الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9972
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَمَّا جِيءَ بِأَبِي جَهْلٍ يُجَرُّ إِلَى الْقَلِيبِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ أَبُو طَالِبٍ حَيًّا لَعَلِمَ أَنَّ أَسْيَافَنَا قَدِ الْتَبَسَتْ بِالْأَنَامِلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِيهِ: وَكَذَلِكَ يَقُولُ أَبُو طَالِبٍ:
كَذَبْتُمْ وَبَيْتِ اللَّهِ إِنْ جَدَّ مَا أَرَى لَتَلْتَبِسَنَّ أَسْيَافُنَا بِالْأَنَامِلِ وَيَنْهَضُ قَوْمٌ فِي الدُّرُوعِ إِلَيْكُمُ
نُهُوضَ الرَّوَايَا فِي طَرِيقٍ حَلَاحِلِ قَالَ ابْنُ مَنَاذِرَ: هُمَا سَوَاءٌ يَقُولُونَ: حُلَاحِلُ وَجُلَاجِلُ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب ابوجہل کو کھینچ کر گڑھے کی طرف لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ابوطالب زندہ ہوتے تو وہ یہ جان لیتے کہ ہماری تلواریں پوروں کے ساتھ چپکی رہی ہیں (یعنی ہمارے ہاتھوں سے چھوٹی نہیں ہیں)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: جناب ابوطالب نے یہ کہا: تھا: ”تم نے غلط کہا: ہے، بیت اللہ کی قسم، اگر وہ صورتحال درپیش ہوئی جو مجھے نظر آ رہی ہے، تو ہماری تلواریں پوروں کے ساتھ چپک جائیں گی، اور (ہمارے) لوگ زرہیں پہن کر تمہاری طرف یوں آئیں گے جس طرح حلاحل کے راستے میں پانی والے اونٹ آتے ہیں“ ابن مناذر بیان کرتے ہیں: یہ دونوں برابر ہیں، لوگوں نے لفظ ”حلاحل“ بھی نقل کیا ہے اور ”جلاجل“ بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9972]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1776) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10312)، أخرجه مسند البزار برقم: 1940»
الحكم على الحديث:
حيان بن علي وهو ضعيف
حدیث نمبر: 9973
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا سَائِرٌ بِجَنَبَاتِ بَدْرٍ إِذْ خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ حُفْرَةٍ فِي عُنُقِهِ سِلْسِلَةٌ فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ اسْقِنِي، يَا عَبْدَ اللَّهِ اسْقِنِي، يَا عَبْدَ اللَّهِ اسْقِنِي، فَلَا أَدْرِي عَرَفَ اسْمِي أَوْ دَعَانِي بِدَعَايَةِ الْعَرَبِ؟ وَخَرَجَ رَجُلٌ مِنْ ذَلِكَ الْحَفِيرِ فِي يَدِهِ سَوْطٌ، فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا تَسْقِهِ فَإِنَّهُ كَافِرٌ، ثُمَّ ضَرَبَهُ بِالسَّوْطِ فَعَادَ إِلَى حُفْرَتِهِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْرِعًا فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ لِي:" أَوَقَدْ رَأَيْتَهُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" ذَاكَ عَدُوُّ اللَّهِ أَبُو جَهْلٍ، وَذَاكَ عَذَابُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں بدر کے پاس سے گزر رہا تھا، ایک گڑھے میں سے ایک شخص نکلا، اس کے گلے میں زنجیر تھی، اس نے مجھے پکار کر کہا: اے عبداللہ! مجھے پلاؤ، اے عبداللہ! مجھے کچھ پلاؤ، اے عبداللہ! مجھے کچھ پلاؤ، (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:) مجھے نہیں معلوم کہ اُسے میرا نام پتہ تھا، یا اس نے عربوں کے رواج کے مطابق ”اے اللہ کے بندے“ کہہ کر مجھے بلایا تھا، پھر اس گڑھے میں سے ایک اور شخص نکلا اس کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی۔ اس نے پکار کر کہا: اے اللہ کے بندے! تم اسے نہ پلانا، کیونکہ یہ کافر ہے، پھر اس نے اسے لاٹھی ماری (یا کوڑا مارا) تو وہ شخص گڑھے کی طرف واپس چلا گیا، میں تیزی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اللہ کا دشمن ابوجہل تھا، اور یہ اس کا عذاب ہے، جو قیامت تک ہوتا رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9973]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9973]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9974
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَدِمَ عَلَى مُعَاوِيَةَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: هَوْذَةُ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: يَا هَوْذَةُ، هَلْ شَهِدْتَ بَدْرًا؟ قَالَ: نَعَمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، عَلَيَّ لَا لِي قَالَ: فَكَمْ أَتَى عَلَيْكَ؟ قَالَ: أَنَا يَوْمَئِذٍ قُمُدٌّ قُمْدُودٌ، مِثْلُ الصَّفَاةِ وَالْجُلْمُودِ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَقَدْ صَفُّوا لَنَا صَفًّا طَوِيلًا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَرِيقِ سُيُوفِهِمْ كَشُعَاعِ الشَّمْسِ مِنْ خِلَالِ السَّحَابِ، فَمَا اسْتَفَقْتُ حَتَّى غَشِيَتْنَا غَادِيَةُ الْقَوْمِ فِي أَوَائِلِهِمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ لَيْثًا عَبْقَرِيًّا يَقْرِي الْغُرَبَاءَ وَهُوَ يَقُولُ: لَنْ يَأْكُلُوا التَّمْرَ بِبَطْنِ مَكَّةَ، يَتْبَعُهُ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي صَدْرِهِ رِيشَةٌ بَيْضَاءُ قَدْ أُعْلِمَ بِهَا كَأَنَّهُ جَمَلٌ يُحَطِّمُ بِنَاءً فَرَغْتُ عَنْهُمَا وَأَحَالَا عَلَى حَنْظَلَةَ - يَعْنِي أَخَا مُعَاوِيَةَ - فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: رَضِيَ اللَّهُ عَنْكَ، وَلَا كُفْرَانَ لِلَّهِ زَلَّةً، فَلَيْتَ شِعْرِي مَتَى أَرَحْتَ يَا هَوْذَةُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا أَرَحْتُ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْهَضَبَاتِ مِنْ أَرْبَدَ، فَقُلْتُ: لَيْتَ شِعْرِي مَا فَعَلَ حَنْظَلَةُ؟ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: أَنْتَ بِذِكْرِكَ حَنْظَلَةَ كَذِكْرِ الْغَنِيِّ أَخَاهُ الْفَقِيرَ لَا يَكَادُ يَذْكُرُهُ إِلَّا وَاسِنًا أَوْ مُتَوَاسِنًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا، جس کا نام ہوذہ تھا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اے ہوذہ! کیا تم بدر میں شریک ہوئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! اے امیر المؤمنین! اور یہ بات میرے خلاف جاتی ہے میرے حق میں نہیں جاتی ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس وقت تمہاری عمر کتنی تھی؟ اس نے بتایا: میں ان دنوں طاقتور اور مضبوط شخص تھا، جیسے بڑا چٹیل پتھر ہوتا ہے، میں گویا اس وقت بھی ان لوگوں کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے ہمارے سامنے ایک طویل صف بنا لی تھی اور میں ان لوگوں کی تلوار کی چمک کی طرف گویا ابھی بھی دیکھ رہا ہوں، جو بادلوں کے درمیان میں سے سورج کی شعاع کی مانند تھی، اسی دوران کچھ لوگ ہمارے سامنے آئے، جو ہر اول دستے سے تعلق رکھتے تھے ان میں ایک سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے، جو ایک چیتے کی مانند تھے، وہ یہ کہہ رہے تھے: اب یہ لوگ مکہ کی کھجوریں نہیں کھائیں گے (یعنی یہاں سے زندہ واپس نہیں جائیں گے)، ان کے پیچھے حمزہ بن عبدالمطلب تھے، جن کے سینے پر سفید پر لگا ہوا تھا، جس کے ذریعے وہ نمایاں تھے، وہ گویا ایک اونٹ کی مانند تھے، جو عمارت کو توڑ دیتا ہے، میں ان دونوں کے آگے سے ہٹ گیا اور ان کو حنظلہ کے لیے چھوڑ دیا، یعنی جو سیدنا معاویہ کا بھائی تھا، حضت معاویہ نے اس (یعنی ہوزہ) سے کہا: اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو، اللہ تعالیٰ کی ناشکری نہیں ہونی چاہیئے، کاش مجھے یہ پتہ چل جاتا کہ اے ہوذہ تمہیں کب راحت نصیب ہوئی، اس نے جواب دیا: اللہ کی قسم! اے امیر المؤمنین! مجھے اس وقت تک اطمینان نصیب نہیں ہوا جب تک میں نے اربد کے ٹیلے نہیں دیکھ لیے، پھر میں نے سوچا ارے افسوس! حنظلہ کا کیا بنا ہو گا؟ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم حنظلہ کا ذکر یوں کر رہے ہو جس طرح کوئی خوشحال شخص اپنے غریب بھائی کا ذکر کرتا ہے، وہ اس کا ذکر بمشکل ہی کرتا ہے، اور وہ بھی اونگھتے ہوئے یا اونگھ کا بہانہ کرتے ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رحمت بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9974]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رحمت بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2955)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9975
وَعَنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ قَالَ: كَانَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمَ بَدْرٍ مُعَلَّمًا بِرِيشَةِ نَعَامَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ: مَنْ رَجُلٌ أُعْلِمَ بِرِيشَةِ نَعَامَةٍ؟ فَقِيلَ: حَمْزَةُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ. قَالَ: ذَاكَ الَّذِي فَعَلَ بِنَا الْأَفَاعِيلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
حارث تیمی بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے شتر مرغ کے پر کو اپنا مخصوص نشان بنایا ہوا تھا، مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: وہ شخص کون ہے جس کا مخصوص نشان شتر مرغ کا پر ہے؟ تو بتایا گیا: وہ حمزہ بن عبدالمطلب ہیں، تو اس نے کہا: یہی وہ صاحب ہیں، جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا ہے (یعنی ہمیں نقصان پہنچایا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9975]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2956)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9976
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ لِي أُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ: يَا عَبْدَ الْإِلَهِ مَنِ الرَّجُلُ الْمُعَلَّمُ بِرِيشَةِ نَعَامَةٍ فِي صَدْرِهِ يَوْمَ بَدْرٍ؟ قُلْتُ: ذَاكَ عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاكَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: ذَاكَ الَّذِي فَعَلَ بِنَا الْأَفَاعِيلَ..
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا شَيْخُهُ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ الْكَرَابِيسِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْأُخْرَى ضَعِيفَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا شَيْخُهُ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ الْكَرَابِيسِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْأُخْرَى ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: امیہ بن خلف نے مجھ سے کہا: اے معبود کے بندے وہ شخص کون ہے، غزوہ بدر کے دن جس کا مخصوص نشان اس کے سینے پر موجود شتر مرغ کا پر تھا، تو میں نے بتایا: وہ اللہ کے رسول کے چچا تھے۔ وہ حمزہ بن عبدالمطلب تھے، تو اس نے کہا: یہی وہ صاحب ہیں، جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا ہے (یعنی ہمیں نقصان پہنچایا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دو میں سے ایک میں ان کے استاد علی بن فضل کرابیسی ہیں، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9976]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1766)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9977
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَخْرَجَهُ إِلَى بَدْرٍ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَعَدَنِي بَدْرًا، وَأَنْ يُغْنِمَنِي عَسْكَرُهُمْ، وَمَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَمَنْ أَسَرَ أَسِيرًا فَلَهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ غَنَائِمِهِمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
فَلَمَّا تَوَاقَفُوا قَذَفَ اللَّهُ فِي قُلُوبِ الْمُشْرِكِينَ الرُّعْبَ، فَلَمَّا اقْتَتَلُوا هَزَمَهُمُ اللَّهُ، فَاتَّبَعَهُمْ سُرْعَانُ النَّاسِ فَقَتَلُوا سَبْعِينَ وَأَسَرُوا سَبْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے لئے نکلنے لگے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ بدر کا وعدہ کیا ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ اُن کے لشکر کو مجھے غنیمت کے طور پر عطا کرے گا، تو جو شخص کسی دشمن کو قتل کرے گا اسے مال غنیمت میں سے یہ، یہ کچھ ملے گا، اگر اللہ نے چاہا اور جو شخص کسی کو قیدی بنا لے گا، تو اسے مال غنیمت میں سے یہ، یہ کچھ ملے گا اگر اللہ نے چاہا“۔ جب دونوں لشکر آمنے سامنے آئے، تو اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور جب جنگ شروع ہوئی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کو پسپا کر دیا، تو جلد باز لوگ ان کے پیچھے گئے، مسلمانوں نے ستر افراد کو قتل کیا اور ستر افراد کو قیدی بنایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9977]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12675)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12675»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9978
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا سَمِعْنَا مُنَاشِدًا يَنْشُدُ حَقًّا لَهُ أَشَدَّ مُنَاشَدَةً مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَنْشُدُكَ مَا وَعَدْتَنِي، إِنْ تُهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةَ لَا تُعْبَدْ". ثُمَّ الْتَفَتُّ كَأَنَّ وَجْهَهُ الْقَمَرُ، فَقَالَ:" كَأَنِّي إِلَى مَصَارِعِ الْقَوْمِ عَشِيَّةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے کبھی بھی کسی شخص کی ایسی گریہ وزاری نہیں سنی، جو کسی نے اپنے حق کے لئے کی ہو، جیسی گریہ وزاری غزوہ بدر کے موقع پر، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی، آپ یہ فرما رہے تھے: ”اے اللہ! تو نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا ہے، میں تجھے اس کا واسطہ دیتا ہوں، اگر اس گروہ کو تو نے ہلاکت کا شکار کر دیا، تو تیری عبادت نہیں کی جائے گی“ پھر آپ نے مڑ کر دیکھا تو آپ کا چہرہ چاند کی مانند تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں گویا اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کہ (اگلے دن) شام کے وقت دشمن کے مرنے کی جگہ کون سی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے، اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9978]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10270 و 1071)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9979
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ تَجَمَّعَ النَّاسُ عَلَى أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ، فَأَقْبَلْنَا إِلَيْهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى قِطْعَةٍ مِنْ دِرْعِهِ قَدِ انْقَطَعَتْ مِنْ تَحْتِ إِبِطِهِ فَأَطْعَنُهُ بِالسَّيْفِ طَعْنَةً، وَرُمِيتُ يَوْمَ بَدْرٍ بِسَهْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنِي، وَبَصَقَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لِي فِيهَا فَمَا آذَانِي شَيْءٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، لوگ امیہ بن خلف کے پاس اکٹھے ہوئے، ہم اس کے پاس آئے میں نے اس کی زرہ کا ایک ٹکڑا دیکھا، جو اس کی بغل کے نیچے سے ٹوٹ گیا تھا، میں نے تلوار کے ذریعے اسے چبھویا، مجھے غزوہ بدر کے دن ایک تیر بھی لگا تھا، جس نے میری آنکھ کو خراب کر دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس آنکھ میں لعاب دہن ڈالا تھا، اور اس آنکھ کے بارے میں میرے لئے دعا کی تھی، تو اس کے بعد (اس آنکھ میں) مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9979]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1771) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4535)، أخرجه مسند البزار برقم: 3729»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9980
وَعَنْ عَلَيٍّ قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِأَبِي بَكْرٍ يَوْمَ بَدْرٍ:" مَعَ أَحَدِكُمَا جِبْرِيلُ، وَمَعَ الْآخَرِ مِيكَائِيلُ، وَإِسْرَافِيلُ مَلَكٌ عَظِيمٌ يَشْهَدُ الْقِتَالَ أَوْ يَكُونُ فِي الصَّفِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا: ”تم دونوں میں ایک کے ساتھ جبرائیل ہے اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل جو ایک بڑا فرشتہ ہے، وہ بھی جنگ میں شامل ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ صف میں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، یہ امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9980]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1765) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9981
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِأَبِي بَكْرٍ يَوْمَ بَدْرٍ:" مَعَ أَحَدِكُمَا جِبْرِيلُ وَمَعَ الْآخَرِ مِيكَائِيلُ، وَإِسْرَافِيلُ مَلَكٌ عَظِيمٌ يَشْهَدُ الْقِتَالَ - أَوْ يَكُونُ فِي الصَّفِّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا: ”تم دونوں میں سے ایک کے ساتھ، جبرائیل ہے اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل، جو ایک بڑا فرشتہ ہے وہ اس جنگ میں شریک ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ صف میں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9981]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1467) اخرجه أبو يعلى فى المسند (340) أخرجه احمد فى المسند (1256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح