الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
354. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّجَاشِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
نجاشی کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16185
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ، فَاسْتَغْفِرُوا لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے، تم لوگ اس کے لئے دعائے مغفرت کرو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16185]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16185]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2759)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18704»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16186
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: لَمَّا أَتَيْنَا النَّجَاشِيَّ فَأَرَدْنَا الْخُرُوجَ مِنْ عِنْدِهِ، حَمَلَنَا وَزَوَّدَنَا وَأَعْطَانَا، ثُمَّ قَالَ: أَخْبِرُوا صَاحِبَكُمْ بِمَا صَنَعْتُ بِكُمْ، وَهَذِهِ رُسُلِي مَعَكُمْ، وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْ لَهُ يَسْتَغْفِرُ لِي.
قَالَ جَعْفَرٌ: فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ، فَتَلَقَّانِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاعْتَنَقَنِي، وَقَالَ:" مَا أَدْرِي أَنَا بِفَتْحِ خَيْبَرَ أَفْرَحُ، أَمْ بِقُدُومِ جَعْفَرٍ". ثُمَّ جَلَسَ، فَقَامَ رَسُولُ النَّجَاشِيِّ فَقَالَ: هَذَا جَعْفَرٌ فَسَلْهُ عَمَّا صَنَعَ بِهِ صَاحِبُنَا، فَقَالَ جَعْفَرٌ: قَدْ فَعَلَ بِنَا، وَحَمَلَنَا، وَزَوَّدَنَا، وَشَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَقَالَ لَنَا: قُلْ لَهُ يَسْتَغْفِرُ لِي، فَدَعَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلنَّجَاشِيِّ". فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: آمِينَ قَالَ: فَقُلْتُ لِلرَّسُولِ: انْطَلِقْ فَأَبْلِغْ صَاحِبَكَ مَا رَأَيْتَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو، وَمُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُمَا غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُمَا جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم لوگ نجاشی کے پاس آئے، پھر ہم نے واپسی کا ارادہ کیا، تو اس نے ہمیں سواریاں فراہم کیں اور ہمیں زادراہ دیا اور ہمیں دوسری چیزیں دیں اور پھر بولا: میں نے تم لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا ہے، تم اس کے بارے میں اپنے آقا کو بتا دینا، یہ نمائندے تمہارے ساتھ ہیں، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور وہ اللہ کے رسول ہیں، تم اُن سے یہ کہنا کہ وہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں۔
سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم اس کے پاس سے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ مدینہ منورہ آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب مجھ سے ملاقات ہوئی، تو آپ نے مجھے گلے سے لگا لیا اور فرمایا: مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے خیبر کے فتح ہونے کی زیادہ خوشی ہو رہی ہے یا جعفر کے آنے کی؟ پھر آپ تشریف فرما ہوئے، نجاشی کا قاصد کھڑا ہوا، اس نے کہا: یہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ موجود ہیں، آپ ان سے پوچھ لیں کہ ہمارے آقا نے ان کے ساتھ کیا طرز سلوک اختیار کیا ہے؟ تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے بتایا: اُس نے ہمارے ساتھ یہ، یہ کیا ہے، اس نے ہمیں سواریوں کے جانور دیے، ہمیں زاد سفر دیا اور اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، اور اس نے یہ کہا: کہ آپ ان سے یہ کہہ دیجئے گا کہ وہ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ دعا کی: اے اللہ! نجاشی کی مغفرت کر دے! اور مسلمانوں نے اس پر آمین کہا:، سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے قاصد سے کہا: اب تم جاؤ اور اپنے آقا کو وہ چیز بتا دینا، جو تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے دیکھی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسد بن عمرو اور ایک راوی مجالد بن سعید ہیں، ایک سے زیادہ افراد نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16186]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2756)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ:" وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ". قَالَ: نَزَلَتْ فِي النَّجَاشِيِّ وَأَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ بَحْرٍ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ بَحْرٍ الْعُقَيْلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی:
”جب ان لوگوں نے وہ چیز سنی، جو رسول کی طرف نازل کی گئی تھی، تو تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ اُن سے آنسو جاری ہو گئے۔“
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ آیت نجاشی اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عثمان بن بحر عقیلی کا عامل مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16187]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2758)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16188
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ". فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: يَأْمُرُنَا أَنْ نَسْتَغْفِرَ لَهُ وَقَدْ مَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَنَزَلَتْ:" وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ" الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، أَحَدُهُمَا قَالَ فِيهِ:" صَلُّوا عَلَيْهِ".
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ فِي الْجَنَائِزِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ، وَفِي هَذِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ. وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نجاشی کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کے لئے دعائے مغفرت کرو! بعض لوگوں نے کہا: یہ ہمیں اس کے لئے دعائے مغفرت کرنے کا کہہ رہے ہیں حالانکہ وہ حبشہ کی سرزمین پر فوت ہوا ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی:
”اہل کتاب میں سے کچھ لوگ وہ ہیں، جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور اس چیز پر ایمان لاتے ہیں، جو تمہاری طرف نازل کی گئی اور اس پر بھی جو ان کی طرف نازل کی گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دو اسناد میں سے ایک میں انہوں نے یہ کہا: ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے لئے دعائے رحمت کرو۔
اس سے پہلے کتاب الجنائز میں، غائبہ نماز سے متعلق باب میں، روایت گزر چکی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
اس سے پہلے کتاب الجنائز میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، باقی اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16188]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2688)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2688»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
355. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الْجِنِّيِّ
عمرو بن جابر جنّ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16189
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطِّلِ قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا فَلَمَّا كُنَّا بِالْعَرْجِ إِذَا نَحْنُ بِحَيَّةٍ تَضْطَرِبُ، فَلَمْ تَلْبَثْ أَنْ مَاتَتْ ; فَأَخْرَجَ رَجُلٌ لَهَا خِرْقَةً مِنْ عَيْبَتِهِ، فَلَفَّهَا فِيهَا وَدَفَنَهَا، وَخَدَّ لَهَا فِي الْأَرْضِ، فَلَمَّا أَتَيْنَا مَكَّةَ فَإِنَّا بِالْمَسْجِدَ الْحَرَامِ، إِذْ وَقَفَ عَلَيْنَا شَخْصٌ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ؟ فَقُلْنَا: مَا نَعْرِفُهُ. فَقَالَ لَنَا: أَيُّكُمْ صَاحِبُ الْجِنَانِ؟ قُلْنَا: هَذَا. قَالُوا: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ آخِرِ التِّسْعَةِ مَوْتًا الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حج کرنے کے لئے روانہ ہوئے، جب ہم ”عرج“ کے مقام پر پہنچے، تو وہاں ایک سانپ چلتا ہوا نظر آیا، تھوڑی ہی دیر میں وہ مر گیا، پھر ایک شخص نکلا، جس نے اپنے تھیلے میں سے لباس نکالا، اس نے اسے لپیٹا اور اسے دفن کر دیا اور اس کے لئے زمین کو چیرا، جب ہم مکہ آئے تو میں مسجد حرام میں موجود تھا، اسی دوران ایک شخص ہمارے پاس آ کے ٹھہرا، اس نے دریافت کیا: تم میں سے عمرو بن جابر کون ہے؟ ہم نے کہا: ہم تو اس سے واقف نہیں ہیں، اس نے ہم سے دریافت کیا: تم میں سے اس جنّ (کو دفن کرنے) والا کون ہے؟ ہم نے کہا: یہ ہے، تو لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر دے، وہ ان نو افراد میں سے آخری فرد تھا، جس کا سب سے آخر میں انتقال ہوا، یہ وہ لوگ تھے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تھے اور انہوں نے غور سے قرآن سنا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16189]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7345)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22155»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
356. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ .
احنف بن قیس کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16190
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: الْأَحْنَفُ بْنُ قَيْسٍ مُخَضْرَمٌ، وَاسْمُهُ: صَخْرُ بْنُ قَيْسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُصَيْنِ بْنِ [ عُبَادَةَ بْنِ نَزَالِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ زَيْدِ ] مَنَاةَ بْنِ تَمِيمِ بْنِ مُرَّةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ احنف بن قیس ہے، جنہیں ”مخضرم“ ہونے کا شرف حاصل ہے (یعنی انہوں نے زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں پائے ہیں) ان کا نام صخر بن قیس بن معاویہ بن حصین بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبید بن حارث بن عمرو بن سعد بن زید مناة بن تمیم بن مرہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (32/8)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16191
عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ [ إِذْ لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَقَالَ: أَلَا أُبَشِّرُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: تَذْكُرْ ] إِذْ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى قَوْمِكَ مِنْ بَنِي سَعْدٍ أَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَقُلْتُ: إِيهِ وَاللَّهِ، مَا قَالَ إِلَّا خَيْرًا، أَوْ لَا أَسْمَعُ إِلَّا حَسَنًا، فَإِنِّي رَجَعْتُ وَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقَالَتَكَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَحْنَفِ". قَالَ: فَمَا أَنَا لِشَيْءٍ أَرْجَى مِنِّي لَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
احنف بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں، بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، اسی دوران بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مجھ سے ملا اور بولا: کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ میں نے کہا: جی ہاں! اس نے کہا: کیا تمہیں یاد ہے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تمہاری قوم بنو سعد کی طرف بھیجا کہ میں انہیں اسلام کی طرف دعوت دوں، تو تم نے کہا تھا: جی ہاں! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف بھلائی کی بات کہی ہے، یا (یہ کہا تھا:) میں صرف اچھی بات سن رہا ہوں، تو میں واپس آیا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہاری بات کے بارے میں بتایا، تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! احنف کی مغفرت کر دے، سیدنا احنف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو مجھے اس (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا) سے زیادہ اور کسی چیز کے بارے میں امید نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16191]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7285) اخرجه احمد فى المسند (372/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22650، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6632، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7285»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
357. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء، ان کے سن وفات، اُن کے نسب کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16192
عَنْ جُنَادَةَ بْنِ سَلْمٍ قَالَ: جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ جُنْدُبِ بْنِ حَجَرِ بْنِ رِيَابِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ سُوَاةَ بْنِ عَامِرٍ، وَكُنْيَةُ جَابِرٍ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ خَلْدَةُ بِنْتُ أَبِي وَقَّاصٍ، أُخْتُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُنَادَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجُنَادَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
جنادہ بن سلم بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بن سمرہ بن جنادہ بن جندب بن حجر بن رئاب بن حبيب بن سواة بن عامر ہیں، ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے اور سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ، خلدہ بنت ابووقاص ہیں، جو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، جنادہ نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16192]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1788)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16193
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ أَحَدَ بَنِي عَبْسٍ، وَكَانَ عِدَادُهُ فِي الْأَنْصَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو عبس سے تھا اور ان کا شمار انصار میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16193]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16194
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ [ أَبِي ] قَيْسِ بْنِ عَبْدِ وُدِّ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا حویطب رضی اللہ عنہ بن عبدالعزیٰ بن ابوقيس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح