🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
334. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16155
عَنْ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ: أَنَّهُ كَانَ بِوَجْهِهِ حَزَازَةٌ - يَعْنِي الْقُوَبَاءَ - فَالْتَقَمَتْ أَنْفَهُ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ، فَلَمْ يَمْضِ ذَلِكَ الْيَوْمُ وَفِي أَنْفِهِ أَثَرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے چہرے پر جلد کی خرابی کی بیماری تھی، جس نے ان کی ناک کو ختم کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، تو اس دن کے بعد وہاں کوئی نشان باقی نہیں رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (812)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 812»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
335. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16156
عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَصَابَتْنِي رَمْيَةٌ وَأَنَا أُقَاتِلُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ فِي وَجْهِي، فَلَمَّا سَالَتِ الدِّمَاءُ عَلَى وَجْهِي وَصَدْرِي تَنَاوَلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيدَي فَسَلَتَ الدَّمُ عَنْ وَجْهِي وَصَدْرِي إِلَى ثَنْدُوَتَيْ ؛ ثُمَّ دَعَا لِي. قَالَ حَشْرَجُ: فَكَانَ عَائِذٌ يُخْبِرُنَا بِذَلِكَ فِي حَيَاتِهِ، فَلَمَّا هَلَكَ وَغَسَّلْنَاهُ، نَظَرْنَا إِلَى مَا كَانَ يَصِلُ لَنَا مِنْ [ أَمْرِ ] أَثَرِ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي مَسَّهَا مَا كَانَ يَقُولُ لَنَا مِنْ صَدْرِهِ، فَإِذَا غُرَّةٌ سَائِلَةٌ كَغُرَّةِ الْفَرَسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ایک تیر لگا، میں اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جنگ کر رہا تھا، یہ غزوہ خیبر کے موقع کی بات ہے، وہ تیر میرے چہرے پر لگا تھا، جب خون میرے چہرے اور سینے پر بہتا ہوا آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میری طرف بڑھایا، آپ نے میرے چہرے اور میرے سینے سے خون کو پونچھا اور پھر میرے لئے دعا کی۔ حشرج نامی راوی کہتے ہیں: سیدنا عائذ رضی اللہ عنہ اپنی زندگی میں ہمیں یہ بات بتایا کرتے تھے، جب ان کا انتقال ہوا اور ہم نے انہیں غسل دیا، تو ہم نے اس جگہ کا جائزہ لیا، جس کے بارے میں ہمیں پتہ چلا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کو وہاں پر پھیرا تھا کہ جس کے بارے میں سیدنا عائذ رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ پھیرا تھا، تو اس مقام پر ایسی چمک تھی، جس طرح گھوڑے میں چمک دار نشان ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/18)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6545، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 285»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
336. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَائِذِ بْنِ سَعِيدٍ الْجِسْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عائذ بن سعید جسری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16157
عَنْ عَائِذِ بْنِ سَعِيدٍ الْجِسْرِيِّ قَالَ: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ، امْسَحْ وَجْهِي وَادْعُ لِي بِالْبَرَكَةِ، فَمَسَحَ وَجْهِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، فَقَالَتْ أُمُّ الْبَنِينَ - وَهِيَ امْرَأَتُهُ -: مَا رَأَيْتُهُ مُنْتَبِهًا مِنْ نَوْمٍ قَطُّ إِلَّا كَانَ عَلَى وَجْهِهِ مُدَّهَنٌ، وَإِنْ كَانَ لَيَجْتَزِئُ بِالتَّمَرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عائذ بن سعید جسری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ میرے چہرے پر ہاتھ پھیریے، اور میرے لئے برکت کی دعا کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا کی، ان صاحب کی اہلیہ سیدہ ام البنین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ جب بھی نیند سے بیدار ہوتے تھے، تو ان کے چہرے پر یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے تیل لگا ہوا ہے، اگرچہ انہوں نے صرف چند کھجوروں پر ہی گزارا کیا ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (21/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
337. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَبَاحِ الْأَسَدِيِّ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ مُرَقَّعِ بْنِ صَيْفِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت رباح بن ربیع بن مرقع بن صیفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16158
عَنْ رَبَاحِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ مُرَقَّعِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ثَلَاثَةٍ مِنَّا بَعِيرًا، يَرْكَبُهُ اثْنَانِ وَيَسُوقُهُ وَاحِدٌ فِي الصَّحَارَى، وَيَفُوزُ فِي الْحِيَالِ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَمْشِي، فَقَالَ لِي:" أَرَاكَ يَا رَبَاحُ مَاشِيًا". فَقُلْتُ: إِنَّمَا نَزَلْتُ السَّاعَةَ وَهَذَانِ صَاحِبَايَ وَقَدْ رَكِبَا، بِصَاحِبِي فَأَنَاخَا بِعِيرَهُمَا وَنَزَلَا عَنْهُ، فَلَمَّا انْتَهَيْتُ قَالَا: ارْكَبْ صَدْرَ هَذَا الْبَعِيرِ، فَلَا تَزَالُ عَلَيْهِ حَتَّى تَرْجِعَ، وَنَعْتَقِبُ أَنَا وَصَاحِبِي، قُلْتُ: وَلِمَ؟ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ لَكُمَا رَفِيقًا صَالِحًا ; فَأَحْسِنَا صُحْبَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقِيلَ فِيهِ: صَدُوقٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رباح بن ربیع بن مرقع بن صیفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں سے تین افراد کو ایک اونٹ دیا، دو افراد اس پر سوار ہو جاتے تھے، اور ایک اسے ہانک کر لے کر چلتا تھا، صحراء میں ایسا ہوتا رہا، اسی دوران ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو میں پیدل چل رہا تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا: اے رباح! میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم پیدل چل رہے ہو، میں نے عرض کی: میں ابھی تھوڑی دیر پہلے نیچے اترا ہوں اور اب یہ میرے دونوں ساتھی سواری کر رہے ہیں، پھر میں اپنے ساتھی کے پاس سے گزرا، انہوں نے اپنے اونٹوں کو بٹھا دیا تھا اور وہ اس سے نیچے اتر آئے تھے، جب میں وہاں پہنچا، تو ان دونوں نے کہا: تم اس اونٹ کے آگے والے حصے پر سوار ہو جاؤ اور واپس جانے تک تم آگے والے حصے پر سوار ہو گے، میں اور میرا دوسرا ساتھی ہم پیچھے بیٹھیں گے، میں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: تم دونوں کا ساتھی نیک آدمی ہے، تم نے اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: وہ صدوق ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4623)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4623، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
338. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ولید بن قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16159
عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كَانَ بِي بَرَصٌ، فَدَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَرَأْتُ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ولید بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے برص (یعنی پھلبہری کا داغ) تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے دعا کی تو مجھے شفاء نصیب ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16159]
تخریج الحدیث: «خرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
339. بَابُ مَا جَاءَ فِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16160
عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - لَمَّا بَعَثَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ يَمْشِي مَعَهُ، فَقَالَ لَهُ يَزِيدُ: إِمَّا أَنْ تَرْكَبَ وَ إِمَّا أَنْزِلُ؟ قَالَ: مَا أَنَا بِرَاكِبٍ وَلَا أَنْتَ بِنَازِلٍ ; إِنِّي أَحْتَسِبُ خُطَايَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ إِلَى يَحْيَى ثِقَاتٌ.
یحیی بن سعید انصاری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، جب سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو شام بھیجا، تو وہ خود ان کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے گئے، سیدنا یزید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: یا تو آپ سوار ہو جائیں، یا میں سواری سے نیچے اتر آتا ہوں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہ تو میں سوار ہوؤں گا، اور نہ تم نیچے اترو گے، میں ان قدموں کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور یحیی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16161
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانِي عَشْرَةَ، وَكَانَ اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةَ، فَأَقَرَّهُ عُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال 18 ہجری میں، شام میں ہوا تھا، انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ محض
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
340. بَابُ مَا جَاءَ فِي يَاسِرٍ وَابْنِهِ مُسْرِعٍ الْجُهَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے مسرع جہنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16162
عَنْ يَاسِرِ بْنِ سُوَيْدٍ الْجُهَنِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَّهَهُ فِي خَيْلٍ أَوْ سَرِيَّةٍ وَامْرَأَتُهُ حَامِلٌ، فَوَلَدَتْ لَهُ مَوْلُودًا، فَحَمَلَتْهُ أُمُّهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ وُلِدَ هَذَا الْمَوْلُودُ وَأَبَوْهُ فِي الْخَيْلِ فَسَمِّهِ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَّ يَدَهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ كَثِّرْ رِجَالَهُمْ، وَأَقِلَّ آيَامَاهُمْ، وَلَا تُحْوِجْهُمْ، وَلَا تُرِ أَحْدَاثَهُمْ خَصَاصَةً". فَقَالَ:" سَمِّهِ مُسْرِعًا ؛ فَقَدْ أَسْرَعَ فِي الْإِسْلَامِ، فَهُوَ مُسْرِعُ بْنُ يَاسِرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا یاسر بن سوید جہنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک جنگی مہم پر بھیجا، ان کی بیوی حاملہ تھی، انہوں نے بچے کو جنم دیا، اس بچے کی ماں انہیں اٹھا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بولی: یا رسول اللہ! یہ بچہ پیدا ہوا ہے، اس کے والد جنگ پر گئے ہوئے ہیں، آپ اس کا نام تجویز کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو لیا، آپ نے اپنے دست مبارک کو اس پر پھیرا اور فرمایا: اے اللہ! ان کے مردوں کو بکثرت کر دے اور ان کی پریشانیوں کو کم کر دے اور انہیں حاجت کا شکار نہ کرنا، اور تو ان کے بچوں کو بھوک نہ دکھانا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بچے کا نام ”مسرع“ رکھو، کیونکہ یہ اسلام کی طرف جلدی سے آیا ہے، تو یہ مسرع بن یاسر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (277/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
341. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَسَّانَ بْنِ شَدَّادٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حسان بن شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16163
عَنْ حَسَّانَ بْنِ شَدَّادٍ: أَنَّ أُمَّهُ وَفَدَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي وَفَدْتُ إِلَيْكَ ; لِتَدْعُوَ لِبُنَيَّ هَذَا أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ بَرَكَةً، وَأَنْ يَجْعَلَهُ طَيِّبًا كَثِيرًا، فَتَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وُضُوئِهِ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهَا فِيهِ، وَاجْعَلْهُ كَثِيرًا طَيِّبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا حسان بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُن کی والدہ وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں وفد کے ساتھ آپ کی خدمت میں آئی ہوں، تاکہ آپ میرے اس بیٹے کے لئے دعا کریں، تاکہ اللہ تعالیٰ اسے برکت نصیب کرے اور اسے بہت زیادہ پاکیزگی عطا کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے بچے ہوئے پانی کے ذریعے وضو کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! اس خاتون کے لئے اس بچے میں برکت رکھ دے اور اس بچے کو بہت زیادہ پاکیزہ بنا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3594)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
342. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَشْرَجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حشرج رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16164
عَنْ إِسْحَاقَ أَبِي الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ حَشْرَجَ رَجُلًا أَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ، وَمَسَحَ رَأَسَهُ، وَدَعَا لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ الْحَارِثِ أَبُو الْحَارِثِ قِيلَ فِيهِ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اسحاق ابوحارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حشرج رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ ایک ایسے فرد تھے کہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکڑ کر اپنی گود میں بٹھایا تھا، پھر آپ نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا تھا اور ان کے لئے دعا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اسحاق بن حارث ابوحارث نامی کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ مجہول ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں