سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
باب: نفع اسی کا ہے جو مال کا ضامن ہے۔
ترقیم العلمیہ : 2986 ترقیم الرسالہ : -- 3019
ثنا ثنا ابْنُ مَنِيعٍ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ ، قَالَ:" تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَمَا تُدْعَى رِبَاعُ مَكَّةَ إِلا السَّوَائِبَ، مَنِ احْتَاجَ سَكَنَ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَسْكَنَ" ،.
سیدنا علقمہ بن نضلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں جس شخص کو ضرورت ہوتی تھی، وہ وہاں ٹھہر جاتا تھا اور جسے ضرورت نہیں ہوتی تھی، وہ دوسرے کو ٹھہرنے کے لیے دے دیتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3019]
ترقیم العلمیہ: 2986
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3107، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11306، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3019، 3021، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14912، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5665، 5666، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 7»
ترقیم العلمیہ : 2987 ترقیم الرسالہ : -- 3020
ثنا أَخُو زُبَيْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الآدَمِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ نَضْلَةَ، مِثْلَهُ وَزَادَ: وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ بات اضافی ہے: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3020]
ترقیم العلمیہ: 2987
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3020، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 2988 ترقیم الرسالہ : -- 3021
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا زَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ الْكِنَانِيِّ ، قَالَ:" كَانَتْ تُدْعَى بُيُوتُ مَكَّةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا السَّوَائِبُ لا تُبَاعُ، وَمَنِ احْتَاجَ سَكَنَ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَسْكَنَ" .
سیدنا علقمہ بن نضلہ کنانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے عہد مبارک میں مکہ کے گھروں کو لوگوں کو دے دیا جاتا تھا، انہیں فروخت نہیں کیا جاتا تھا، جس شخص کو ضرورت ہوتی تھی، وہ وہاں رہائش اختیار کر لیتا تھا اور جسے ضرورت نہیں ہوتی تھی، وہ دوسروں کے لیے رہنے کے لیے چھوڑ دیتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3021]
ترقیم العلمیہ: 2988
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3107، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11306، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3019، 3021، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14912، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5665، 5666، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 7»
ترقیم العلمیہ : 2989 ترقیم الرسالہ : -- 3022
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ زَعَمَ السُّدِّيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ إِلا أَرْبَعَةً وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: اقْتُلُوهُمْ وَإِنْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ" .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب مکہ فتح ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مردوں اور دو خواتین کے علاوہ باقی سب کو امان دے دی (ان چھ افراد کے بارے میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم انہیں خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا پاؤ، تو بھی انہیں قتل کر دو۔“ (وہ افراد یہ تھے: عکرمہ بن ابوجہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد بن ابوسرح)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3022]
ترقیم العلمیہ: 2989
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1054، 1055، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2342، 4385، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4072، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3516، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2683، 4359،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3022، 4345، 4346، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 757، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1151، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 38068»
ترقیم العلمیہ : 2990 ترقیم الرسالہ : -- 3023
ثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا سَلامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حِينَ سَارَ إِلَى مَكَّةَ لِيَفْتَحَهَا، قَالَ لأَبِي هُرَيْرَةَ: اهْتِفْ بِالأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، أَجِيبُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءُوا كَأَنَّمَا كَانُوا عَلَى مِيعَادٍ، ثُمَّ قَالَ: اسْلُكُوا هَذَا الطَّرِيقَ وَلا يَشْرُفَنَّ لَكُمْ أَحَدٌ إِلا أنَمْتُمُوهُ، يَقُولُ: قَتَلْتُمُوهُ، فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَطَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الصَّفَا، فَصَعِدَ الصَّفَا فَخَطَبَ النَّاسَ، وَالأَنْصَارُ أَسْفَلَ مِنْهُ، فَقَالَتِ الأَنْصَارُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: أَمَّا الرَّجُلُ فَأَخَذَتْهُ الرَّأْفَةُ بِقَوْمِهِ وَالرَّغْبَةُ فِي قَرْيَتِهِ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى الْوَحْيَ بِمَا قَالَتِ الأَنْصَارُ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، تَقُولُونَ: فَقَدْ أَدْرَكَتْهُ رَأْفَةٌ بِقَوْمِهِ وَرَغْبَةُ فِي قَرْيَتِهِ، قَالَ: فَمَنْ أَنَا إِذًا، كَلا وَاللَّهِ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ حَقًّا، فَالْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا قُلْنَا ذَلِكَ إِلا مَخَافَةَ أَنْ تُفَارِقَنَا، قَالَ: أَنْتُمْ صَادِقُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَعِنْدَ رَسُولِهِ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا مِنْهُمْ إِلا مَنْ قَدْ بَلَّ نَحْرَهُ بِالدُّمُوعِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے، تو آپ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”انصار کو بلا کر لاؤ!“ تو انہوں نے اعلان کیا: ”اے انصار! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ۔“ انصار آئے، یوں جیسے وہ پہلے سے طے شدہ ملاقات کے تحت آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس راستے پر چلو، جو بھی تمہارے سامنے آنے کی کوشش کرے، تم اسے قتل کر دو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، اللہ نے انہیں فتح نصیب کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا، آپ نے دو رکعت نماز ادا کی، پھر اس دروازے سے باہر نکلے، جو صفا (پہاڑی) کے قریب تھا، پھر آپ صفا پر چڑھے، آپ نے لوگوں سے خطاب کیا، اس وقت (انصار) پہاڑی کے زیریں حصے میں تھے، ان میں سے کسی نے اپنے ساتھی سے کہا: ”اب ان صاحب کے دل میں اپنی قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے۔“ تو انصار کے لوگوں نے جو یہ بات کہی تھی، اللہ نے وحی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار! تم نے یہ کہا ہے: اب ان صاحب کے دل میں قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”میں کون ہوں؟ اللہ کی قسم! میں واقعی اللہ کا بندہ ہوں اور اس کا رسول ہوں، میری زندگی اور میری موت تمہارے ساتھ ہے۔“ انصار نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ہم نے یہ بات صرف اس اندیشے کے تحت کہی تھی کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے علیحدگی اختیار نہ کر لیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں تم لوگ سچے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اس وقت ان میں سے ہر ایک شخص کے آنسو بہتے ہوئے اس کی گردن تک آ رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3023]
ترقیم العلمیہ: 2990
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1780،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2758،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4760، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2341، 2898، والنسائى فى ((الكبریٰ)) برقم: 11234، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1871، 1872، 3024، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3023، 3024، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8037»
ترقیم العلمیہ : 2991 ترقیم الرسالہ : -- 3024
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، قَالَ: وَفَدْنَا إِلَى مُعَاوِيَةَ وَمَعَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَكَانَ الرَّجُلُ مِنَّا يَصْنَعُ الطَّعَامَ يَدْعُو أَصْحَابَهُ هَذَا يَوْمًا وَهَذَا يَوْمًا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمِي، قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، حَدِّثْنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يُدْرَكَ طَعَامُنَا، قَالَ: فَقَالَ:" كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَجَعَلَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ عَلَى إِحْدَى الْمُجَنِّبَتَيْنِ، وَجَعَلَ الزُّبَيْرَ عَلَى الأُخْرَى، وَجَعَلَ أَبَا عُبَيْدَةَ عَلَى السَّاقَةِ فِي بَطْنِ الْوَادِي، قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، ادْعُ لِيَ الأَنْصَارَ، قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ فَجَاءُوا يُهَرْوِلُونَ، قَالَ: فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، هَذِهِ أَوْبَاشُ قُرَيْشٍ، فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ غَدًا فَاحْصُدُوهُمْ حَصْدًا، ثُمَّ مَوْعِدُكُمُ الصَّفَا، قَالَ: وَأَشَارَ بِيَدِهِ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ لَمْ يُشْرِفْ لَهُمْ أَحَدٌ إِلا أَنَامُوهُ، قَالَ: وَفَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَتَى الصَّفَا فَقَامَ عَلَيْهِ، فَجَاءَهُ أَبُو سُفْيَانَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُبِيحَتْ خَضْرَاءُ قُرَيْشٍ فَلا قُرَيْشَ بَعْدَ الْيَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَلْقَى سِلاحَهُ فَهُوَ آمِنٌ"، قَالَ: فَقَالَتِ الأَنْصَارُ: أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْهُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ، وَنَزَلَ الْوَحْيُ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، قُلْتُمْ: أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْهُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ، كَلا أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، هَاجَرْتُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَيْكُمْ، وَالْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ، وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قُلْنَا إِلا ضَنًّا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَرَسُولَهُ يُصَدِّقَانِكُمْ وَيَعْذِرَانِكُمْ" .
عبداللہ بن رباح بیان کرتے ہیں: ہم ایک وفد کی شکل میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہمارے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، ہم میں سے کوئی ایک شخص کھانا تیار کرتا تھا، پھر اپنے ساتھیوں کی دعوت کرتا تھا، ایک دن ایک شخص یہ کام کرتا، دوسرے دن دوسرا کر لیتا، جب میری باری آئی، میں نے کہا: ”اے ابوہریرہ! آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث سنانی ہے، جب تک کھانا نہیں آتا؟“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، لشکر کے دائیں طرف والے اور بائیں طرف والے دونوں حصوں میں ایک کا امیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید کو مقرر کیا اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو دوسرے حصے کا مقرر کیا، لشکر کے پیچھے والے حصے کا امیر سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو بنایا، جو وادی کے نشیبی حصے میں تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! انصار کو میرے پاس بلاؤ۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں بلایا، تو وہ تیزی سے چلتے ہوئے آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار! یہ قریش کے اوباش لوگ کل جب تمہارے سامنے آئیں، تو تم انہیں پیس دینا ہے، ہماری تمہاری ملاقات صفا (پہاڑی) پر ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا، اگلے دن جس شخص نے مقابلے کے لیے آنے کی کوشش کی، انہوں نے اسے مار دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح نصیب ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا (پہاڑی) پر تشریف لے آئے اور اس پر کھڑے ہوئے، ابوسفیان آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اگر قریش کو اسی طرح مارا جاتا رہا، تو آج کے بعد قریش (کا نام و نشان) نہیں رہے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے گا، اسے امان ہے، جو شخص اپنے گھر کا دروازہ بند کرے گا، اسے امان ہے، جو شخص اپنا ہتھیار ڈال دے گا، اسے بھی امان ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ انصار نے یہ کہا: ”اب ان صاحب کے دل میں اپنی قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے، اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس بارے میں وحی نازل کی گئی، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار! تم نے یہ کہا ہے: اب ان صاحب کے دل میں قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے، یاد رکھنا! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، میں نے اللہ کی طرف اور تمہاری طرف ہجرت کی، میری زندگی اور میری موت تمہارے ساتھ ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں یہ بات کہی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہاری معذرت قبول کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3024]
ترقیم العلمیہ: 2991
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1780،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2758،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4760، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2341، 2898، والنسائى فى ((الكبریٰ)) برقم: 11234، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1871، 1872، 3024، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3023، 3024، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 8037»
ترقیم العلمیہ : 2992 ترقیم الرسالہ : -- 3025
ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ سُرَّقٍ ، قَالَ:" كَانَ لِرَجُلٍ مَالٌ عَلَيَّ، أَوْ قَالَ: عَلَيَّ دَيْنٌ، فَذَهَبَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصِبْ لِي مَالا، فَبَاعَنِي مِنْهُ، أَوْ بَاعَنِي لَهُ" ، خَالَفَهُ ابْنَا زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
سراقہ بیان کرتے ہیں: میں نے کسی شخص کا کچھ مال دینا تھا (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں: کسی شخص کا قرض دینا تھا)، وہ شخص مجھے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو میرا جو بھی مال تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس شخص کو (ادائیگی) کے لیے فروخت کر دیا۔ زید بن اسلم کے دونوں بیٹوں نے اسے نقل کرنے میں مختلف بات نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3025]
ترقیم العلمیہ: 2992
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7154، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11392، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3025، 3027، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6149»
«قال البيهقي: ومدار حديث سرق على هؤلاء وكلهم ليسوا بأقوياء عبد الرحمن بن عبد الله وابنا زيد وإن كان الحديث عن زيد عن ابن البيلماني فابن البيلماني ضعيف في الحديث وفي إجماع العلماء على خلافه وهم لا يجمعون على ترك رواية ثابتة دليل على ضعفه أو نسخه إن كان ثابتا، سنن البيهقي الكبرى: (6 / 50) برقم: (11392)»
«قال البيهقي: ومدار حديث سرق على هؤلاء وكلهم ليسوا بأقوياء عبد الرحمن بن عبد الله وابنا زيد وإن كان الحديث عن زيد عن ابن البيلماني فابن البيلماني ضعيف في الحديث وفي إجماع العلماء على خلافه وهم لا يجمعون على ترك رواية ثابتة دليل على ضعفه أو نسخه إن كان ثابتا، سنن البيهقي الكبرى: (6 / 50) برقم: (11392)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2993 ترقیم الرسالہ : -- 3026
ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، نَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، نَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِمَا ، أَنَّهُ كَانَ فِي غَزَاةٍ فَسَمِعَ رَجُلا يُنَادِي آخَرَ، يَقُولُ: يَا سُرَّقُ يَا سُرَّقُ فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مَا سُرَّقٌ؟ فَقَالَ: سَمَّانِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ مِنْ أَعْرَابِيٍّ نَاقَةً ثُمَّ تَوَارَيْتُ عَنْهُ فَاسْتَهْلَكْتُ ثَمَنَهَا، فَجَاءَ الأَعْرَابِيُّ يَطْلُبُنِي، فَقَالَ لَهُ النَّاسُ: ائْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَعْدِي عَلَيْهِ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رَجُلا اشْتَرَى مِنِّي نَاقَةً ثُمَّ تَوَارَى عَنِّي فَمَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ، قَالَ:" اطْلُبْهُ"، قَالَ: فَوَجَدَنِي فَأَتَى بِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا اشْتَرَى مِنِّي نَاقَةً ثُمَّ تَوَارَى عَنِّي، فَقَالَ:" أَعْطِهِ ثَمَنَهَا"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَهْلَكْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَنْتَ سُرَّقٌ"، ثُمَّ قَالَ لِلأَعْرَابِيِّ:" اذْهَبْ فَبِعْهُ فِي السُّوقِ وَخُذْ ثَمَنَ نَاقَتِكَ"، فَأَقَامَنِي فِي السُّوقِ فَأَعْطَى فِيَّ ثَمَنًا، فَقَالَ لِلْمُشْتَرِي: مَا تَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ: أُعْتِقُهُ، فَأَعْتَقَنِي الأَعْرَابِيُّ .
زید بن اسلم کے صاحبزادے عبدالرحمن اور عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ ایک جنگ میں شریک ہوئے، انہوں نے کسی شخص کو سنا، جو کسی دوسرے شخص کو بلند آواز میں پکار رہا تھا: ”اے سراق، اے سراق!“ تو زید بن اسلم نے بلایا اور دریافت کیا: سراق سے مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا یہ نام رکھا ہے، میں نے ایک دیہاتی سے ایک اونٹنی خریدی، پھر میں اس سے چھپ گیا، میں نے اس اونٹنی کی قیمت کو بھی ضائع کر دیا، وہ دیہاتی مجھے تلاش کرتا ہوا تھا، تو لوگوں نے اس سے کہا: ”تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتاؤ۔“ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! ایک شخص نے مجھ سے اونٹنی خریدی اور پھر وہ مجھ سے چھپ گیا، میں اسے ڈھونڈ نہیں سکا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے تلاش کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے مجھے ڈھونڈ لیا اور مجھے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ وہ شخص ہے، جس نے مجھ سے اونٹنی خریدی تھی اور مجھ سے چھپ گیا تھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی قیمت ادا کرو۔“ تو میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! وہ تو مجھ سے ضائع ہو گئی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سراق ہو!“ پھر آپ نے دیہاتی سے فرمایا: ”تم جاؤ، اسے بازار میں فروخت کرو اور اپنی اونٹنی کی قیمت وصول کرو۔“ تو اس دیہاتی نے مجھے بازار میں کھڑا کیا، میری جو قیمت لگائی گئی، تو اس نے خریدار سے دریافت کیا: ”تم اس کا کیا کرو گے؟“ اس نے بتایا: ”میں اسے آزاد کر دوں گا۔“ تو اس دیہاتی نے ہی مجھے آزاد کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3026]
ترقیم العلمیہ: 2993
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2343، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3026، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 1875»
ترقیم العلمیہ : 2994 ترقیم الرسالہ : -- 3027
ثنا عَلِيٌّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، نَا زيدُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ: رَأَيْتُ شَيْخًا، يُقَالُ لَهُ: سُرَّقٌ ، فَقُلْتُ:" مَا هَذَا الاسْمُ؟، فَقَالَ: اسْمٌ سَمَّانِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَنْ أَدَعَهُ، قُلْتُ: لِمَ سَمَّاكَ؟، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَأَخْبَرْتُهُمْ أَنَّ مَالِي يَقْدُمُ فَبَايَعُونِي فَاسْتَهْلَكْتُ أَمْوَالَهُمْ، فَأَتَوْا بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" أَنْتَ سُرَّقٌ، وَبَاعَنِي بِأَرْبَعَةِ أَبْعِرَةٍ، فَقَالَ الْغُرَمَاءُ لِلَّذِي اشْتَرَانِي: مَا تَصْنَعُ بِهِ؟، قَالَ: أُعْتِقُهُ، قَالُوا: فَلَسْنَا بِأَزْهَدَ مِنْكَ فِي الأَجْرِ، فَأَعْتَقُونِي بَيْنَهُمْ، وَبَقِيَ اسْمِي" .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: میں نے اسکندریہ میں ایک بزرگ کو دیکھا، جن کا نام سراق تھا، میں نے دریافت کیا: یہ کیا نام ہوا؟ تو انہوں نے بتایا: میرا یہ نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا ہے، میں اسے ترک نہیں کروں گا، میں نے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا یہ نام کیوں رکھا؟ تو انہوں نے بتایا: میں مدینہ منورہ آیا اور میں نے لوگوں کو بتایا کہ میرا مال آ رہا ہے، ان لوگوں نے میرے ساتھ کچھ سودے کیے، میں نے انہیں ادائیگیاں کرنی تھیں، وہ مال مجھ سے ضائع ہو گیا، وہ لوگ مجھے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ نے فرمایا: ”تم سراق ہو!“ پھر آپ نے مجھے چار اونٹنیوں کے عوض میں فروخت کروا دیا، ان قرض خواہوں نے مجھے خریدنے والے سے دریافت کیا: ”تم اس کا کیا کرو گے؟“ اس نے بتایا: ”میں اسے آزاد کر دوں گا۔“ تو ان لوگوں نے کہا: ”ہمیں بھی اجر کی اتنی ضرورت ہے، جتنی تمہیں ہے۔“ تو ان لوگوں نے مل کر مجھے آزاد کر دیا، لیکن میرا یہ نام باقی رہ گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3027]
ترقیم العلمیہ: 2994
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7154، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11392، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3025، 3027، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6149»
«قال ابن عدي: عبد الرحمن بن عبد الله بعض ما يرويه منكر مما لا يتابع عليه وهو في جملة من يكتب حديثه من الضعفاء، الكامل في الضعفاء: (5 / 485)»
«قال ابن عدي: عبد الرحمن بن عبد الله بعض ما يرويه منكر مما لا يتابع عليه وهو في جملة من يكتب حديثه من الضعفاء، الكامل في الضعفاء: (5 / 485)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2995 ترقیم الرسالہ : -- 3028
ثنا الْقَاسِمُ ، وَالْحُسَيْنُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيِّ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا مِهْرَانُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، نَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، قِيلَ: أَيْنَ تَنْزِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي مَنْزِلِكُمْ؟، قَالَ: وَهَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيلٌ مَنْزِلا، لا يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ، وَلا الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے پہلے عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! آپ کہاں پڑاؤ کریں گے، کیا اپنے گھر میں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عقیل (بن ابوطالب) نے ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا ہے؟ (کیونکہ) کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بنتا اور کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بنتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3028]
ترقیم العلمیہ: 2995
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1588، 3058، 4282، 6764، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1351، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1026، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2985، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5149، 6033، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2962، 4200، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4241،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2010، 2909، 2910، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2107، 2107 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3041، 3043، 3044، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2729، 2730، 2942،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3028، 3029، 3030، 3031، 4065، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 551،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22161»
الحكم على الحديث:
صحيح