🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ
ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 178
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَقِيلٍ الثَّقَفِيُّ، قَثَنَا كَثِيرٌ أَبُو إِسْمَاعِيلَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ قَبِيصَةَ الْأَحْمَسِيِّ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ ، شَيْخٌ مِنْ أَحْمَسَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أَلَا إِنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ أَوَّاهًا مُنِيبَ الْقَلْبِ، أَلَا وَإِنَّ عُمَرَ نَاصِحَ اللَّهَ فَنَصَحَهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بہت زیادہ گریہ و زاری کرنے والے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے والے دل کے مالک تھے، اور خبردار! یقیناً سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ کے ساتھ مخلص رہے تو اللہ نے بھی ان کے ساتھ مخلصی کا معاملہ فرمایا۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لاجل كثير النواء ومضى برقم ۱۱۲ من زيادات عبدالله من طريق كثير عن صفوان لكن نسبه هناك ابن هاني بدل ابن قبيصة وتقدم تخريجه هناك . .» ‏‏‏‏
«المصنف لابن ابي شيبة: 356/6؛ كتاب السنة لابن ابي عاصم: 597/2؛ كتاب العلل للدارقطني: 97/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 179
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ، قَثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: أَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ حَدَّثَهُ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الْغَارِ: لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ يَنْظُرُ، وَقَالَ مَرَّةً: نَظَرَ، إِلَى قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَيْهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: "يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا؟".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا جبکہ ہم غار میں تھے: ”اگر ان میں سے کوئی اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے — اور راوی نے ایک مرتبہ «نَظَرَ» (دیکھا) کا لفظ کہا — تو وہ ہمیں اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! ان دو کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے جن کا تیسرا اللہ ہے؟“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3453، 3707، 4386، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3096، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12، وأخرجه مسند البزار برقم: 36»
«تقدم تخريجه في رقم: 23»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 180
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ رَفَعَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ".
عامر رحمہ اللہ اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں انبیاء اور مرسلین کے علاوہ اولین اور آخرین میں سے اہل جنت کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 180]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف وفيه علتان: .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3664، وأخرجه مسند البزار برقم: 833، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6869، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 937، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7224، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1963، وأخرجه شرح السنة برقم: 3897»
«تقدم تخريجه في رقم: 93»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 181
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَرْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ غَدِيرًا فَفَرَّقَهُمْ فِرْقَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: "لِيَسْبَحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، فَسَبَحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، حَتَّى بَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، فَسَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ حَتَّى احْتَضَنَهُ ثُمَّ قَالَ: "لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَلَكِنَّهُ صَاحِبِي كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک تالاب پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، پھر فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص اپنے ساتھی کی طرف تیر کر جائے“، چنانچہ ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کی طرف تیر کر گیا، یہاں تک کہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تیر کر گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گلے لگا لیا، پھر فرمایا: ”اگر میں اس امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا، لیکن وہ میرے (وہی) ساتھی ہیں جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے“۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لارساله . .» ‏‏‏‏
«أخرجه باختلاف يسير عن ابن عباس مرفوعا قال الهيثمي في مجمع الزوائد (44/9) وفيه من لم أعرفه»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 182
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: لَمَّا هَاجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَأَخَذَا طَرِيقَ ثَوْرٍ، فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يَمْشِي خَلْفَهُ وَيَمْشِي أَمَامَهُ قَالَ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا لَكَ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ خَلْفِكَ فَأَتَأَخَّرُ، وَأَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ أَمَامِكَ فَأَتَقَدَّمُ، قَالَ: فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْغَارِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى أَقُمَّهُ، قَالَ نَافِعٌ: فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى جُحْرًا فَأَلْقَمَهَا قَدَمَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَانَتْ لَسْعَةٌ أَوْ لَدْغَةٌ كَانَتْ بِي.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت فرمائی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، پھر ان دونوں نے غارِ ثور کا راستہ اختیار کیا؛ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلنے لگتے اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں آپ پر پیچھے سے حملہ نہ ہو جائے تو میں پیچھے آ جاتا ہوں، اور کبھی یہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ پر سامنے سے وار نہ ہو جائے تو میں آگے ہو جاتا ہوں۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ جب وہ دونوں غار تک پہنچے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”آپ اپنی جگہ ٹھہریے یہاں تک کہ میں اسے جھاڑ پونچھ کر صاف کر لوں۔“
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کے واسطے سے بتایا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے غار میں ایک سوراخ دیکھا تو اس میں اپنا پاؤں دے دیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اگر کوئی ڈنک مارنے والی یا ڈسنے والی چیز ہوئی تو وہ مجھے ہی ڈسے گی۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: هذا اسناده مرسل ورجاله ثقات وهو مكرر رقم ٢٢ غير أن الاولى رواية عبدالله عن أبيه قراءة عليه وهذه تحديث عنه. .» ‏‏‏‏
«تقدم تخريجي قم: 22»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: "بَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً إِذْ رَكِبَهَا فَضَرَبَهَا، فَقَالَتْ: إِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا، إِنَّمَا خُلِقْنَا لِلْحِرَاثَةِ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ بَقَرَةٌ تَكَلَّمُ"، قَالَ: " فَإِنِّي أُومِنُ بِهَذَا، أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَمَا هُمَا ثَمَّ، وَبَيْنَا رَجُلٌ فِي غَنَمِهِ إِذْ عَدَا عَلَيْهَا الذِّئْبُ فَأَخَذَ شَاةً مِنْهَا، فَطَلَبَهُ فَأَدْرَكَهُ فَاسْتَنْقَذَهَا مِنْهُ، قَالَ: يَا هَذَا، اسْتَنْقَذْتَهَا مِنِّي، فَمَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ، يَوْمَ لَا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي؟ فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ ذِئْبٌ يَتَكَلَّمُ"، قَالَ: "فَإِنِّي أُومِنُ بِذَلِكَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَمَا هُمَا ثَمَّ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر ہماری طرف اپنا رخِ انور کر کے فرمایا: ”ایک شخص اپنی گائے ہانک کر لے جا رہا تھا کہ اچانک وہ اس پر سوار ہو گیا اور اسے مارنے لگا، تو اس گائے نے کہا: ہمیں اس (سواری) کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، ہمیں تو محض کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگوں نے (حیرت سے) کہا: «سبحان اللہ» ! گائے کلام کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میں اس بات پر ایمان لایا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی، حالانکہ وہ دونوں اس وقت وہاں موجود نہ تھے۔ اسی دوران ایک شخص اپنی بکریوں میں تھا کہ اچانک ایک بھیڑیے نے ان پر حملہ کر کے ایک بکری اچک لی، اس شخص نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پا کر وہ بکری اس سے چھڑا لی۔ اس پر بھیڑیے نے کہا: اے شخص! تو نے اسے مجھ سے تو چھڑا لیا، لیکن درندوں والے دن اس کا نگہبان کون ہو گا، جس دن میرے سوا اس کا کوئی چرواہا نہ ہو گا؟ لوگ پکار اٹھے: «سبحان اللہ» ! کیا بھیڑیا کلام کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی، حالانکہ وہ دونوں اس وقت وہاں موجود نہ تھے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2199، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4401، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3677، 3695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7304، وأخرجه فتح الباري برقم: 584، 2199، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20808، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14083، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8359، وأخرجه شرح السنة برقم: 3889»
«صحيح البخاري: 1/552؛ صحيح مسلم: 4/1857»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 184
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرٍّ أَوْ هِرَّةٍ، رَبَطَتْهُ فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهُ، وَلَا هِيَ أَرْسَلَتْهُ فَيَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، ثُمَّ مَاتَ وَشَهِدَ عَلَى ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَيْسَ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ ، وَبَيْنَا رَجُلٌ رَاكِبٌ بَقَرَةً فَالْتَفَتَتْ إِلَيْهِ فَقَالَتْ: إِنِّي لَسْتُ لِهَذَا خُلِقْتُ إِنَّمَا خُلِقْتُ لِلْحَرْثِ، وَيَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَيْسَ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ ، وَبَيْنَا رَجُلٌ فِي غَنَمِهِ جَاءَ الذِّئْبُ فَأَخَذَ شَاةً مِنْهَا، فَأَدْرَكَهُ الرَّجُلُ فَنَزَعَهَا مِنْهُ، وَالْتَفَتَ إِلَيْهِ الذِّئْبُ فَقَالَ: يَا هَذَا، نَزَعْتَهَا مِنِّي الْيَوْمَ، فَمَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لَا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي؟ وَيَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَيْسَ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے آگ میں داخل ہوگئی، جسے اس نے قید کر رکھا تھا، پس نہ تو اسے کھانا کھلایا اور نہ ہی اسے آزاد کیا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ اور اس بات پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما گواہی دیتے ہیں، حالانکہ اس وقت وہاں نہ سیدنا ابوبکر موجود تھے اور نہ ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔
اور اسی دوران کہ ایک شخص گائے پر سوار تھا، وہ (گائے) اس کی طرف متوجہ ہوئی اور کہنے لگی: میں اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، میں تو محض کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہوں۔ اور اس بات پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما گواہی دیتے ہیں، حالانکہ وہاں نہ سیدنا ابوبکر موجود تھے اور نہ ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔
اور اسی اثنا میں کہ ایک شخص اپنی بکریوں کے ریوڑ میں تھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک بکری اٹھا لے گیا، اس شخص نے اسے جا لیا اور بکری اس سے چھڑا لی، تو بھیڑیا اس کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: اے شخص! آج تو تم نے اسے مجھ سے چھڑا لیا، لیکن درندوں والے اس دن اس کا نگہبان کون ہوگا جس دن میرے سوا اس کا کوئی چرواہا نہ ہوگا؟ اور اس بات پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما گواہی دیتے ہیں، حالانکہ وہاں نہ سیدنا ابوبکر موجود تھے اور نہ ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن والحديث صحيح كما مر آنفاً. واخرجه مسدد في مسنده كما في المطالب العالية (٣: ٢٥٠) مثله عن يوسف بن الماجشون، وابن مندة في الايمان (ص ٣٤٩) قصة البقرة والشاة من طرق عن أبي هريرة. .» ‏‏‏‏
«صحيح البخاري: 41/5؛ صحيح مسلم: 2022،2110/4»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 185
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، رَجُلٌ مِنْ آلِ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ حِينَ اسْتُخْلِفَ قَعَدَ فِي بَيْتِهِ حَزِينًا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ ، فَأَقْبَلَ عَلَى عُمَرَ يَلُومُهُ قَالَ: أَنْتَ كَلَّفْتَنِي هَذَا، وَشَكَا إِلَيْهِ الْحُكْمَ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْوَالِيَ إِذَا اجْتَهَدَ فَأَصَابَ الْحَقَّ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ الْحَقَّ فَلَهُ أَجْرٌ وَاحِدٌ؟" قَالَ: فَكَأَنَّهُ سَهَّلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ حَدِيثُ عُمَرَ.
موسیٰ بن ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کیا گیا تو وہ رنجیدہ ہو کر اپنے گھر میں بیٹھ گئے؛ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملامت کرنے لگے اور فرمایا: ”تمہی نے مجھے اس (ذمہ داری) کا مکلف بنایا ہے“، اور انہوں نے ان سے لوگوں کے درمیان فیصلے کرنے کی (مشقت کی) شکایت کی۔
تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے عرض کی: ”کیا آپ کو علم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بے شک حاکم جب اجتہاد کرے اور حق (درست فیصلے) تک پہنچ جائے تو اس کے لیے دو اجر ہیں، اور جب وہ اجتہاد کرے اور حق تک پہنچنے میں اس سے چوک ہو جائے تو اس کے لیے ایک اجر ہے“؟“
راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی (بیان کردہ) اس حدیث نے گویا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے اس معاملے کو آسان کر دیا۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 185]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لجهالة بعض رواته. و موسى بن ابراهيم بن عبد الرحمن بن عبدالله بن أبي ربيعة المخزومي صدوق ذكره ابن حبان في الثقات وأخرج هو وابن خزيمة حديثه في صحيحيهما، وقال ابن المديني: وسط، ويظهر من صنيع أبي حاتم انه يحسن حاله، حيث قال موسى بن محمد بن ابراهيم التيمي خلاف هذا ذلك شيخ ضعيف الحديث . .» ‏‏‏‏
«صحيح البخاري: 318/13؛ صحيح مسلم: 1342/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 186
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا تَقُولُونَ فِي هَؤُلَاءِ الْأَسْرَى؟" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَوْمُكَ وَأَهْلُكَ اسْتَبْقِهِمْ وَاسْتَتِبْهُمْ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ شَيْئًا، فَقَالَ: فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "مَثَلُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ كَمَثَلِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ: فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ، وَمَثَلُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ كَمَثَلِ عِيسَى قَالَ: إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب بدر کا دن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ سے) دریافت فرمایا: «مَا تَقُولُونَ فِي هَؤُلَاءِ الْأَسْرَى؟» ”تم ان قیدیوں کے بارے میں کیا کہتے ہو؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! (یہ) آپ کی قوم اور آپ کے اہل و عیال ہیں، آپ انہیں زندہ رہنے دیں اور انہیں توبہ کی دعوت دیں، شاید اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرما لے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اندر) تشریف لے گئے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ! تمہاری مثال سیدنا ابراہیم علیہ السلام جیسی ہے جنہوں نے فرمایا تھا: ﴿فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ ”پھر جس نے میری پیروی کی وہ تو مجھ سے ہے، اور جس نے میری نافرمانی کی تو بے شک تو بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے“۔ اور اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ! تمہاری مثال سیدنا عیسیٰ علیہ السلام جیسی ہے جنہوں نے فرمایا تھا: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے ہی بندے ہیں، اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو بے شک تو ہی نہایت زبردست، کمال حکمت والا ہے“۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لانقطاعه لان أبا عبيدة بن عبدالله بن مسعود لم يسمع من أبيه وهو في المسند (١: ٣٨٣) بهذا الاسناد مطولا فيه ذكر رأي أبي عبيدة وعمر ومثلهم ايضاً وفيه «‏‏‏‏استأن بهم بدل استتبهم» ‏‏‏‏ . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1714، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3625، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4360، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10258، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10008، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6223»
«مسند الامام احمد:1/383؛ وله شاهد من حديث عمر أخرجه مسلم:3/1383»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 187
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، نَا مُعَاوِيَةُ، هُوَ ابْنُ عَمْرٍو، قَالَ: نَا زَائِدَةُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
امام عبداللہ بن احمد رحمہ اللہ اپنے والد امام احمد رحمہ اللہ سے، وہ معاویہ بن عمرو رحمہ اللہ سے اور وہ زائدہ رحمہ اللہ سے اسی کی مانند روایت کرتے ہیں۔ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَرِضْوَانُهُ/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: ضعيف لانقطاعه . وزائدة هو ابن قدامة .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1714، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3625، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4360، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10258، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10008، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6223»
«تقدم تخريجه في سابقه»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں