقَالَ:" هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ". فَوَاللَّهِ مَا أَمَاطَ أَحَدٌ مِنْهُمْ عَنْ مَصْرَعِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بدر تشریف لائے، تو آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے، اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: یہ فلاں شخص کے پچھاڑے جانے (یعنی قتل ہونے) کی جگہ ہے۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اُن لوگوں میں سے کوئی ایک بھی، اپنی مخصوص جگہ سے نہیں ہٹا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9969]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3322)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9970
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ:" مَنْ ضَرَبَ أَبَاكَ؟". قَالَ: الَّذِي قَطَعَ رِجْلَهُ، فَقَضَى سَلَبَهُ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عکرمہ بن ابوجہل کو پیغام بھیج کر دریافت کیا، تمہارے باپ کو کس نے مارا ہے؟ اس نے بتایا: جس نے اس کی ٹانگ کاٹی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کا سامان سیدنا معاذ بن عمرو بن جموع رضی اللہ عنہ کو دینے کا فیصلہ دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9970]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1777)، أخرجه مسند البزار برقم: 1002»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9971
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ: مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَقَتَلَ أَبَا جَهْلٍ فَقَطَعَ عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ يَدَهُ، ثُمَّ عَاشَ إِلَى زَمَنِ عُثْمَانَ. وَيَأْتِي فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا بِتَمَامِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابن اسحاق نے، غزوہ بدر میں شریک ہونے والے حضرات کے نام بیان کیے ہیں (جو درج ذیل ہیں:) انصاری کی شاخ، بنو خزرج سے تعلق رکھنے والے، سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ، انہوں نے ابوجہل کو قتل کیا تھا، اور عکرمہ بن ابوجہل نے اُن کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، یہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے زمانے تک زندہ رہے تھے۔ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے مکمل اسماء آگے آئیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9971]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں