الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
حدیث نمبر: 4010
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا احمد هو ابن صالح، حدثنا عنبسة، حدثنا يونس،قال ابن شهاب: ثم سالت الحصين بن محمد وهو احد بني سالم وهو من سراتهم، عن حديث محمود بن الربيع، عن عتبان بن مالك فصدقه.(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ،قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ وَهُوَ مِنْ سَرَاتِهِمْ، عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ فَصَدَّقَهُ.
ہم سے احمد نے بیان کیا جو صالح کے بیٹے ہیں، کہا ہم سے عنبسہ ابن خالد نے بیان کیا، ان سے یونس بن یزید نے بیان کیا اور ان سے ابن شہاب نے بیان کیا کہ پھر میں نے حصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے شریف لوگوں میں سے تھے، محمود بن ربیع کی حدیث کے متعلق پوچھا جس کی روایت انہوں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے کی تھی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔

Narrated Ibn Shihab: I asked Al-Husain bin Muhammad who was one of the sons of Salim and one of the nobles amongst them, about the narration of Mahmud bin Ar-Rabi 'from `Itban bin Malik, and he confirmed it.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 347


   صحيح البخاري4010عتبان بن مالكعتبان بن مالك وكان من أصحاب النبي ممن شهد بدرا من الأنصار

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4010  
4010. ابن شہاب زہری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر میں نے حصین بن محمد۔۔ جو قبیلہ بنو سالم کے سرداروں میں سے ہیں۔۔ سے مذکورہ حدیث پوچھی جو محمود بن ربیع نے حضرت عتبان کے حوالے سے بیان کی تھی تو انہوں نے اس کی تصدیق کر دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4010]
حدیث حاشیہ:
پوری حدیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہے۔
یہاں اس کا ایک ٹکڑا امام بخاری ؒ اس لیے لائے کہ عتبان بن مالک ؓ کا بدری ہونا ثابت ہو۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4010   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4010  
4010. ابن شہاب زہری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر میں نے حصین بن محمد۔۔ جو قبیلہ بنو سالم کے سرداروں میں سے ہیں۔۔ سے مذکورہ حدیث پوچھی جو محمود بن ربیع نے حضرت عتبان کے حوالے سے بیان کی تھی تو انہوں نے اس کی تصدیق کر دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4010]
حدیث حاشیہ:

مذکورہ حدیث کتاب التہجد میں نمبر1186۔
کے تحت مفصل طور پر گزر چکی ہے۔
اس مقام پر صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ حضرت عتبان بن مالک ؓ بدری صحابی ہیں انھوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔

حضرت محمود بن ربیع ؓ وہ انصاری صحابی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے منہ پر پانی کی کلی ڈالی تھی جبکہ ان کی عمر اس وقت پانچ سال تھی۔

حضرت عتبان ؓ حضرت امیر معاویہ ؓ کے عہد حکومت میں فوت ہوئے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4010   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.