🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
324. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16145
عَنْ عَطَاءٍ - مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ - قَالَ: رَأَيْتُ مَوْلَايَ: السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ لِحْيَتُهُ بَيْضَاءُ، وَرَأْسُهُ أَسْوَدُ، فَقُلْتُ: يَا مَوْلَايَ، مَا لِرَأْسِكَ لَا يَبْيَضُّ؟ قَالَ: لَا يَبْيَضُّ رَأْسِي أَبَدًا ; وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَضَى وَأَنَا غُلَامٌ أَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَسَلَّمَ وَأَنَا فِيهِمْ فَرَدَدْتُ - عَلَيْهِ السَّلَامَ - مِنْ بَيْنِ الْغِلْمَانِ، فَدَعَانِي فَقَالَ لِي:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنُ أُخْتِ النَّمِرِ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ". فَلَا يَبْيَضُّ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ: كَانَ وَسَطُ رَأْسِ السَّائِبِ أَسْوَدَ وَبَقِيَّتُهُ أَبْيَضَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا سَيِّدِي، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِثْلَ رَأْسِكَ هَذَا قَطُّ! هَذَا أَسْوَدُ، وَهَذَا أَبْيَضُ! قَالَ: أَفَلَا أُخْبِرُكَ يَا بُنَيَّ؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: إِنِّي كُنْتُ مَعَ صِبْيَانٍ نَلْعَبُ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَعَرَّضْتُ لَهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ، مَنْ أَنْتَ؟". قُلْتُ: أَنَا السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو النَّمِرِ بْنِ قَاسِطٍ، فَمَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ". قَالَ: فَلَا وَاللَّهِ لَا يَبْيَضُّ أَبَدًا، وَلَا يَزَالُ هَكَذَا أَبَدًا.
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے غلام عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے آقا سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کی داڑھی کے بال سفید تھے اور سر کے بال سیاہ تھے، میں نے کہا: اے آقا! اس کی کیا وجہ ہے کہ آپ کے سر کے بال سفید نہیں ہوئے؟ انہوں نے فرمایا: میرے سر کے بال کبھی سفید نہیں ہوں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے، میں اس وقت بچہ تھا اور دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا ان بچوں میں، میں بھی موجود تھا، تمام بچوں میں سے میں نے آپ کو سلام کا جواب دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: سائب بن یزید، جو نمر کا بھانجا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جگہ پر ہاتھ رکھا تھا، وہاں کے بال کبھی سفید نہیں ہوں گے۔

یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا سائب رضی اللہ عنہ کے سر کا درمیانی حصہ سیاہ تھا اور باقی بال سفید تھے، تو میں نے اپنے آقا سے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آپ کے سر کی طرح کی صورت حال کبھی نہیں دیکھی، یہ والا حصہ سیاہ ہے اور یہ والا حصہ سفید ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں اس کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، نہیں اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں آپ کے سامنے آیا اور میں نے آپ کو سلام کیا، آپ نے فرمایا: تم پر بھی سلام ہو، تم کون ہو؟ میں نے عرض کی: میں سائب بن یزید ہوں، جو نمر بن قاصد کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے، انہوں بیان کیا: اللہ کی قسم! یہ حصہ کبھی سفید نہیں ہو گا اور یہ ہمیشہ اسی طرح رہے گا۔
معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سیدنا سائب رضی اللہ عنہ کے غلام عطاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16145]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6693»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
325. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَدْلُوكٍ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16146
عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الشَّعْثَاءِ وَقُطْبَةَ مَوْلَاتِهَا: أَنَّهُمَا رَأَتَا مَدْلُوكًا أَبَا سُفْيَانَ، فَسَمِعَتَاهُ يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ مَوْلَايَ فَأَسْلَمْتُ. قَالَتْ أُمَيَّةُ: فَرَأَيْتُ مَا مَسَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْوَدَ، وَقَدِ ابْيَضَّ مَا سِوَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
امیہ بنت ابوشعثاء اور ان کی مالکن قطبہ بیان کرتی ہیں: ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے اور ان دونوں نے سیدنا مدلوک ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں اپنے موالی کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے اسلام قبول کر لیا۔ امیہ نامی خاتون کہتی ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جگہ پر ہاتھ پھیرا تھا، وہ والے بال سیاہ تھے، حالانکہ ان کے علاوہ بال سفید ہو چکے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
326. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَرْمَلَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حرملہ بن زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16147
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَ حَرْمَلَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْإِيمَانُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ، وَالنِّفَاقُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ، وَلَا يَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا، فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّدَ ذَلِكَ عَلَيْهِ حَرْمَلَةُ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرَفِ لِسَانِ حَرْمَلَةَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَهُ لِسَانًا صَادِقًا، وَقَلْبًا شَاكِرًا، وَارْزُقْهُ حُبِّي وَحَبَّ مَنْ يُحِبُّنِي، وَصَيِّرْ أَمْرَهُ إِلَى الْخَيْرِ". فَقَالَ حَرْمَلَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لِي إِخْوَانًا مُنَافِقِينَ كُنْتُ فِيهِمْ رَأْسًا، أَلَا أَدُلَّكَ عَلَيْهِمْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَاءَنَا كَمَا جِئْتَنَا اسْتَغْفَرْنَا لَهُ كَمَا اسْتَغْفَرْنَا لَكَ، وَمَنْ أَصَرَّ عَلَى ذَنْبِهِ فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِ، وَلَا نَخْرِقُ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران سیدنا حرملہ بن زید رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان یہاں ہے، انہوں نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا، اور نفاق یہاں ہے، انہوں نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا، اور یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر تھوڑا کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے حوالے سے خاموش رہے، سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ کی زبان کا کنارہ پکڑ کر یہ دعا کی:
”اے اللہ! اس کی زبان کو سچا اور دل کو شکر کرنے والا بنا دے، اور اسے میری محبت اور اس شخص کی محبت نصیب کر دے، جو مجھ سے محبت رکھتا ہو اور اس کے معاملے کو بھلائی کی طرف پھیر دے۔“
سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے کچھ بھائی منافق ہیں، میں ان کا سرغنہ تھا، کیا میں آپ کو ان کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے پاس آئے، جس طرح تم ہمارے پاس آئے ہو، تو ہم اس کے لئے بھی اسی طرح دعائے مغفرت کریں گے، جس طرح ہم نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور جو شخص اپنے گناہ پر اصرار کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں زیادہ حق رکھتا ہے اور ہم کسی کے پردے کو فاش نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16147]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3475)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3475»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
327. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16148
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: صَلَّى الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ بِالنَّاسِ فِي سَفَرٍ وَبَيْنَ يَدَيْهِ سُتْرَةٌ، فَمَرَّتْ حَمِيرٌ بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ، فَأَعَادَ بِهِمُ الصَّلَاةَ، فَقَالُوا: أَرَادَ أَنْ يَصْنَعَ كَمَا صَنَعَ الْوَلِيدُ [ بْنَ عُقْبَةَ ] ; إِذْ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ الصَّلَاةَ أَرْبَعًا.
قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَزِيدُكُمْ، فَلَحِقْتُ الْحَكَمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَوَقَفَ حَتَّى تَلَاحَقَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: إِنِّي أَعَدْتُ بِكُمُ الصَّلَاةَ مِنْ أَجْلِ الْحَمِيرِ الَّتِي مَرَّتْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَضَرَبْتُمُونِي مَثَلًا لِابْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، وَإِنِّي أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُحْسِنَ سِيرَتَكُمْ، وَيُحْسِنَ بَلَاغَكُمْ، وَأَنْ يَنْصُرَكُمْ عَلَى عَدُوِّكُمْ، وَأَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ، فَمَضَوْا، فَلَمْ يَرَوْا فِي وَجْهِهِمْ ذَلِكَ إِلَّا مَا يُسِرُّونَ بِهِ، فَلَمَّا أَنْ فَرَغُوا مَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ نے سفر کے دوران لوگوں کو نماز پڑھائی، ان کے سامنے سترہ موجود تھا، ان کے ساتھیوں کے آگے سے گدھا گزرا، تو انہوں نے ان لوگوں کو نماز دوبارہ پڑھائی، لوگوں نے کہا: یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ یہ اس طرح کریں جس طرح ولید بن عقبہ نے کیا تھا کہ جب اس نے صبح کی نماز میں اپنے ساتھیوں کو چار رکعات پڑھا دیں تھیں، پھر اس نے کہا: تھا: میں تمہیں مزید بھی پڑھاؤں گا، راوی کہتے ہیں: میں سیدنا حکم رضی اللہ عنہ سے جا کر ملا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو وہ ٹھہر گئے یہاں تک کہ لوگ ان کے پاس آ گئے، تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے گدھوں کی وجہ سے تمہیں نماز دوبارہ پڑھائی تھی، جو تمہارے آگے سے گزرے تھے اور تم لوگوں نے مجھے مثال دیتے ہوئے ابن ابومعیط کے ساتھ ملا دیا ہے، میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہاری سیرت کو عمدہ کرے، تمہارے بلاغ کو عمدہ کرے اور تمہارے دشمن کے خلاف تمہاری مدد کرے اور میرے اور تمہارے درمیان علیحدگی کروا دے، پھر وہ لوگ روانہ ہو گئے، پھر انہوں نے آگے جا کر وہی صورت حال دیکھی کہ جس سے وہ خوش ہوتے، یہاں تک کہ جب وہ اس جنگ سے فارغ ہوئے، تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3151)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
328. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت نوفل اشجعی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16149
عَنْ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعَ رَقَبَةً لِأُمِّ سَلَمَةَ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَنْتَ ظِئْرِي". فَمَكَثَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَا فَعَلَتِ الْجَارِيَةُ - أَوِ الْجُوَيْرِيَةُ -؟". قُلْتُ: صَالِحَةٌ عِنْدَ أُمِّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَلَّادِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا نوفل اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی ایک کنیز ان صاحب کے حوالے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم میرے عزیز ہو، پھر وہ جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کنیز کا کیا حال ہے؟ تو میں نے کہا: وہ ٹھیک ہے، اپنی والدہ کے پاس ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خلاد بن اسلم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16149]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23295، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
329. بَابُ مَا جَاءَ فِي شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16150
عَنْ شَدَّادٍ: أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا شَدَّادُ؟". قَالَ: ضَاقَتْ بِيَ الدُّنْيَا. قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ [ إِنَّ ] الشَّامُ تُفْتَحُ، وَيُفْتَحُ بَيْتُ الْمَقْدِسِ، فَتَكُونُ أَنْتَ وَوَلَدُكَ أَئِمَّةً فِيهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نزع کا عالم طاری تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے شداد! تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرے لیے دنیا تنگ ہو گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں ہے، شام فتح ہو گا، بیت المقدس فتح ہو گا اور تم اور تمہاری اولاد وہاں پیشواء ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7162)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
330. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16151
عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: إِنَّكَ مِنْ قُدَمَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفُقَهَائِهِمْ، فَإِذَا صَلَّيْتَ وَدَخَلْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فِي النَّاسِ، فَحَدِّثْهُمْ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي مَوَاضِعِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوراشد حبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدیم اصحاب میں سے اور صاحب علم اصحاب میں سے ایک ہیں، جب آپ نماز ادا کر لیں، تو آپ میرے خیمے میں تشریف لائیں اور پھر لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر وہ احادیث بیان کریں جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے متعلقہ مقامات پر گزر چکی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16151]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 444/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
331. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَارُودِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جارود رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16152
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ أَهْلُ الْبَحْرَيْنِ وَقَدِمَ الْجَارُودُ وَافِدًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ بِهِ فَقَرَّبَهُ وَأَدْنَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَرْبِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اہل بحرین آئے، تو سیدنا جارود رضی اللہ عنہ وافد کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آمد پر خوش ہوئے، آپ نے انہیں اپنے قریب اور پاس کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زربی بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2108)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2108»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
332. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16153
عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَسْرَبْنَا وَنَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ دُحْمُسَةٍ، فَأَضَاءَتْ أَصَابِعِي حَتَّى جَمَعُوا عَلَيْهَا ظَهَرَهُمْ، وَمَا سَقَطَ مِنْ مَتَاعِهِمْ، وَإِنَّ أَصَابِعِي لَتُنِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ خِلَافٌ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ایک تاریک رات میں ہم نے پڑاؤ کیا، تو میری انگلیاں روشن ہو گئیں، یہاں تک کہ لوگوں نے ان کی روشنی میں سواریوں کو اکٹھا کیا اور جو سامان گر گیا تھا، وہ بھی اکٹھا کیا، اس دوران میری انگلیاں روشن رہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کثیر بن زید بن نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2990)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
333. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي رِفَاعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابورفاعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16154
عَنْ صِلَةَ بْنِ أَشْيَمَ قَالَ: أُصِيبَ أَبُو رِفَاعَةَ وَأَنَا فِي غَزَاةٍ، فَرَأَيْتُ كَأَنَّ أَبَا رِفَاعَةَ عَلَى نَاقَةٍ سَرِيعَةٍ وَأَنَا عَلَى جَمَلٍ قَطُوفٍ، وَأَنَا عَلَى أَثَرِهِ فَيُعْرِجُهَا حَتَّى أَقُولَ الْآنَ أُسْمِعُهُ الصَّوْتَ، ثُمَّ يُسَرِّحُهَا فَتَنْطَلِقُ وَأَتْبَعُهُ. فَأَوَّلْتُ رُؤْيَايَ: أَنَّهُ طَرِيقُ أَبِي رِفَاعَةَ آخُذُهُ وَأَنَا أَكَدُّ الْعَمَلَ بَعْدَهُ [ كَدًّا ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صلہ بن اشیم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابورفاعہ رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے، میں اس وقت ایک جنگ میں حصہ لے رہا تھا، میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے سیدنا ابورفاعہ رضی اللہ عنہ ایک تیز رفتار اونٹنی پر سوار ہیں اور میں ایک ایسے اونٹ پر سوار ہوں، جو چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا ہے، میں ان کے پیچھے ہوں اور وہ اپنی اونٹنی کو موڑ کر روک لیتے ہیں، یہاں تک کہ میں یہ سوچتا ہوں کہ اب میں ان تک اپنی آواز پہنچا سکتا ہوں، پھر وہ اسے چھوڑ دیتے ہیں تو وہ تیزی سے چل پڑتی ہے اور میں ان کے پیچھے جاتا ہوں، تو میں نے اپنے خواب کی یہ تعبیر کی کہ یہ سیدنا ابورفاعہ رضی اللہ عنہ کا راستہ ہے، جسے میں اختیار کروں گا، اور ان کے بعد میں عمل میں بھرپور مشقت اٹھاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1283)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں