اور ابن ابی شیبہ نے بیان کیا، ان سے یونس بن محمد نے بیان کیا، ان سے فلیح نے بیان کیا، ان سے زید بن اسلم نے، ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سر کے قدرتی بالوں میں مصنوعی بال لگانے والیوں پر اور لگوانے والیوں پر اور گودنے والیوں پر اور گدوانے والیوں پر اللہ نے لعنت بھیجی ہے۔“
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Allah has cursed the lady who artificially lengthens (her or someone else's) hair and the one who gets her hair lengthened and the One who tattoos (herself or someone else) and the one who gets herself tattooed"
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 72, Number 816
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5933
حدیث حاشیہ: (1) جن گناہوں کے ارتکاب پر لعنت کی وعید سنائی گئی ہو وہ کبیرہ گناہ کہلاتے ہیں، ایسے گناہ توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے اور توبہ بھی اس شرط کے ساتھ کی جائے کہ انسان ان سے باز رہنے کا عزم بالجزم کرے۔ (2) بہرحال جس طرح اپنے بالوں کے ساتھ مصنوعی بالوں کی پیوندکاری حرام ہے، اسی طرح عورت کے لیے اپنے سر کے بالوں کو منڈوانا بھی حرام ہے ہاں اگر ضرورت ہو، مثلاً: پھوڑے وغیرہ نکل آئیں تو منڈوانے میں چنداں حرج نہیں ہے۔ (فتح الباري: 460/10)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5933