🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9982
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: أَعَنْتُ أَنَا وَحَمْزَةُ عُبَيْدَةَ بْنَ الْحَارِثِ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ، أَظُنُّهُ قَالَ: فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَشْقَرُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن ولید بن عتبہ کے خلاف، میں نے اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ کی مدد کی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی فرمایا تھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے ہم پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسین اشقر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2954)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9983
وَعَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - قَالَ: قِيلَ لِسَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: مَتَى أَصَبْتَ الدَّعْوَةَ؟ قَالَ: يَوْمَ بَدْرٍ كَنْتُ أَرْمِي بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضَعُ السَّهْمَ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ ثُمَّ أَقُولُ: اللَّهُمَّ زَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَرْعِبْ قُلُوبَهُمْ، وَافْعَلْ بِهِمْ وَافْعَلْ، فَيَقُولُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: آپ کو دعا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والی دعا) کب نصیب ہوئی تھی؟ انہوں نے بتایا: غزوہ بدر کے دن، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا ہو کر تیر اندازی کر رہا تھا، میں نے تیر کمان میں لگایا اور پھر یہ دعا کی: اے اللہ! ان کے قدموں کو ہلا دے اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دے اور ان کے ساتھ یہ کر اور وہ کر! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: اے اللہ! تو سعد کی دعا کو قبول فرما! (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 318»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9984
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ سَعْدٌ يُقَاتِلُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ قِتَالَ الْفَارِسِ وَالرَّاجِلِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا مُتَّصِلٌ وَالْآخَرُ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ بدر کے دن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک۔ سوار کے طور پر اور ایک پیادہ کے طور پر (یعنی دونوں حیثیتوں کے ساتھ) جنگ میں حصہ لیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک متصل ہے اور دوسری ”مرسل“ ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9984]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1768 و 1769)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9985
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمُ بِيضٌ قَدْ أَرْسَلُوهَا إِلَى ظُهُورِهِمْ، وَيَوْمَ حُنَيْنٍ عَمَائِمُ حُمْرٌ، وَلَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ فِي يَوْمٍ إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ، إِنَّمَا كَانُوا يَكُونُونَ عَدَدًا وَمَدَدًا لَا يَضْرِبُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن فرشتوں کی مخصوص نشانی سفید عمامے تھے، انہوں نے ان کے شملے پیچھے لٹکائے ہوئے تھے، اور غزوہ حنین کے موقع پر، ان کی نشانی سرخ عمامے تھے، لیکن فرشتوں نے جنگ میں حصہ، صرف غزوہ بدر کے موقع پر لیا تھا، ویسے وہ تعداد زیادہ ظاہر کرنے کے لئے شریک ہوتے تھے، لیکن لڑائی میں حصہ نہیں لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ابومالک جنبی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9985]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9986
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ، وَكَانَتْ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ إِمْدَادًا، وَلَمْ يَكُنْ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْخَيْلِ إِلَّا فَرَسَانِ: أَحَدُهُمَا لِلْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَالْآخَرُ لِأَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فرشتوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف غزوہ بدر کے موقع پر لڑائی میں حصہ لیا تھا، اس کے علاوہ، وہ صرف تعداد زیادہ ظاہر کرنے کے لئے حاضر ہوتے تھے (غزوہ بدر کے موقع پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے، جن میں سے ایک سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کا تھا، اور دوسرا سیدنا ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11377)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9987
وَعَنِ الْبَهِيِّ قَالَ: كَانَ يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسَانِ: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ عَلَى فَرَسٍ مِنَ الْمَيْمَنَةِ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ عَلَى فَرَسٍ عَلَى الْمَيْسَرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
بہی بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو شہسوار تھے۔ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ ایک گھوڑے پر سوار تھے اور وہ میمنہ پر تعینات تھے اور سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ایک گھوڑے پر سوار تھے اور وہ میسرہ پر تعینات تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9988
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نَزَلَتِ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى سِيمَا الزُّبَيْرِ عَلَيْهَا عَمَائِمُ صُفْرٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوملیح، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر جب فرشتے نازل ہوئے تھے، تو ان کا حلیہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی طرح کا تھا، اور انہوں نے زرد عمامے باندھے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9988]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1767) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (518)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9989
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ فِي الظِّلِّ، وَأَصْحَابُهُ فِي الشَّمْسِ يُقَاتِلُونَ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: أَنْتَ فِي الظِّلِّ وَالْمُسْلِمُونَ فِي الشَّمْسِ يُقَاتِلُونَ، فَقَامَ فَتَحَوَّلَ إِلَى الشَّمْسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوحازم انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سائے میں تھے اور آپ کے اصحاب دھوپ میں لڑائی کر رہے تھے۔ سیدنا جبرائیل آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: آپ سائے میں ہیں اور مسلمان دھوپ میں لڑائی کر رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور دھوپ میں آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن صالح بن ابواسود ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9989]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9990
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ أَبَا بَرْزَةَ الْحَارِثِيَّ جَاءَ يَوْمَ بَدْرٍ بِثَلَاثَةِ رُءُوسٍ يَحْمِلُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ظَفِرَتْ يَمِينُكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا اثْنَانِ فَأَنَا قَتَلْتُهُمَا، وَأَمَّا الْآخَرُ فَرَأَيْتُ رَجُلًا أَبْيَضَ جَمِيلًا حَسَنَ الْوَجْهِ ضَرَبَ رَأْسَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ فُلَانُ مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبرزہ حارثی رضی اللہ عنہ غزوہ بدر کے دن تین سر اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: تم کامیاب ہو گئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جہاں تک دو افراد کا تعلق ہے، تو ان دونوں کو تو میں نے قتل کیا ہے، لیکن جہاں تک تیسرے فرد کا تعلق ہے، تو میں نے ایک خوبصورت سفید رنگ کے شخص کو دیکھا جس کا چہرہ خوبصورت تھا اس نے اس کا سر اڑا دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ فلاں، ایک فرشتہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9990]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9991
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ الْمَازِنِيِّ - وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا - قَالَ: إِنِّي لَأَتْبَعُ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ لِأَضْرِبَهُ، إِذْ وَقَعَ رَأْسُهُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَيْهِ سَيْفِي، فَعَرَفْتُ أَنَّهُ قَدْ قَتَلَهُ غَيْرِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوداؤد مازنی رضی اللہ عنہ جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پیچھے گیا تاکہ اس پر ضرب لگاؤں، تو میری تلوار اس تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کا سر گر گیا تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ اسے میرے علاوہ کسی اور نے قتل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 9991]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (450/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں