صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب ما في الدنيا من انهار الجنة:
باب: جنت کی نہروں کا دنیا میں ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2839 ترقیم شاملہ: -- 7161
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالْفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیحان، جیحان، فرات اور نیل سب جنت کی (طرف سے آنے والی) نہریں ہیں“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7161]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" سیحان،جیحان، فرات اور نیل یہ سب جنت کے دریا ہیں۔" [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7161]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2839
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7161 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7161
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سیحان اور جیحان،
شامی سرحد پر واقع دو نہرٰیں (دریا)
ہیں،
جو سحیون اور جحیون کے (ازبکستان کے دو دریا ہیں)
الگ ہیں،
فرات،
عراق میں واقع ہے اور نیل مصر میں،
ان کا منبع اور سر چشمہ جنت میں ہے،
قاضی عیاض،
نوی،
حافظ ابن حجر،
ملا علی قاری وغیرہ ()
کا یہی نظریہ ہے،
لیکن اس کی حقیقت اور کیفیت کو جاننا ہماری عقل کی دسترس سے باہر ہے۔
فوائد ومسائل:
سیحان اور جیحان،
شامی سرحد پر واقع دو نہرٰیں (دریا)
ہیں،
جو سحیون اور جحیون کے (ازبکستان کے دو دریا ہیں)
الگ ہیں،
فرات،
عراق میں واقع ہے اور نیل مصر میں،
ان کا منبع اور سر چشمہ جنت میں ہے،
قاضی عیاض،
نوی،
حافظ ابن حجر،
ملا علی قاری وغیرہ ()
کا یہی نظریہ ہے،
لیکن اس کی حقیقت اور کیفیت کو جاننا ہماری عقل کی دسترس سے باہر ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7161]
حفص بن عاصم العدوي ← أبو هريرة الدوسي