🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابُ ذِكْرِ نِيَابِةِ الْإِمَامِ عَنْ قِرَاءَةِ الْمَأْمُومِينَ
باب: امام کی قرات کرنا مقتدیوں کی جگہ کافی ہوتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1485 ترقیم الرسالہ : -- 1502
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَلْمَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا عَبْدَانَ ، عَنْ خَارِجَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَإِنَّ قِرَاءَةَ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ" . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: رَفْعُهُ وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ عَنْ أَيُّوبَ، وَعَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو، تو امام کا قراءت کرنا اس کا قراءت کرنا شمار ہو گا۔“ ابوالحسن نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ وہم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1502]
ترقیم العلمیہ: 1485
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 283، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2945، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1502، 1503، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 2814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1486 ترقیم الرسالہ : -- 1503
مَا ثنا بِهِ مَا ثنا بِهِ مُحَمَّدُ ظبْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، وَأَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَّهُمَا حُدِّثَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ فِي الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ:" تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما امام کی اقتداء میں قراءت کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں: ”تمہارے لیے امام کا قراءت کر لینا کافی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1503]
ترقیم العلمیہ: 1486
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 283، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2945، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1502، 1503، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 2814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1487 ترقیم الرسالہ : -- 1504
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ" . لا يَصِحُّ هَذَا عَنْ سُهَيْلٍ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا امام موجود ہو، تو امام کی قراءت اس کی قراءت شمار ہو گی۔“ یہ روایت مستند نہیں ہے، اسے نقل کرنے میں محمد بن عباد رازی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1504]
ترقیم العلمیہ: 1487
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1264، 1504، وقال الدارقطني: لا يصح هذا عن سهيل تفرد به محمد بن عباد الرازي، سنن الدارقطني:، 1504»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1488 ترقیم الرسالہ : -- 1505
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفِي كُلِّ صَلاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ" . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ: وَجَبَتْ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ، فَقَالَ: يَا كَثِيرُ، مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلا وَقَدْ كَفَاهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا ہر نماز میں قراءت کی جائے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: یہ واجب ہو گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: کیونکہ میں حاضرین میں ان کے سب سے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اے کثیر! میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو، تو اس کا قراءت کرنا ان لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1505]
ترقیم العلمیہ: 1488
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 922، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 997، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 842، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2955،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1505، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22134»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. بَابُ صَلَاةِ النِّسَاءِ جَمَاعَةً وَمَوْقِفِ إِمَامِهِنَّ
باب: خواتین کا باجماعت نماز ادا کرنا، ان کی امام کہاں کھڑی ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1489 ترقیم الرسالہ : -- 1506
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ وَكَانَتْ تَؤُمُّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَذِنَ لَهَا أَنْ تَؤُمَّ أَهْلَ دَارِهَا" .
سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا (خواتین کی) امامت کیا کرتی تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی تھی، وہ اپنے اہل محلہ کی (خواتین کی) امامت کر لیا کرتی تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1506]
ترقیم العلمیہ: 1489
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 367، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1676، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 735، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 591، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1506، 3203، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27923»
«قال ابن الجوزی: الوليد بن جميع ضعيف وأمه مجهولة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 389)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1490 ترقیم الرسالہ : -- 1507
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي مَيْسَرَةُ بْنُ حَبِيبٍ النَّهْدِيُّ ، عَنْ رَيْطَةَ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَتْ:" أَمَّتْنَا عَائِشَةُ، فَقَامَتْ بَيْنَهُنَّ فِي الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ" .
ریطہ حنفیہ بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہماری امامت کیا کرتی تھیں، آپ فرض نماز میں خواتین کے درمیان کھڑی ہوا کرتی تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1507]
ترقیم العلمیہ: 1490
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 736، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1953، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1507، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 5015»
«قال النوی: سنده صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 30)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1491 ترقیم الرسالہ : -- 1508
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ حُجَيْرَةَ بِنْتِ حُصَيْنٍ، قَالَتْ:" أَمَّتْنَا أُمُّ سَلَمَةَ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ، فَقَامَتْ بَيْنَنَا" . حَدِيثٌ رَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ قَتَادَةَ فَوَهِمَ فِيهِ، وَخَالَفَهُ الْحُفَّاظُ شُعْبَةُ، وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا.
حجیرہ بنت حصین بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عصر کی نماز میں ہماری امامت کی، تو وہ ہمارے درمیان کھڑی ہوئیں۔ یہی روایت بعض دیگر حوالوں سے بھی منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ وہم بھی ہے، اور کچھ نے اس کی مخالفت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1508]
ترقیم العلمیہ: 1491
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 5440، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1508، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 397، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 5082، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 4988، 4989»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1492 ترقیم الرسالہ : -- 1509
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" مَنْ ذَا الَّذِي يَخْتَلِجُ سُورَتَهُمْ؟"، فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . قَوْلُهُ: فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ، وَهْمٌ مِنْ حَجَّاجٍ، وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ شُعْبَةُ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَغَيْرُهُمَا، عَنْ قَتَادَةَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قراءت کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون شخص ان سورتوں کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا۔ امام دار قطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: روایت کے یہ الفاظ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قراءت کرنے سے منع کر دیا“، یہ راوی کا وہم ہے، جو حجاج کو لاحق ہوا ہے، درست روایت وہ ہے، جو دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1509]
ترقیم العلمیہ: 1492
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، 1743، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1493 ترقیم الرسالہ : -- 1510
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْقَطَّانُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا شَبَابَةُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ فَقَرَأَ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، فَقَالَ:" أَيُّكُمُ الْقَارِئُ؟"، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالُ:" لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا" . قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ لِقَتَادَةَ: أَكَرِهَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لَوْ كَرِهَ ذَلِكَ لَنَهَى عَنْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئے اس میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت کی، (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم میں سے کون شخص قراءت کر رہا تھا؟“ ایک شخص نے عرض کی: میں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی سوچ رہا تھا، کوئی شخص درمیان میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔“ شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے قتادہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: اگر آپ اسے ناپسندیدہ سمجھا ہوتے، تو آپ اس سے منع کر دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1510]
ترقیم العلمیہ: 1493
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 398، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1845، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 916، 1743، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 828، 829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1509، 1510، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 857، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20129»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. باب: الصلاة مع الدم.
باب: جب خون نکل رہا ہو اسی حالت میں نماز ادا کرنا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1494 ترقیم الرسالہ : -- 1511
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ يُصَلِّي وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا" .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز ادا کر رہے تھے، حالانکہ ان کے زخم سے خون جاری تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1511]
ترقیم العلمیہ: 1494
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 3692، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 117، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1703، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:، 1511، 1750، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 579، 580، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 8474، 30998، 38222، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8181»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں