سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3006 ترقیم الرسالہ : -- 3039
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الأَحْوَلُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَاءُ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرُّوا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ وَفِيهِمْ لَدِيغٌ أَوْ سَلِيمٌ، فَقَالُوا: هَلْ فِيكُمْ مِنْ رَاقٍ؟ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرَقَاهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَى شَاءٍ فَبَرَأَ، فَجَاءَ إِلَى أَصْحَابِهِ بِالشَّاءِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا مَرَرْنَا بِحَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِيهِمْ لَدِيغٌ أَوْ سَلِيمٌ فَانْطَلَقْتُ فَرَقَيْتُهُ بِكِتَابِ اللَّهِ عَلَى شَاءٍ فَبَرَأَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" ، هَذَا صَحِيحٌ، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ سِيدَانَ بْنِ مُضَارِبٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ الْبَرَاءِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کسی عرب قبیلے کے پاس سے گزرے، جن کے ایک فرد کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا تھا، کہا: ”کیا تم میں سے کسی کو دم کرنا آتا ہے؟“ تو ان حضرات میں سے ایک صاحب چلے گئے، انہوں نے سردار پر دم کیا، اس شرط پر کہ بکریاں دی جائیں گی، پھر وہ ان بکریوں کو ساتھ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: ”آپ نے کس چیز کے ذریعے دم کیا تھا؟“ تو انہوں نے بتایا کہ ”میں نے سورہ فاتحہ کے ذریعے دم کیا تھا۔“ تو ان ساتھیوں نے کہا: ”آپ نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے؟“ ان ساتھیوں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جو انہیں معاوضے کے طور پر ملا تھا، جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! اس نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے۔“ تو ان صاحب نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: ”یا رسول اللہ! ہم ایک عرب قبیلے کے پاس سے گزرے، جن کے ایک فرد کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا تھا، میں گیا اور میں نے معاوضے کے طور پر بکریاں (وصول کرنے کی) شرط پر اللہ کی کتاب پڑھ کر اس پر دم کر دیا، تو وہ ٹھیک ہو گیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس چیز کا معاوضہ وصول کرتے ہو، ان میں سب سے زیادہ حق دار اللہ کی کتاب ہے۔“ یہ حدیث صحیح ہے، اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا بن مضارب کے حوالے سے ابومعشر سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3039]
ترقیم العلمیہ: 3006
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5737، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5146، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2051، 11791، 14513، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3038، 3039»
ترقیم العلمیہ : 3007 ترقیم الرسالہ : -- 3040
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" قُدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ، فَأَمَرَنِي بِبَيْعِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَبِعْهُمَا جَمِيعًا وَلا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ قیدی لائے گئے، آپ نے مجھے ان میں سے دو بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا، میں نے انہیں فروخت کرتے ہوئے انہیں جدا کر دیا (یعنی دو الگ الگ آدمیوں کو فروخت کیا)، جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے فرمایا: ”تم ان کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو، ان دونوں کو ایک ساتھ فروخت کرو، ان میں جدائی نہ ڈالو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3040]
ترقیم العلمیہ: 3007
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 626، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 651، 652، 653، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2344، 2345، 2589، 2590، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2696، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1284، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2249،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3040، 3041، 3042، 4255، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 771، 814، 1060»
ترقیم العلمیہ : 3008 ترقیم الرسالہ : -- 3041
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" وَهْبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا فَعَلَ الْغُلامَانِ؟، قُلْتُ: بِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ: رُدَّهُ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دو غلام ہبہ کیے، جو دونوں بھائی تھے، میں نے ان دونوں میں سے ایک کو فروخت کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے غلاموں کا کیا حال ہے؟“ میں نے عرض کی: ”میں نے ان میں سے ایک کو فروخت کر دیا ہے۔“ تو آپ نے فرمایا: ”تم اسے واپس لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3041]
ترقیم العلمیہ: 3008
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 626، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 651، 652، 653، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2344، 2345، 2589، 2590، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2696، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1284، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2249،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3040، 3041، 3042، 4255، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 771، 814، 1060»
ترقیم العلمیہ : 3009 ترقیم الرسالہ : -- 3042
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ . ح وثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي خَالِدٍ الدُلانِيِّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ، أَنَّهُ بَاعَ فَفَرَّقَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَابْنِهَا، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرُدَّهُ" .وَقَالَ عُثْمَانُ:" إِنَّهُ فَرَّقَ بَيْنَ جَارِيَةٍ وَوَلَدِهَا، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَرَدَّ الْبَيْعَ" .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے فروخت کرتے ہوئے ایک عورت اور اس کے بیٹے کو الگ کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس سودے کو کالعدم کر دیں۔ عثمان نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے ایک کنیز اور اس کے بیٹے کے درمیان علیحدگی کر دی تھی، تو نبی نے انہیں اس سے منع کیا، تو انہوں نے وہ سودا کالعدم کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3042]
ترقیم العلمیہ: 3009
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 626، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 651، 652، 653، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2344، 2345، 2589، 2590، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2696، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1284، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2249،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3040، 3041، 3042، 4255، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 771، 814، 1060»
ترقیم العلمیہ : 3010 ترقیم الرسالہ : -- 3043
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِسَبْيٍ، فَيُعْطِي أَهْلَ الْبَيْتِ كَمَا هُمْ لا يُفَرِّقُ بَيْنَهُمْ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب قیدی لائے جاتے، تو آپ پورا گھر انہی (کسی کو) دے دیا کرتے تھے، جیسے وہ لوگ پہلے ہوتے تھے، آپ ان کے درمیان علیحدگی نہیں کرواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3043]
ترقیم العلمیہ: 3010
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2248، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18391، 18392، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3043، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3765، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 286، 398، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2007، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 15315، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23265، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10201، 10359»
ترقیم العلمیہ : 3011 ترقیم الرسالہ : -- 3044
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَلْعُونٌ مَنْ فَرَّقَ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا مُبْهَمٌ وَهَذَا عِنْدَنَا فِي السَّبْيِ وَالْوَلَدِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”علیحدگی کرنے والا شخص ملعون ہے۔“ ابوبکر نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہ الفاظ مبہم ہیں، ہمارے نزدیک اس سے مراد یہ ہے کہ کسی قیدی اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی کروائی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3044]
ترقیم العلمیہ: 3011
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2346، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18389، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3044»
ترقیم العلمیہ : 3012 ترقیم الرسالہ : -- 3045
ثنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الزُّجَاجِ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ، وَالْوَالِدِ وَوَلَدِهِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (غلاموں یا کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) بھائیوں یا ماں باپ اور اولاد کے درمیان تفریق ڈال دی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3045]
ترقیم العلمیہ: 3012
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2250، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2658، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18390، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3045، 3046، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7250، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3140، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23262، 23269، 33857، 34507»
ترقیم العلمیہ : 3013 ترقیم الرسالہ : -- 3046
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ،" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، وَبَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی ہے، جو (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد یا بھائیوں کے درمیان تفریق ڈال دے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3046]
ترقیم العلمیہ: 3013
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2250، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2658، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18390، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3045، 3046، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7250، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3140، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23262، 23269، 33857، 34507»
ترقیم العلمیہ : 3014 ترقیم الرسالہ : -- 3047
ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْحُبُلِيُّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی ڈال دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان علیحدگی رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3047]
ترقیم العلمیہ: 3014
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2347، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1283، 1566، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2522، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18377، 18378، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3047، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23982، 23996، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 4080»
ترقیم العلمیہ : 3015 ترقیم الرسالہ : -- 3048
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ الْعُذْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ السَّبْيِ بَيْنَ الْوَالِدِ وَالْوَلَدِ، قَالَ: مَنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمْ، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الأَحِبَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حریث بن سلیم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو قیدیوں میں والد اور اولاد کے درمیان تفریق کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان کے درمیان تفریق ڈال دے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان تفریق رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3048]
ترقیم العلمیہ: 3015
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3048، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال ابن حجر: وروى ابن منده بإسناد فيه الواقدي، الإصابة في تمييز الصحابة: (4 / 451)»
«قال ابن حجر: وروى ابن منده بإسناد فيه الواقدي، الإصابة في تمييز الصحابة: (4 / 451)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف