الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
ابواب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل
(Abwab Qira tul Quran)
9. باب تَحْزِيبِ الْقُرْآنِ
9. باب: قرآن کے حصے اور پارے مقرر کرنے کا بیان۔
Chapter: On Fixing A Part From The Qur’an For Daily Recitation.
حدیث نمبر: 1394
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا محمد بن المنهال، اخبرنا يزيد بن زريع، اخبرنا سعيد، عن قتادة، عن ابي العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن عبد الله يعني ابن عمرو، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا يفقه من قرا القرآن في اقل من ثلاث".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَفْقَهُ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قرآن کو تین دن سے کم میں پڑھتا ہے سمجھتا نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/القراء ات 13 (2949)، ن الکبری/ فضائل القرآن (8067)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 178 (1347)، (تحفة الأشراف:8950)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/164، 165، 189، 195)، دی/ فضائل القرآن 32 (3514) (صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-As: The Prophet ﷺ said: He who recites the Quran in a period less than three days does not understand it.
USC-MSA web (English) Reference: Book 6 , Number 1389


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2201)
سعيد بن ابي عروبه تابعه شعبة عند الدارمي (1534، نسخه أخري: 1517 وسنده صحيح / معاذ علي زئي)

   جامع الترمذي2949عبد الله بن عمرولم يفقه من قرأ القرآن في أقل من ثلاث
   سنن أبي داود1394عبد الله بن عمرولا يفقه من قرأ القرآن في أقل من ثلاث
   سنن ابن ماجه1347عبد الله بن عمرولم يفقه من قرأ القرآن في أقل من ثلاث

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1347  
´قرآن مجید کو کتنے دن میں ختم کرنا مستحب ہے؟`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن تین دن سے کم میں پڑھا، اس نے سمجھ کر نہیں پڑھا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1347]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  مذکورہ روایت میں قرآن مجید ختم کرنے کی مدت تین دن بیان ہوئی ہے۔
اورگزشتہ روایت میں سات دن اور بعض روایات میں پانچ دنوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ ان روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو کو مختلف اوقات میں تاکید کے طور پر یہ ارشادات فرمائے۔
نیز امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ا س کی بابت یوں رقمطراز ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم قرآن کی بابت دنوں کے تعین میں مختلف فرامین ہیں۔
تو اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے مختلف اشخاص کے احوال کے پیش نظریہ فرامین ارشاد فرمائے۔
یعنی ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین دن فرمائے۔
اور ایک کو سات دن اور ایک کو پانچ دن لہٰذا تین دن سے کم مدت میں قرآن مجید ختم نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (فتح الباري97/9  والموسوعة الحدیثیة مسندالإمام أحمد: 53، 52/11)

(2)
تلاوت قرآن مجید کا اصل مقصد اس کا فہم اور اس پر غور وفکر ہے اس لئے قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا ضروری ہے۔
مزید کسی اچھے عالم کی تفسیر کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے۔
تاہم سلف صالحین کی فکر سے ہٹ کر تفسیر کرنے والوں کی تصنیفات سے اجتناب ضروری ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1347   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.