الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9992
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ إِذْ تَبَسَّمَ فِي صَلَاتِهِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ تَبَسَّمْتَ؟ قَالَ:" مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ وَعَلَى جَنَاحِهِ أَثَرُ غُبَارٍ وَهُوَ رَاجِعٌ مِنْ طَلَبِ الْقَوْمِ، فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران مسکرا دیے جب آپ نے نماز مکمل کی تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ مسکرا دیے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میکائیل میرے پاس سے گزرے تھے اور ان کے ”پر“ پر غبار کا نشان تھا، اور وہ دشمن کا پیچھا کر کے واپس آ رہے تھے، وہ مجھے دیکھ کر ہنس پڑے، تو میں نے انہیں دیکھ کر مسکرا دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9992]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9992]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2060)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7199، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4254، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1433/2، 4552»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9993
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ أَبِي: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَإِنَّ أَحَدَنَا لَيُشِيرُ بِسَيْفِهِ إِلَى رَأْسِ الْمُشْرِكِ، فَيَقَعُ رَأْسُهُ عَنْ جَسَدِهِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، قَالَ ابْنُ يُونُسَ: رَوَى مَنَاكِيرَ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے میرے بیٹے! غزوہ بدر کے بارے میں، مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی تلوار کے ذریعے مشرک کے سر کی طرف اشارہ کرتا تھا، تو اس کا سر جسم سے جدا ہو کے گر جاتا تھا، اس سے پہلے کہ وہ تلوار (یا حملہ آور فرد) اس تک پہنچے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی اسکندرانی ہے ابن یونس کہتے ہیں: اس نے منکر روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی اسکندرانی ہے ابن یونس کہتے ہیں: اس نے منکر روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5556)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9994
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أُسَيْدٍ: يَا ابْنَ أَخِي، لَوْ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ الْآنَ بِبَدْرٍ، ثُمَّ أَطْلَقَ اللَّهُ لِي بَصَرِي، لَأُرِيَنَّكَ الشِّعْبَ الَّذِي خَرَجَتْ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ غَيْرَ شَكٍّ وَلَا تَمَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ لِغَفْلَةٍ فِيهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بھتیجے! اگر میں اور تم اس وقت بدر میں ہوتے اور پھر اللہ تعالیٰ میری بینائی کو کھول دیتا، تو میں تمہیں وہ گھاٹی دکھاتا، جس میں سے فرشتے نکل کر ہمارے پاس آئے تھے، اس میں کوئی شک اور کوئی الجھن نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9994]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اس میں موجود غفلت کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9994]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9995
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى سِيمَا الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مُتَعَجِّرٌ بِعِمَامَةٍ صَفْرَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي اللِّبَاسِ نَحْوَ هَذَا.
عروہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن سیدنا جبرائیل سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حلیہ کے مطابق نازل ہوئے انہوں نے زرد رنگ کا عمامہ باندھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ لباس سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9995]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ لباس سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (230)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 9996
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَقَدْ قُلِّلُوا فِي أَعْيُنِنَا يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى قُلْتُ لِصَاحِبِي الَّذِي إِلَى جَانِبِي: كَمْ تَرَاهُمْ؟ أَتَرَاهُمْ سَبْعِينَ؟ قَالَ: أَرَاهُمْ مِائَةً حَتَّى أَخَذْنَا مِنْهُمْ رَجُلًا فَسَأَلْنَاهُ قَالَ: كُنَّا أَلْفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر دشمن ہماری نظروں میں کم نظر آ رہا تھا یہاں تک کہ میں نے اپنے پہلو میں موجود اپنے ساتھی سے دریافت کیا: ان لوگوں کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ یہ کتنے ہیں کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ستر ہوں گے؟ اس نے کہا: میرا خیال ہے، یہ سو ہوں گے، یہاں تک کہ ہم نے ان میں سے ایک شخص کو پکڑا اور اس سے دریافت کیا: تو اس نے بتایا: ہم تو ایک ہزار ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9996]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9996]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10269)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
حدیث نمبر: 9997
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: سَمِعْنَا صَوْتًا وَقَعَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ كَأَنَّهُ صَوْتُ حَصَاةٍ فِي طِسْتٍ، وَرَمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتِلْكَ الْحَصَاةِ فَانْهَزَمْنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے ایک آواز سنی، جو آسمان سے زمین کی طرف آئی تھی، اور وہ یوں تھی جیسے کسی طشت میں کنکری کو ڈالا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کنکریاں پھینکیں، تو ہم پسپا ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9997]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9997]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9998
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ كَفًّا مِنَ الْحَصَى، فَاسْتَقْبَلَنَا بِهِ فَرَمَى بِهَا، وَقَالَ:" شَاهَتِ الْوُجُوهُ" فَانْهَزَمْنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا، آپ نے مٹھی بھر کنکریاں لیں، ہم (یعنی مشرکین مکہ) آپ کے سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھینک دیا اور فرمایا: یہ چہرے قبیح ہو جائیں، تو ہم پسپا ہو گئے، اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں، بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9998]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9998]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3128)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9999
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَعَلِيٍّ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصًى". فَنَاوَلَهُ، فَرَمَى بِهِ وُجُوهَ الْقَوْمِ، فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا امْتَلَأَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصْبَاءِ، فَنَزَلَتْ: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: مجھے مٹھی بھر کنکریاں پکڑاؤ، انہوں نے وہ پکڑائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دشمن کی طرف پھینکیں، تو دشمن میں سے کوئی فرد ایسا نہیں بچا، جس کی آنکھیں اس کنکریوں سے بھر نہ گئی ہوں (یعنی ان کے اثرات سے متاثر نہ ہوئی ہوں) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”جب تم نے کنکریاں پھینکی تھیں، تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9999]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9999]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11750)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5498»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح