🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17545
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو تمہارے سب سے بہتر فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن کی عمریں طویل ہوں، اور اعمال اچھے ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17545]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7211)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17546
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا". بَدَلَ:" أَعْمَالًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں: ”اچھے اعمال“ کی جگہ یہ الفاظ ہیں: ”جن کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17546]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9224)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17547
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، إِذَا سَدَّدُوا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جن کی عمریں طویل ہوں اور وہ ٹھیک رہیں (یعنی نیکی پر عمل کرتے رہیں اور برائی سے بچتے رہیں)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17547]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17548
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ". قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں کون زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کی عمر طویل ہو اور اس کا عمل اچھا ہو، اس نے دریافت کیا: لوگوں میں کون شخص زیادہ برا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی عمر طویل ہو، اور اس کا عمل برا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (818)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5445»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17549
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَأَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں اور جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17549]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3585)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17550
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا فِي الْإِسْلَامِ إِذَا سَدَّدُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن کی عمریں اسلام میں طویل ہوں اور وہ ٹھیک راہ پر ہوں (یعنی وہ نیکیاں کرتے رہیں اور برائیوں سے بچتے رہیں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17551
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يَضِنُّ بِهِمْ عَنِ الْفَنَاءِ، وَيُطِيلُ أَعْمَارَهُمْ فِي حُسْنِ الْعَمَلِ، وَيُحَسِّنُ أَرْزَاقَهُمْ، وَيُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ، وَيَقْبِضُ أَرْوَاحَهُمْ فِي عَافِيَةٍ عَلَى الْفُرُشِ، وَيُعْطِيهِمْ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ الْوَرَّاقُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ موت نہیں دینا چاہتا، اللہ تعالیٰ اچھے عمل میں، اُن کی عمریں طویل کرتا ہے اور انہیں عمدہ رزق عطا فرماتا ہے، اور عافیت والی زندگی عطا کرتا ہے، اور عافیت کی حالت میں بستر پر ان کی روح قبض کرتا ہے، اور انہیں شہداء کا مقام عطا کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن محمد واسطی وراق ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10371)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17552
وَعَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ: قَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ: يَا طَاعُونُ، خُذْنِي إِلَيْكَ، فَقَالُوا: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلَّمَا طَالَ عُمْرُ الْمُسْلِمِ كَانَ لَهُ خَيْرًا؟". قَالَ: بَلَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
شداد ابوعمار بیان کرتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے! لوگوں نے کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”مسلمان کی عمر جتنی بھی لمبی ہو، یہ اس کے حق میں زیادہ بہتر ہوتا ہے“ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/18) اخرجه احمد فى المسند (22/6)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7021»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17553
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَجُلَانِ مِنْ بَلِيٍّ - حَيٍّ مِنْ قُضَاعَةَ - أَسْلَمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتُشْهِدَ أَحَدُهُمَا، وَأُخِّرَ الْآخَرُ سَنَةً، قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ: فَرَأَيْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ الْمُؤَخَّرَ مِنْهُمَا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الشَّهِيدِ، فَتَعَجَّبْتُ لِذَلِكَ، فَأَصْبَحْتُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَيْسَ قَدْ صَامَ بَعْدَهُ رَمَضَانَ، وَصَلَّى سِتَّةَ آلَافِ رَكْعَةٍ، وَكَذَا وَكَذَا رَكْعَةً صَلَاةَ سُنَّةٍ؟". قُلْتُ: هَذَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ كَمَا تَرَاهُ، إِنَّمَا لِطَلْحَةَ فِيهِ رُؤْيَةُ الْمَنَامِ، وَلِطَلْحَةَ حَدِيثٌ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قضاعہ قبیلے کی ایک شاخ ”بلی“ سے تعلق رکھنے والے دو افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر مسلمان ہوئے، ان دونوں میں سے ایک نے جام شہادت نوش کر لیا اور دوسرا فرد اس کے ایک سال بعد تک زندہ رہا، پھر (اس کا بھی انتقال ہو گیا) سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں، جنت کو دیکھا کہ ان دونوں میں سے جس شخص کا انتقال بعد میں ہوا تھا اسے شہید سے پہلے جنت میں داخل کیا گیا، میں اس بات پر حیران ہوا، اگلے دن صبح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس (بعد میں انتقال کرنے والے فرد) نے اُس (پہلے شہید ہو جانے والے فرد) کے بعد رمضان کے روزے نہیں رکھے، اور چھ ہزار رکعات ادا نہیں کیں، اور اتنی اتنی سنت رکعات ادا نہیں کیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں اور اس میں یہ ذکر ہوا ہے کہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے خواب دیکھا تھا۔ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17553]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (333/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ: أَنَّ نَفَرًا مِنْ بَنِي عُذْرَةَ ثَلَاثَةً أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمُوا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَكْفِينِيهِمْ؟". قَالَ طَلْحَةُ: أَنَا، قَالَ: فَكَانُوا عِنْدَ طَلْحَةَ، فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا، فَخَرَجَ فِيهِ أَحَدُهُمْ فَاسْتُشْهِدَ، ثُمَّ بَعَثَ بَعْثًا آخَرَ فَخَرَجَ فِيهِ آخَرُ فَاسْتُشْهِدَ، ثُمَّ مَاتَ الثَّالِثُ عَلَى فِرَاشِهِ. قَالَ طَلْحَةُ: فَرَأَيْتُ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةَ الَّذِينَ كَانُوا عِنْدِي فِي الْجَنَّةِ، فَرَأَيْتُ الْمَيِّتَ عَلَى فِرَاشِهِ أَمَامَهُمْ، وَرَأَيْتُ الَّذِي اسْتُشْهِدَ أَخِيرًا يَلِيهِ، وَرَأَيْتُ الَّذِي اسْتُشْهِدَ أَوَّلَهُمْ آخِرَهُمْ. قَالَ: فَدَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ:" وَمَا أَنْكَرْتَ مِنْ ذَلِكَ؟ لَيْسَ أَحَدٌ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ مُؤْمِنٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ لِتَسْبِيحِهِ، وَتَكْبِيرِهِ، وَتَهْلِيلِهِ". قُلْتُ: لِطَلْحَةَ حَدِيثٌ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي التَّعْبِيرِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ فَوَصَلَ بَعْضَهُ، وَأَرْسَلَ أَوَّلَهُ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ فَقَالَا: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ طَلْحَةَ، فَوَصَلَاهُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو عذرہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون شخص ان کے بارے میں میری کفایت کرے گا؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں وہ لوگ سیدنا طلحہ کے ہاں ٹھہر گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی، ان میں سے ایک شخص اس میں شریک ہوا اور اس نے جام شہادت نوش کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور جنگی مہم روانہ کی، تو ان میں سے دوسرا شخص اس میں شریک ہوا اور اس نے بھی جام شہادت نوش کر لیا، ان میں سے تیسرا فرد بستر مرگ پر فوت ہوا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان تینوں افراد کو خواب میں دیکھا کہ وہ جنت میں میرے پاس موجود ہیں، میں نے دیکھا کہ جو شخص بستر مرگ پر فوت ہوا تھا، وہ اُن سے آگے ہے اور اس کے بعد اس شخص کا مرتبہ ہے، جو بعد میں شہید ہوا تھا، اور جو سب سے پہلے شہید ہوا تھا، اس کا مرتبہ سب سے بعد میں تھا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس حوالے سے الجھن کا شکار ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں اس پر کس حوالے سے حیرانگی ہے؟ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی بھی فرد، اس مؤمن سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا، جسے مسلمان ہونے کے عالم میں زندگی دی گئی ہو، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی پاکی، اس کی کبریائی اور اس کی معبودیت بیان کرے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے ”کتاب التعبیر“ میں نقل کیا ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے کچھ حصے کو ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کے ابتدائی حصے کو ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان دونوں کا یہ کہنا ہے، یہ عبداللہ بن شداد کے حوالے سے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، تو ان دونوں نے اسے اس کی مانند موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3590) اخرجه ابو يعلى فى المسند (634) اخرجه احمد فى المسند (1401)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1404»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں