🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3036 ترقیم الرسالہ : -- 3069
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَالْكَلْبِ، إِلا كَلْبَ صَيْدٍ" ، وَلَمْ يَذْكُرْ حَمَّادٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کتے اور بلی کی قیمت (استعمال کرنے) سے منع کیا گیا ہے، البتہ شکاری کتے کا حکم مختلف ہے۔ حماد نے اس روایت کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہونے کا ذکر نہیں کیا اور یہ روایت پہلے والی روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3069]
ترقیم العلمیہ: 3036
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1569، وابن الجارود فى "المنتقى"، 633، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4940، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2257، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3479، 3480، 3807، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1279، 1280، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2161، 3250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3062، 3063، 3065، 3067، 3068، 3069، 4787، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14383»
«قال ابن حجر: رجاله ثقات، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 6)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3037 ترقیم الرسالہ : -- 3070
ثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ أَبُو بَحْرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا أَيُّوبُ ، وَحَبِيبٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ إِنْ شَاءَ رَدَّهَا، وَصَاعًا مِنْ طَعَامٍ لا سَمْرَاءَ" ،.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مصراة جانور خرید لے، اسے تین دن تک اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (اس عرصے کے اندر) اسے اناج کے ایک صاع سمیت واپس کر دے، جو گندم نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3070]
ترقیم العلمیہ: 3037
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1408،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4046، 4048،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1125 م، 1126، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1867، 1929، 2172، 2174، 2175، 2178، 2239، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3070، 3071، 3072، 3074، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7254، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1056، 1057، 1058، 1059»
«قال الدارقطني: ورفع الحديث صحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (10 / 58)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3038 ترقیم الرسالہ : -- 3071
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا قُرَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3071]
ترقیم العلمیہ: 3038
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1408،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4046، 4048،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1125 م، 1126، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1867، 1929، 2172، 2174، 2175، 2178، 2239، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3070، 3071، 3072، 3074، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7254، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1056، 1057، 1058، 1059»
«قال الدارقطني: ورفع الحديث صحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (10 / 58)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3039 ترقیم الرسالہ : -- 3072
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ الْحَدِيثَ، قَالَ:" لا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تَلَقَّوُا السِّلَعَ بِأَفْوَاهِ الطُّرُقِ، وَلا تَنَاجَشُوا، وَلا يَسِمُ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطِبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَرُدَّ، وَلا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ لَهَا، وَلا تَبِيعُوا الْمُصَرَّاةَ مِنَ الإِبِلِ وَالْغَنَمِ، فَمَنِ اشْتَرَاهَا فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ، وَالرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) ارشاد فرمایا ہے: ”شہری شخص دیہاتی کے لیے سودا نہ کرے، سامان (کے قافلے کو منڈی میں پہنچنے سے پہلے) راستے میں نہ خریدو، مصنوعی بولی نہ لگاؤ، کوئی شخص اپنے بھائی کی لگائی ہوئی قیمت کے مقابلے میں قیمت نہ لگائے، کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح کے مقابلے میں پیغام نہ بھیجے، جب تک وہ دوسرا شخص نکاح نہ کر لے یا اس پیغام کو ختم نہ کر دے، کوئی عورت اپنی بہن (سوکن) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے، تاکہ اس کے ذریعے وہ اس (سوکن) کے حصے کے فوائد حاصل کر لے، کیونکہ اس عورت کو وہی ملے گا، جو اس کے نصیب میں ہو گا، مصراة اونٹنی اور بکری کو فروخت نہ کرو، جو شخص اسے خرید لے گا، اسے اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو کھجور کے ایک صاع سمیت اسے واپس کر دے، رہن میں (رکھے ہوئے) جانور کا دودھ دوہا جا سکتا ہے اور اس پر سواری کی جا سکتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3072]
ترقیم العلمیہ: 3039
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1408،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4046، 4048،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1125 م، 1126، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1867، 1929، 2172، 2174، 2175، 2178، 2239، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3070، 3071، 3072، 3074، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7254، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1056، 1057، 1058، 1059»
«حديث ثابت صحيح لا يدفعه أحد من أهل العلم بالحديث ومعناه صحيح في أصول السنة، الاستذكار الجامع لمذاهب فقها

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3040 ترقیم الرسالہ : -- 3073
ثنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْخَيَّاطُ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ . ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، جَمِيعًا، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ، وَلا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَلا بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَلا رِبْحُ مَا لَمْ تَضْمَنْ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(ایک ہی سودے میں) سلف اور بیع، ایک سودے میں دو شرائط، جو چیز اپنے پاس موجود نہ ہو، اس کا سودا کرنا، جس چیز کے ضمان کی ذمہ داری نہ ہو، اس کا منافع، (یہ سب چیزیں) جائز نہیں ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3073]
ترقیم العلمیہ: 3040
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 654، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4321، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2196، 2197، 2881، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3504، 3927، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1234، 1260، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2602، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2188، 2519، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3073، 4213، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6738»
«ليس يصح من حديث عمرو بن شعيب إلا هذا أو هذا أصحها، الكامل في الضعفاء: (6 / 201)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3041 ترقیم الرسالہ : -- 3074
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا بِشْرُ بْنُ مَطَرٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تَنَاجَشُوا، وَلا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ لِلْبَيْعِ، وَلا تُصَرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ، فَمَنِ ابْتَاعَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يَرُدُّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ لا سَمْرَاءَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہری شخص، دیہاتی کے لیے سودا نہ کرے، مصنوعی بولی نہ لگاؤ، (اناج کے قافلے کے منڈی پہنچنے سے پہلے) اسے راستے میں نہ ملو، اونٹنی یا بکری کو فروخت کرنے کے لیے ان کا تصریہ نہ کرو، جو شخص اسے خریدے گا، اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، اگر وہ اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے، تو اپنے پاس رکھے اور اگر وہ واپس کرنا چاہے، تو اسے واپس کر دے اور ساتھ میں کھجور کا ایک صاع دے، گندم کا نہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3074]
ترقیم العلمیہ: 3041
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1408،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4046، 4048،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1125 م، 1126، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1867، 1929، 2172، 2174، 2175، 2178، 2239، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3070، 3071، 3072، 3074، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7254، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1056، 1057، 1058، 1059»
«حديث ثابت صحيح لا يدفعه أحد من أهل العلم بالحديث ومعناه صحيح في أصول السنة، الاستذكار الجامع لمذاهب فقها

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3042 ترقیم الرسالہ : -- 3075
ثنا أَبُو طَالِبٍ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ ، نَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِيُّ ، نَا الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا جَلَبَ وَلا جَنَبَ وَلا اعْتِرَاضَ، وَلا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تُصَرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ، فَمَنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ إِذَا حَلَبَهَا بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ سَخِطَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ" ، تَابَعَهُ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْمُصَرَّاةِ. حَدَّثَ عَنْهُ دَاوُدُ بْنُ عِيسَى وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ أَبُو شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَالَ شُعْبَةُ: عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جلب، جنب، اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ہے، شہری شخص دیہاتی کے لیے کوئی سودا نہ کرے، اونٹنی یا بکری کا تصریہ نہ کیا جائے، جو شخص تصریہ والے جانور کو خرید لے اور اس کا دودھ دوہ لے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے، تو اسے واپس کر دے اور ساتھ میں کھجور کا ایک صاع دے۔“ عاصم بن عبیداللہ نے سالم کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مصراة کے بارے میں اسے نقل کرنے میں متابعت کی ہے، ان کے حوالے سے داؤد بن عیسیٰ نے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ حسن بن عمارہ نے حکم کے حوالے سے ابن ابی لیلیٰ کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ ابوشیبہ نامی راوی نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ شعبہ نامی راوی نے اسے ایک صحابی کے حوالے سے (جن کا نام مذکور نہیں ہے) روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3075]
ترقیم العلمیہ: 3042
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3075، 4832، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3398، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 1896، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 15»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3043 ترقیم الرسالہ : -- 3076
ثنا أَبُو طَالِبٍ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ الْكَاتِبُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبِي ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُحَاقَلَةَ، الْمُحَاضَرَةِ، وَالْمُلامَسَةِ، وَالْمُنَابَذَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ" ، قَالَ عُمَرُ: فَسَّرَهُ أَبِي: الْمُحَاضَرَةُ لا يَشْتَرِي شَيْئًا مِنَ الْحَرْثِ وَالنَّخْلِ حَتَّى يَوْنِعَ يَحْمَرَّ أَوْ يَصْفَرَّ، وَأَمَّا الْمُنَابَذَةُ فَيَرْمِي بِالثَّوْبِ وَيَرْمِي إِلَيْكُمْ مِثْلَهُ، فَيَقُولُ:" هَذَا لَكَ بِهَذَا"، وَالْمُلامَسَةُ يَشْتَرِي الْمَبِيعَ فَيَلْمَسَهُ لا يَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَالْمُحَاقَلَةُ كِرَاءُ الأَرْضِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مخاضرہ، ملامسہ، منابذہ اور مزابنہ منع کیا ہے۔ عمر بن یونس نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میرے والد نے اس کی وضاحت یوں کی ہے: مخاضرہ سے مراد یہ ہے کہ خریدار کسی کھیت یا کھجوروں کے باغ کو اس وقت تک نہیں خریدے گا، جب تک وہ سرخ یا زرد نہیں ہو جاتے (یعنی پیداوار پک نہیں جاتی)۔ منابذہ سے مراد یہ ہے کہ خریدار فروخت کرنے والے کی طرف اور فروخت کرنے والا خریدنے والے کی طرف کپڑا پھینکے گا اور کہے گا: یہ اس کے عوض میں تمہارا ہوا۔ ملامسہ یہ ہے کہ خریدنے والا سامان خریدے گا، حالانکہ اس نے سامان کو دیکھا بھی نہیں ہو گا۔ محاقلہ سے مراد زمین کرائے پر دینا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3076]
ترقیم العلمیہ: 3043
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2207، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2357، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10691، 10692، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3076، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6203، 6434، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5571، 5950، 7320»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3044 ترقیم الرسالہ : -- 3077
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ أَبُو بَكْرٍ وَرَّاقٌ الْحُمَيْدِيُّ ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا فَرَجُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَمِّي ثَابِتُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ ، أَنَّهُ اسْتَقْطَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِلْحَ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: مِلْحُ شَذَّا بِمَأْرِبَ فَقَطَعَهُ لَهُ، ثُمَّ إِنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ التَّمِيمِيَّ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ،" إِنِّي قَدْ وَرَدَتْ عَلَى الْمِلْحِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَهِيَ بِأَرْضٍ لَيْسَ فِيهَا مِلْحٌ، وَمَنْ وَرَدَهُ أَخَذَهُ وَهُوَ مثل الْمَاءِ الْعِدِّ، فَاسْتَقَالَ أَبْيَضُ فِي قَطِيعَةِ الْمِلْحِ، فَقَالَ أَبْيَضُ: قَدْ أَقَلْتُكَ عَلَى أَنْ تَجْعَلَهُ مِنِّي صَدَقَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ مِنْكَ صَدَقَةٌ، وَهَذَا مثل الْمَاءِ الْعِدِّ مَنْ وَرَدَهُ أَخَذَهُ، قَالَ: فَقَطَعَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضًا وَنَخِيلا بِالْجُرُفِ، جُرُفِ مُرَادٍ مَكَانَهُ حِينَ أَقَالَهُ فِيهِ" ، قَالَ فَرَجٌ: فَهُوَ عَلَى ذَلِكَ مَنْ وَرَدَهُ أَخَذَهُ.
ثابت بن سعید اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ قطعہ اراضی مانگا، جسے ملح شذا کہا جاتا تھا اور یہ مارب میں تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قطعہ اراضی انہیں عطا کر دیا، پھر اقرع بن حابس تمیمی نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میں زمانہ جاہلیت میں ملح نامی جگہ گیا تھا، وہ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں نمک نہیں ہے، جو شخص وہاں پہنچ جائے، وہ اسے حاصل کر سکتا ہے، اس کی مثال اس بہتے ہوئے پانی کی ہے، جس کا بہاؤ ختم نہیں ہوتا۔“ پھر اقرع نے ملح کے قطعہ اراضی کے بارے میں ابیض سے اقالہ کی فرمائش کی، تو سیدنا ابیض نے کہا: ”میں اس میں شرط پر تمہارے ساتھ اقالہ کرتا ہوں کہ تم اسے میری طرف سے صدقے کے طور پر استعمال کرو گے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری طرف سے صدقہ ہے، اس کی مثال چشمے سے بہتے ہوئے پانی کی ہے، جو شخص اس تک پہنچ جائے گا، وہ اسے استعمال کرے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جرف کے مقام پر کچھ زمین اور کھجور کا باغ عنایت کیا تھا، اس سے مراد جرف مراد ہے، یہ عطا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کی، جب انہوں نے اس میں اقالہ کر لیا۔ فرج بن سعید نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: اس کی بھی یہی صورت تھی، جو اس تک پہنچ جائے گا، وہ اسے حاصل کر لے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3077]
ترقیم العلمیہ: 3044
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4499، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1282، 1283، 1284، 1285، 1286، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3064، 3066، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1380، 1380 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2650، 2653، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2475، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3077، 4520، 4521، 4608»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3045 ترقیم الرسالہ : -- 3078
ثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ أَبِي جَمِيلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ ،" أَنَّ نَفَرًا اشْتَرَكُوا فِي زَرْعٍ، مِنْ أَحَدِهِمُ الأَرْضُ، وَمِنَ الآخَرِ الْفَدَّانُ، وَمِنَ الآخَرِ الْعَمَلُ، وَمِنَ الآخَرِ الْبَذْرُ، فَلَمَّا طَلَعَ الزَّرْعُ ارْتَفَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَلْغَى الأَرْضَ وَجَعَلَ لِصَاحِبِ الْفَدَّانِ كُلَّ يَوْمٍ دِرْهَمًا، وَأَعْطَى الْعَامِلَ كُلَّ يَوْمٍ أَجْرًا، وَجَعَلَ الْغَلَّةَ كُلَّهَا لِصَاحِبِ الْبَذْرِ" ، قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ مَكْحُولا، فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ وَصِيفٌ، هَذَا مُرْسَلٌ وَلا يَصِحُّ، وَوَاصِلٌ هَذَا ضَعِيفٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: چند لوگوں نے ایک زرعی زمین میں مشترکہ طور پر کام کرنے کے بارے میں طے کیا، ان میں سے ایک شخص کی زمین تھی، دوسرے شخص نے زراعت کے آلات فراہم کرنے تھے، تیسرے شخص نے کھیت میں کام کرنا تھا، اور چوتھے نے بیج فراہم کرنا تھا، جب وہ پیداوار تیار ہو گئی، تو یہ لوگ اپنا مقدمہ لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے زمین کی ملکیت کو بے حیثیت قرار دیا (یعنی اسے کوئی معاوضہ نہیں ملے گا)، جس شخص نے زراعت کے آلات فراہم کیے تھے، اسے ایک دن کا ایک درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، جس شخص نے کھیت میں مزدوری کرنی تھی، اس کے لیے معاوضہ مقرر کیا اور آپ نے بیج فراہم کرنے والے شخص کو تمام پیداوار کا مالک قرار دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ حدیث مکحول کو سنائی، تو انہوں نے فرمایا: اس حدیث کے عوض میں مجھے وصیف بھی ملتا، تو خوشی نہ ہوتی۔ یہ حدیث مرسل ہے اور مستند ہے، اس روایت کا راوی واصل ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3078]
ترقیم العلمیہ: 3045
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3078، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23010، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5978»
«قال الدارقطني: هذا مرسل ولا يصح، سنن الدارقطني: (4 / 50) برقم: (3078)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں