الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
343. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعِيدِ بْنِ تَمِيمٍ وَابْنِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16165
عَنْ سَعِيدٍ - يَعْنِي ابْنَ تَمِيمٍ - قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ بَنُوكَ؟". قُلْتُ: هَا هُمْ أُولَاءِ. قَالَ:" فَائْتِنِي بِهِمْ". قَالَ: فَأَتَيْتُ أَهْلِي فَأَلْبَسْتُهُمْ قُمُصًا بَيْضَاءَ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِهِمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُمْ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالضَّلَالَةِ، وَالْفَقْرِ، الَّذِي يُصِيبُ بَنِي آدَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے بچے کہاں ہیں؟ میں نے عرض کی: وہ یہاں ہیں، وہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں میرے پاس لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے پاس آیا، میں نے ان بچوں کو سفید لباس پہنایا، پھر میں انہیں لے کر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں انہیں کفر، گمراہی اور غربت کے حوالے سے، جو بنی آدم کو لاحق ہوتے ہیں، اُن کے حوالے سے ان کو تیری پناہ سے میں دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16165]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5492)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5462»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
344. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16166
عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ: أَيُّ النَّاسِ أَفْصَحُ؟ قَالُوا: سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مصعب بن سعید بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: لوگوں میں کون سب سے زیادہ فصیح ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16166]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5514)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
345. بَابُ مَا جَاءَ فِي ثُمَامَةَ بْنِ أَثَالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16167
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أَثَالٍ أَسْلَمَ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْطَلِقَ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ فَيَغْتَسِلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ صَاحِبِكُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" قَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ صَاحِبِكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" قَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ صَاحِبِكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ میں جا کر وہاں غسل کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16167]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (483/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9898، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9834، 19226، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 253»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
346. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مسلم بن حارث رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16168
عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا بِالْوَصَاةِ إِلَى مَنْ بَعْدَهُ مِنْ وُلَاةِ الْأَمْرِ [ وَخَتَمَ عَلَيْهِ ] .
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مسلم بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک مکتوب تحریر کروایا تھا، جس میں بعد میں آنے والے حکمرانوں کے لئے ان کے بارے میں تلقین تھی اور اس مکتوب پر مہر لگوائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16168]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16168]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
347. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن اسود رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16169
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَدْيِ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طور طریقوں کو دیکھے، تو اسے عمرو بن اسود کے طور طریقوں کو دیکھ لینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16169]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16169]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18/1)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
348. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16170
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: وُلِدْتُ فِي أَرْضِ الْحَبَشَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حبشہ کی سرزمین پر پیدا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس کا ایک اور طریق حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16170]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16171
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَتْ بِي أُمِّي مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ حِينَ مَاتَ أَبِي حَاطِبٌ، فَجَاءَتْ أُمِّي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَصَابَ إِحْدَى يَدَيْ حَرِيقٌ مِنْ نَارٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ، ابْنُ أَخِيكَ، وَقَدْ أَصَابَهُ هَذَا الْحَرْقُ مِنَ النَّارِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ: فَلَا أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أَدْرِي أَنَفَثَ أَمْ مَسَحَ عَلَى رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ وَفِي ذَرِّيَّتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ مجھے حبشہ کی سرزمین سے لے کر آئیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب میرے والد سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ انتقال کر چکے تھے، تو میری والدہ مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھیں، راستے میں میرا ہاتھ آگ کی وجہ سے جل گیا تھا، میری والدہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ محمد بن حاطب ہے، آپ کا بھتیجا ہے، اسے آگ سے جلنے کی تکلیف لاحق ہوئی ہے، سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جھوٹی بات منسوب نہیں کروں گا، مجھے صحیح یاد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کیا تھا، یا میرے سر پر ہاتھ پھیرا تھا (ان میں سے کوئی ایک کام ہوا تھا) اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے اور میری اولاد کے لئے برکت کی دعا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث بن محمد بن حاطب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16171]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث بن محمد بن حاطب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
349. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16172
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ - يَعْنِي الْبَيْكَنْدِيَّ -: إِنَّمَا نَعُدُّ الشَّرَفَ مَا كَانَ قُبَيْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاتَّصَلَ فِي الْإِسْلَامِ فَبَيَّتَ الْيُمْنُ الَّذِي فِي الصِّفَةِ عِبْدَ الْعِزِّ فِي كِنْدَةِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، وَفَارِسِهَا مِنْ زُبَيْدٍ: عَمْرِو بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، وَشَاعِرِهَا: امْرِئِ الْقَيْسِ مِنْ كِنْدَةَ، لَا يُخْتَلَفُ فِي هَذَا.
قُلْتُ: مَا أَدْرِي مَعْنَاهُ.
قُلْتُ: مَا أَدْرِي مَعْنَاهُ.
محمد بن سلام بیکندی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے کچھ پہلے سے لے کر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس تک جس چیز کو شرف سمجھا جاتا تھا اور یہ چیز اسلام میں بھی شامل ہوئی، وہ یمن کا ایک گھرانہ ہے، جو صفہ میں کندہ میں تھا، یعنی سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ، اور ان کا شہسوار زبید سے تعلق رکھنے والا عمرو بن معدیکرب تھا، اور ان کا شاعر امرءالقیس تھا، جو کندہ سے تعلق رکھتا تھا، اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) مجھے نہیں پتہ کہ اس کا مفہوم کیا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (652)»
حدیث نمبر: 16173
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ لِي عَلَى رَجُلٍ مِنْ كِنْدَةَ دَيْنٌ، وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَيْهِ بِالْأَسْحَارِ، فَأَدْرَكَتْنِي صَلَاةُ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَضَعَ قُدَّامَ كُلِّ إِنْسَانٍ حُلَّةً وَنَعْلًا وَخَمْسَمِائَةِ دِرْهَمٍ، قُلْتُ: إِنِّي لَسْتُ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ [ قَالَ: وَإِنْ كُنْتَ لَسْتَ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ ] ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: قَدِمَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ مِنْ مَكَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے کندہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے قرض لینا تھا، میں سحری کے وقت اس کے پاس آتا جاتا رہا، ایک دن میں فجر کی نماز کے بعد سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کی مسجد میں موجود تھا، میں نے نماز ادا کی، جب امام نے سلام پھیرا، تو سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے مسجد میں ہر شخص کے آگے ایک لباس اور ایک جوتا اور پانچ سو درہم رکھوائے، میں نے کہا: میں اس مسجد کے باقاعدہ آنے والوں میں سے نہیں ہوں، تو انہوں نے فرمایا: اگرچہ تم مسجد کے باقاعدہ آنے والوں میں سے نہیں ہو (پھر بھی اسے قبول کرو) تو میں نے کہا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا اشعت بن قیس رضی اللہ عنہ ہیں، جو مکہ سے آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل ملائی ہے، جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16173]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (650)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16174
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ بِالْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ، أُشِيرَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَطْلَقَ وَثَاقَهُ، وَزَوَّجَهُ أُخْتَهُ، فَاخْتَرَطَ سَيْفُهُ وَدَخَلَ سُوقَ الْإِبِلِ، فَجَعَلَ لَا يَرَى جَمَلًا وَلَا نَاقَةً إِلَّا عَرْقَبَهُ، وَصَاحَ النَّاسُ: كَفَرَ الْأَشْعَثُ، فَلَمَّا فَرَغَ طَرَحَ سَيْفَهُ، وَقَالَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا كَفَرْتُ، وَلَكِنْ زَوَّجَنِي هَذَا الرَّجُلُ أُخْتَهُ، وَلَوْ كُنَّا فِي بِلَادِنَا كَانَتْ لَنَا وَلِيمَةٌ غَيْرُ هَذِهِ، يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، انْحَرُوا وَكُلُوا، وَيَا أَهْلَ الْإِبِلِ، تَعَالَوْا خُذُوا شِرَاءَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: جب سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو مشورہ دیا گیا، انہوں نے ان کی بندش کھولی اور اپنی بہن کے ساتھ ان کی شادی کروا دی، سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار سونتی، وہ اونٹوں کے بازار میں داخل ہوئے اور انہیں جو بھی اونٹ اور اونٹنی نظر آئے، وہ اس کے پاؤں کاٹتے گئے، لوگ بلند آواز میں کہنے لگے: سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ نے کفر اختیار کر لیا ہے، جب سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ اس بات سے فارغ ہوئے، تو انہوں نے اپنی تلوار رکھی اور بولے: اللہ کی قسم! میں نے کفر نہیں کیا ہے، بلکہ ان صاحب نے (یعنی امیرالمؤمنین نے) اپنی بہن کے ساتھ میری شادی کی ہے، اگر ہم اپنے علاقے میں موجود ہوتے تو ہمارا ولیمہ اس سے زیادہ بڑا ہوتا، اے اہل مدینہ! تم ان سب جانوروں کو قربان کر کے ان کا گوشت کھاؤ، اور اے اونٹوں والو! تم آگے آؤ اور اپنا معاوضہ وصول کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالمؤمن بن علی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالمؤمن بن علی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (649)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح