الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 39. بَابُ: إِذَا أُتِيَ بِأَوَّلِ الثَّمَرَةِ باب: موسم کے پہلے پھل کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب موسم کا پہلا پھل آتا تو فرماتے: «اللهم بارك لنا في مدينتنا وفي ثمارنا وفي مدنا وفي صاعنا بركة مع بركة» یعنی ”اے اللہ! ہمارے شہر میں، ہمارے پھلوں میں، ہمارے مد میں، اور ہمارے صاع میں، ہمیں برکت عطا فرما، پھر آپ اپنے سامنے موجود بچوں میں سب سے چھوٹے بچے کو وہ پھل عنایت فرما دیتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 85 (1373)، (تحفة الأشراف: 12707)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 54 (3454)، موطا امام مالک/الجامع 1 (2)، مسند احمد (1/116، 169، 183، 2/124، 126، 330، 3/35، 47)، سنن الدارمی/الأطعمة 32 (2116) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|