سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. باب فِي النَّبْلِ يُدْخَلُ بِهِ الْمَسْجِدُ
باب: تیر لے کر مسجد میں جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِكْ عَلَى نِصَالِهَا أَوْ قَالَ: فَلْيَقْبِضْ كَفَّهُ أَوْ قَالَ: فَلْيَقْبِضْ بِكَفِّهِ أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص ہماری مسجد یا ہمارے بازار سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہو تو اس کی نوک کو پکڑ لے“ یا فرمایا: ”مٹھی میں دبائے رہے“، یا یوں کہا کہ: ”اسے اپنی مٹھی سے دبائے رہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں میں سے کسی کو لگ جائے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2587]
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا بازار میں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو چاہیے کہ انہیں ان کے پھلوں کی طرف سے پکڑ کر رکھے۔“ یا فرمایا: ”انہیں اپنی مٹھی سے پکڑے رہے۔“ یا فرمایا: ”انہیں اپنی مٹھی سے پکڑے رہے کہ کہیں کسی مسلمان کو نہ لگ جائیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2587]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 67 (452)، والفتن 6 (7075)، صحیح مسلم/البر (2615)، سنن ابن ماجہ/الأدب 51 (3778)، (تحفة الأشراف: 9039)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/391، 392، 397، 410، 413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (7075) صحيح مسلم (2515)
73. باب فِي النَّهْىِ أَنْ يُتَعَاطَى السَّيْفُ مَسْلُولاً
باب: ننگی تلوار دینے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2588
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى أَنْ يُتَعَاطَى السَّيْفُ مَسْلُولًا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگی تلوار (کسی کو) تھمانے سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2588]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”تلوار کو اس کیفیت میں لیا دیا (لینا دینا) جائے کہ وہ ننگی ہو (میان میں نہ ہو)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2588]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الفتن 5 (2163)، (تحفة الأشراف: 2690)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/300، 361) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اسی طرح کوئی بھی ایسا ہتھیار لے کر راستہ میں یا مجمع میں چلنا جس سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو ممنوع ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2163)
أبو الزبير مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
ترمذي (2163)
أبو الزبير مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
74. باب فِي النَّهْىِ أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ
باب: چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 2589
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ أُصْبَعَيْنِ".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنے سے منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2589]
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ چمڑے کے ٹکڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹا جائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2589]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4577) (ضعیف)» (حسن بصری مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3528)
أخرجه الطبراني (7/224 ح 5935) من حديث قريش بن أنس به وصنيع الحافظ في التھذيب يدل علٰي أن سماع محمد بن بشار وابن المديني من قريش بن أنس قبل اختلاطه وباقي السند صحيح، الحسن البصري عن سمرة بن جندب كتاب ورواية عن الكتاب صحيحة
مشكوة المصابيح (3528)
أخرجه الطبراني (7/224 ح 5935) من حديث قريش بن أنس به وصنيع الحافظ في التھذيب يدل علٰي أن سماع محمد بن بشار وابن المديني من قريش بن أنس قبل اختلاطه وباقي السند صحيح، الحسن البصري عن سمرة بن جندب كتاب ورواية عن الكتاب صحيحة
75. باب فِي لِبْسِ الدُّرُوعِ
باب: زرہ پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَسِبْتُ أَنِّي سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ خُصَيْفَةَ يَذْكُرُ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ظَاهَرَ يَوْمَ أُحُدٍ بَيْنَ دِرْعَيْنِ أَوْ لَبِسَ دِرْعَيْنِ".
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ ایک ایسے آدمی سے روایت کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام لیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے دن دو زرہیں اوپر تلے پہنے شریک غزوہ ہوئے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2590]
جناب سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے روایت کی اور اس کا نام بھی بتایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اوپر تلے دو زرہیں پہنی ہوئی تھیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الجہاد 18 (2806)، (تحفة الأشراف: 15577)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/449) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3886)
وللحديث شاھد عند الترمذي (3738)
مشكوة المصابيح (3886)
وللحديث شاھد عند الترمذي (3738)
76. باب فِي الرَّايَاتِ وَالأَلْوِيَةِ
باب: جنگ میں جھنڈے اور پرچم لہرانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: بَعَثَنِي مُحَمَّدِ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ يَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا كَانَتْ، فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ.
محمد بن قاسم کے غلام یونس بن عبید کہتے ہیں کہ محمد بن قاسم نے مجھے براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے متعلق پوچھوں کہ وہ کیسا تھا، تو انہوں نے کہا: وہ سیاہ چوکور دھاری دار اونی کپڑے کا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2591]
سیدنا محمد بن قاسم رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا کہ وہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم (جھنڈے) کے متعلق پوچھ کر آئے کہ وہ کیسا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ ”وہ کالے لکیر دار اونی کپڑے کا اور چوکور تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2591]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الجھاد 10 (1680)، (تحفة الأشراف: 1922)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/297) (صحیح)» (لیکن «مربعة» - چوکور - کا لفظ صحیح نہیں ہے اس لیے کہ ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم ثقفی کوفی میں ضعف ہے ان کی توثیق ابن حبان نے کی ہے، اور اس لفظ کی روایت میں ان کا کوئی شاہد یا متابع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله مربعة
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3888)
مشكوة المصابيح (3888)
حدیث نمبر: 2592
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ وَهُوَ ابْنُ رَاهَوَيْهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ لِوَاؤُهُ يَوْمَ دَخَلَ مَكَّةَ أَبْيَضَ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس دن مکہ میں داخل ہوئے آپ کا پرچم سفید تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2592]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بتایا کہ ”جس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں داخل ہوئے، اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سفید رنگ کا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2592]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الجھاد 9 (2866)، سنن النسائی/الحج 106 (2869)، سنن ابن ماجہ/الجھاد 20 (2817)، (تحفة الأشراف: 2889) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3889)
وله شاھد حسن عند ابن ماجه (2818)
مشكوة المصابيح (3889)
وله شاھد حسن عند ابن ماجه (2818)
حدیث نمبر: 2593
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ الشَّعِيرِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، عَنْ آخَرَ مِنْهُمْ، قَالَ: رَأَيْتُ رَايَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفْرَاءَ.
سماک اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں اور اس نے انہیں میں سے ایک دوسرے شخص سے روایت کیا، وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم زرد دیکھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2593]
سیدنا سماک بن حرب اپنی قوم کے ایک آدمی سے اور وہ ایک دوسرے سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم (جھنڈا) دیکھا جو زرد رنگ کا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2593]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15703) (ضعیف)» (اس کی سند میں دو مبہم راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
’’رجل من قومه ‘‘ : مجهول (انظر عون المعبود 337/2)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
’’رجل من قومه ‘‘ : مجهول (انظر عون المعبود 337/2)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
77. باب فِي الاِنْتِصَارِ بِرَذْلِ الْخَيْلِ وَالضَّعَفَةِ
باب: ضعیف اور بے کس لوگوں کے واسطہ سے مدد مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2594
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْطَاةَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ابْغُونِي الضُّعَفَاءَ فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: زَيْدُ بْنُ أَرْطَاةَ أَخُو عَدِيِّ بْنِ أَرْطَاةَ.
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے لیے ضعیف اور کمزور لوگوں کو ڈھونڈو، کیونکہ تم اپنے کمزوروں کی وجہ سے رزق دیئے جاتے اور مدد کئے جاتے ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2594]
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”میرے لیے ضعفاء اور کمزور لوگوں کو تلاش کرو، تم لوگ اپنے کمزور لوگوں ہی کے ذریعے سے رزق دیے جاتے اور مدد کیے جاتے ہو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”راویِ حدیث زید بن ارطاۃ، عدی بن ارطاۃ کے بھائی ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2594]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الجھاد 24 (1702)، سنن النسائی/الجھاد 43 (3181)، (تحفة الأشراف: 10923)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/198) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه الترمذي (1702 وسنده صحيح) ورواه النسائي (3181 وسنده صحيح)
أخرجه الترمذي (1702 وسنده صحيح) ورواه النسائي (3181 وسنده صحيح)
78. باب فِي الرَّجُلِ يُنَادِي بِالشِّعَارِ
باب: شعار (کوڈ) کو پکار کر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2595
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: كَانَ شِعَارُ الْمُهَاجِرِينَ عَبْدَ اللَّهِ، وَشِعَارُ الأَنْصَارِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مہاجرین کا شعار (کوڈ) ۱؎ ”عبداللہ“ اور انصار کا شعار ”عبدالرحمٰن“ تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2595]
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (ایک جنگ میں) مہاجرین کا شعار ”عبداللہ“ اور انصار کا ”عبدالرحمٰن“ تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2595]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4601) (حسن بصری مدلس ہیں اور روایت ’’عنعنہ“ سے ہے) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: وہ خاص لفظ جس سے پہرے دار یا فوجی کو آپس میں ایک دوسرے کی شناخت کے لئے بتا دیا جاتا ہے کہ دوران جنگ اسے دھوکہ نہ دیا جا سکے، اسے ”پردل“ کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
حجاج بن أرطاة ضعيف،مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
إسناده ضعيف
حجاج بن أرطاة ضعيف،مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
حدیث نمبر: 2596
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ زَمَنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ شِعَارُنَا أَمِتْ أَمِتْ.
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں غزوہ کیا تو ہمارا شعار «أمت أمت» ۱؎ تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2596]
سیدنا ایاس بن سلمہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی معیت میں جہاد کیا تو ہمارا شعار «أَمِتْ أَمِتْ» (معنی ہے ”مار دے، مار دے“ اور اس میں کفار کی ہزیمت اور مسلمانوں کی فتح کا تفاؤل تھا) تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2596]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/ الجہاد 30 (2840)، (تحفة الأشراف: 4516)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/46)، سنن الدارمی/السیر 15(2495)، ویأتی ہذا الحدیث برقم (2638) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اے مدد کرنے والے دشمن کو فنا کر۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه ابن ماجه (2840 وسنده حسن) عكرمة صرح بالسماع عند ابن حبان (الإحسان: 4828)
أخرجه ابن ماجه (2840 وسنده حسن) عكرمة صرح بالسماع عند ابن حبان (الإحسان: 4828)