الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17555
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَفَعَ الْحَدِيثَ قَالَ:" الْمَوْلُودُ حَتَّى يَبْلُغَ الْحِنْثَ مَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ كُتِبَتْ لِوَالِدِهِ - أَوْ لِوَالِدَيْهِ - وَمَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ وَلَا عَلَى وَالِدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ الْحِنْثَ جَرَى عَلَيْهِ الْقَلَمُ، أُمِرَ الْمَلَكَانِ اللَّذَانِ مَعَهُ أَنْ يَحْفَظَا، وَأَنْ يُشَدِّدَا، فَإِذَا بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَمَّنَهُ اللَّهُ مِنَ الْبَلَايَا الثَّلَاثَةِ: الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ خَفَّفَ اللَّهُ مِنْ حِسَابِهِ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ بِمَا يُحِبُّ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَسَنَاتِهِ، وَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَشَفَّعَهُ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، فَإِذَا بَلَغَ أَرْذَلَ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ بَعْدَ عَلَمٍ شَيْئًا، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مِنَ الْخَيْرِ، فَإِذَا عَمِلَ سَيِّئَةً لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ جب تک بالغ نہیں ہو جاتا، وہ جو بھی اچھائی کرتا ہے، اس کا اجر اس کے باپ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اس کے ماں باپ کے لیے نوٹ کیا جاتا ہے، اور بچہ جو بھی برائی کرتا ہے، وہ برائی نہ اُس بچے کے خلاف نوٹ کی جاتی ہے، نہ اس کے ماں باپ کے خلاف نوٹ کی جاتی ہے، جب وہ بچہ بالغ ہو جاتا ہے، تو اس پر قلم کے احکام جاری ہوتے ہیں، اور اس کے ساتھ موجود محافظ فرشتوں کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ حفاظت کریں اور سختی سے کام لیں، پھر جب وہ فرد مسلمان ہونے کے عالم میں چالیس سال کی عمر تک پہنچ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے تین قسم کی آزمائشوں سے محفوظ کر دیتا ہے، جنون، جذام اور برص، جب وہ پچاس سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں تخفیف کر دیتا ہے، جب وہ 60 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع نصیب کرتا ہے، جیسے وہ پسند کرتا ہے، جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب وہ اسی سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیاں نوٹ کرواتا ہے اور اس کی برائیوں سے درگزر کرتا ہے، جب وہ 90 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اسے اپنے اہل خانہ کے بارے میں شفاعت نصیب کرتا ہے، اور وہ زمین میں اللہ تعالیٰ کا قیدی ہوتا ہے، اور جب وہ رذیل ترین عمر تک پہنچ جاتا ہے، تاکہ وہ علم ہو جانے کے بعد لاعلم ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کی مانند اجر و ثواب نوٹ کرتا ہے، جو بھلائی کا عمل وہ تندرستی کے زمانے میں کیا کرتا تھا، لیکن وہ جو برائی کرتا تھا، اس کو نوٹ نہیں کیا جاتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17555]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3678)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12866»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17556
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ:" فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس مسلمان کو اسلام میں (یعنی مسلمان ہونے کے عالم میں) عمر عطا کی جائے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں:) جب وہ اسلام میں ستر سال کا ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے، اور آسمان والے اس سے محبت کرتے ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17556]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4246 و 4248 و 4249)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17557
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا بَلَغَ سَبْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ وَأَهْلُ الْأَرْضِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ اسلام میں ستر سال کا ہو جائے تو آسمان والے اور زمین والے اُس سے محبت کرتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17557]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4246)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17558
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَى اللَّهِ بِمَا يُحِبُّ اللَّهُ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ". رَوَاهَا كُلَّهَا أَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ 60 سال کا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی پسند کے مطابق اسے اللہ کی طرف رجوع کرنا نصیب کرتا ہے، جب وہ ستر سال کا ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور وہ اللہ کی زمین میں اللہ کا قیدی ہوتا ہے، اور اس کے اہل خانہ کے بارے میں اس کی شفاعت قبول ہو گی۔“ یہ تمام روایات امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17558]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4249)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17559
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ فِيهِ:" فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَابَةً يُحِبُّهُ عَلَيْهَا".
یہ روایت امام أحمد نے اختصار کے ساتھ ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب وہ 60 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے رجوع نصیب کرتا ہے اور اس وجہ سے اس (بندے) سے محبت کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17559]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (89/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17560
وَرَوَى بَعْدَهُ بِسَنَدِهِ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مِثْلَهُ. وَرِجَالُ إِسْنَادِ ابْنِ عُمَرَ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ كَثِيرٍ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ أَبِي يَعْلَى يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَفِي الْآخَرِ يُوسُفُ بْنُ أَبِي ذَرَّةَ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ جِدًّا. وَفِي الْآخَرِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ هَذِهِ الطَّرِيقِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ أَنَسٍ الْمَوْقُوفِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
اس کے بعد انہوں نے اپنی سند کے ساتھ، سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما والی روایت کی سند کے رجال میں سے، بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے، امام ابویعلیٰ کی مختلف اسانید میں سے ایک میں ایک راوی یاسین زیات ہے، ایک سند میں ایک راوی یوسف بن ابوذرہ ہے، اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں، ایک سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضیل بن عیاض ہے، اور وہ کمزور ہے، اس طریق کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ”موقوف“ روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17560]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (89/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17561
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَرْبَعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ صَرَفَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْوَاعًا مِنَ الْبَلَايَا: الْجُذَامَ، وَالْبَرَصَ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ فِي حَدِيثِهِ: كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ أَنْوَاعًا مِنَ الْبَلَاءِ وَالْجُذَامَ، وَالْبَرَصَ وَحَنْقَ الشَّيْطَانِ، وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ خَمْسِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ لَيَّنَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس کو اللہ تعالیٰ اسلام میں، چالیس سال کی زندگی دیدے (یعنی جو مسلمان ہونے کے عالم میں 40 سال کا ہو جائے) اللہ تعالیٰ اس سے مختلف قسم کی آزمائشوں کو پھیر دیتا ہے، جیسے جذام اور برص۔ (یہاں عبدالملک نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) اللہ تعالیٰ اس سے مختلف قسم کی آزمائشوں کو روک دیتا ہے جسے جذام اور برص اور شیطان کا غضب، اور جسے اللہ تعالیٰ اسلام میں 50 سال کی زندگی دیدے، اللہ تعالیٰ اس سے آسان حساب لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17561]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3587)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17562
وَفِي رِوَايَةٍ:" هَوَّنَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ سِتِّينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ بِمَا يُحِبُّ اللَّهُ، وَقَالَ أَبُو ضَمْرَةَ:" رَزَقَهُ اللَّهُ تَعَالَى حُسْنَ الْإِنَابَةِ إِلَيْهِ" وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ سَبْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ وَأَهْلُ الْأَرْضِ، وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ ثَمَانِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ مَحَا اللَّهُ سَيِّئَاتِهِ، وَكَتَبَ حَسَنَاتِهِ".
قَالَ أَنَسٌ فِي حَدِيثِهِ:" كَتَبَ اللَّهُ حَسَنَاتِهِ، وَلَمْ يَكْتُبْ سَيِّئَاتِهِ، وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ تِسْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَهُ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، وَشَفِيعًا لِأَهْلِ بَيْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ:" وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
قَالَ أَنَسٌ فِي حَدِيثِهِ:" كَتَبَ اللَّهُ حَسَنَاتِهِ، وَلَمْ يَكْتُبْ سَيِّئَاتِهِ، وَمَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ تِسْعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَهُ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ، وَشَفِيعًا لِأَهْلِ بَيْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ:" وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُس کے لیے حساب کو آسان کر دے گا اور جسے اللہ تعالیٰ اسلام میں 60 سال کی زندگی دیدے، اللہ تعالیٰ اسے اس چیز کی طرف رجوع کی توفیق نصیب کرے گا، جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔ (یہاں ابوضمرہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:)۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف اچھے طریقے سے رجوع کرنے کی توفیق نصیب کرے گا، اور جسے اللہ تعالیٰ اسلام میں ستر سال کی زندگی عطا کر دے، آسمان والے اور زمین والے اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں، اور جسے اللہ تعالیٰ اسلام میں 80 سال کی زندگی عطا کر دے، اللہ تعالیٰ اس کی برائیوں کو مٹا دے گا اور اس کی نیکیوں کو نوٹ کر لے گا۔“ (انس نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) ”اللہ تعالیٰ اس کی نیکیوں کو نوٹ کرے گا اور اس کی برائیوں کو نوٹ نہیں کرے گا اور جسے اللہ تعالیٰ اسلام میں نوے سال کی زندگی عطا کر دے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کی مغفرت کر دے گا اور وہ زمین میں اللہ تعالیٰ کا اسیر ہو گا، اور قیامت کے دن اپنے اہل خانہ کی شفاعت کرنے والا ہو گا۔“ (انس بن عیاض نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) ”قیامت کے دن اس کے اہل خانہ کے بارے میں، اس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17562]
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17562]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3588)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17563
وَعَنْ عُثْمَانَ - يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ إِذَا بَلَغَ خَمْسِينَ سَنَةً خَفَّفَ اللَّهُ حَسَنَاتِهِ، وَإِذَا بَلَغَ سِتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ، وَإِذَا بَلَغَ سَبْعِينَ سَنَةً أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ ثَمَانِينَ سَنَةً ثَبَّتَ اللَّهُ حَسَنَاتِهِ، وَمَحَا سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ تِسْعِينَ سَنَةً غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَشَفَّعَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي أَهْلِ بَيْتِهِ، وَكُتِبَ فِي السَّمَاءِ أَسِيرَ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَزْرَةُ بْنُ قَيْسٍ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمان بندہ، جب پچاس سال کی عمر تک پہنچ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیوں کو ہلکا کر دیتا ہے (شاید یہ مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے نیکی کا کام کرنا آسان کر دیتا ہے) اور جب وہ 60 سال کی عمر تک پہنچتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع کی توفیق عطا کرتا ہے، اور جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے، تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب وہ اسّی سال کا ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیوں کو برقرار رکھتا ہے، اور اس کی برائیوں کو مٹا دیتا ہے، اور جب وہ 90 سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کے اہل خانہ کے بارے میں اس کی شفاعت کو قبول کرتا ہے، اور اس کے لئے آسمان میں یہ نوٹ کر لیا جاتا ہے: یہ زمین میں اللہ کا قیدی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عزرہ بن قیس ازدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17563]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عزرہ بن قیس ازدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17563]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7222»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17564
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَلَغَ الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ خَمْسِينَ سَنَةً صَرَفَ اللَّهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَاءِ: الْجُنُونَ، وَالْجُذَامَ، وَالْبَرَصَ، فَإِذَا بَلَغَ سِتِّينَ رَزَقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ سَبْعِينَ سَنَةً مُحِيَتْ سَيِّئَاتُهُ، وَكُتِبَتْ حَسَنَاتُهُ، فَإِذَا بَلَغَ تِسْعِينَ سَنَةً غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذَنْبَهُ، مَا تَقَدَّمَ مِنْهُ وَمَا تَأَخَّرَ، وَكَانَ أَسِيرَ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ، وَشَفِيعًا لِأَهْلِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ، إِنْ كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْأَنْصَارِيُّ هُوَ سِبْطَ ابْنِ سَعْدٍ الْقَرَظِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ كَمَا قَالَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ كَمَا قَالَ.
سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مسلمان شخص پچاس سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی آزمائشیں پھیر دیتا ہے، جنون، جذام اور برص، جب وہ 60 سال کا ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق نصیب کرتا ہے، جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے، تو اس کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور اس کی نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جب وہ 90 سال کا ہو جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور وہ زمین میں اللہ کا قیدی ہوتا ہے اور وہ اپنے اہل خانہ کے بارے میں شفاعت کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن عمرو بن عثمان کی، سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے، تاہم اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اگر محمد بن عمار انصاری، سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ کا پوتا ہو، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہیں، جیسا کہ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17564]
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن عمرو بن عثمان کی، سیدنا عبداللہ بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے، تاہم اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اگر محمد بن عمار انصاری، سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ کا پوتا ہو، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہیں، جیسا کہ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17564]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3589)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف