الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اعتکاف کے مسائل کا بیان
The Book of Itikaf
5. بَابُ الاِعْتِكَافِ لَيْلاً:
5. باب: صرف رات بھر کے لیے اعتکاف کرنا۔
(5) Chapter. The Itikaf at night (only).
حدیث نمبر: 2032
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا مسدد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن عبيد الله، اخبرني نافع، عن ابن عمر رضي الله عنه، ان عمر سال النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" كنت نذرت في الجاهلية ان اعتكف ليلة في المسجد الحرام، قال: فاوف بنذرك".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُنْتُ نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَكِفَ لَيْلَةً فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، قَالَ: فَأَوْفِ بِنَذْرِكَ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے، انہیں نافع نے خبر دی اور انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، میں نے جاہلیت میں یہ نذر مانی تھی کہ مسجد الحرام میں ایک رات کا اعتکاف کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی نذر پوری کر۔

Narrated Ibn `Umar: `Umar asked the Prophet "I vowed in the Pre-Islamic period of ignorance to stay in I`tikaf for one night in Al-Masjid al-Haram." The Prophet said to him, "Fulfill your vow."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 33, Number 248


   صحيح البخاري6697عبد الله بن عمرأوف بنذرك
   صحيح البخاري4320عبد الله بن عمرسأل عمر النبي عن نذر كان نذره في الجاهلية اعتكاف فأمره النبي بوفائه
   صحيح البخاري2043عبد الله بن عمرأوف بنذرك
   صحيح البخاري2042عبد الله بن عمرأوف نذرك
   صحيح البخاري2032عبد الله بن عمرنذرت في الجاهلية أن أعتكف ليلة في المسجد الحرام قال فأوف بنذرك
   صحيح مسلم4294عبد الله بن عمرنذرت في الجاهلية أن أعتكف يوما في المسجد الحرام فكيف ترى قال اذهب فاعتكف يوما أعطاه جارية من الخمس فلما أعتق رسول الله سبايا الناس سمع عمر بن الخطاب أصواتهم يقولون أعتقنا رسول الله صلى الله
   صحيح مسلم4292عبد الله بن عمرنذرت في الجاهلية أن أعتكف ليلة في المسجد الحرام قال فأوف بنذرك
   جامع الترمذي1539عبد الله بن عمرأوف بنذرك
   سنن أبي داود2474عبد الله بن عمراعتكف وصم بينما هو معتكف إذ كبر الناس فقال ما هذا يا عبد الله قال سبي هوازن أعتقهم النبي قال وتلك الجارية فأرسلها معهم
   سنن أبي داود3325عبد الله بن عمرأوف بنذرك
   سنن النسائى الصغرى3853عبد الله بن عمرجعل عليه يوما يعتكفه في الجاهلية فسأل رسول الله عن ذلك فأمره أن يعتكفه
   سنن النسائى الصغرى3852عبد الله بن عمرعلى عمر نذر في اعتكاف ليلة في المسجد الحرام فسأل رسول الله عن ذلك فأمره أن يعتكف
   سنن النسائى الصغرى3851عبد الله بن عمرعليه ليلة نذر في الجاهلية يعتكفها فسأل رسول الله فأمره أن يعتكف
   سنن ابن ماجه1772عبد الله بن عمرعليه نذر ليلة في الجاهلية يعتكفها فسأل النبي فأمره أن يعتكف
   سنن ابن ماجه2129عبد الله بن عمرنذرت نذرا في الجاهلية فسألت النبي بعدما أسلمت فأمرني أن أوفي بنذري
   بلوغ المرام1187عبد الله بن عمر فأوف بنذرك
   مسندالحميدي708عبد الله بن عمرفأمره أن يعتكف ليلة ويفي بنذره

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1772  
´ایک دن یا ایک رات کے اعتکاف کا حکم۔`
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جاہلیت کے زمانہ میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اعتکاف کرنے کا حکم دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1772]
اردو حاشہ:
فوائد  وم مسائل:

(1)
اعتکاف ایک دن یا ایک رات بھی ہو سکتا ہے۔

(2)
اگر کوئی شخص اسلام قبول کرنے سے پہلے کسی نیک کام کا ارادہ کرے تو اسلام قبول کرنے کے بعد وہ کام کر لینا چاہیے البتہ اگر کسی غیر شرعی کام کا ارادہ کیا ہو تو اسے پورا نہیں کرنا چاہیے۔

(3)
اللہ کے لئے نذر ماننا عبادت ہے لہٰذا ایسی نذر پوری کرنا ضروری ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1772   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1187  
´(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)`
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت کے زمانہ میں نذر مانی تھی کہ میں مسجد الحرام میں ایک رات اعتکاف کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اپنی نذر کو پورا کرو۔ (بخاری ومسلم) اور بخاری نے اپنی روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے۔ پھر انہوں نے ایک رات اعتکاف کیا۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1187»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب الاعتكاف ليلًا، حديث:2032، ومسلم، الأيمان، باب نذر الكافر وما يفعل فيه إذا أسلم، حديث:1656.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کافر نے حالت کفر میں جو نذر مانی ہو‘ اسلام لانے کے بعد اسے پورا کرنا ضروری ہے بشرطیکہ غیر شرعی نہ ہو۔
امام بخاری‘ امام ابن جریر رحمہم اللہ اور شوافع کی ایک جماعت کی رائے یہی ہے مگر جمہور کے نزدیک کافر کی نذر منعقد ہی نہیں ہوتی تو پوری کرنے کا کیا سوال‘ اس لیے انھوں نے اس حدیث کو استحباب پر محمول کیا ہے۔
بہرحال حدیث کے ظاہر سے پہلی رائے کی تائید ہوتی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1187   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1539  
´نذر پوری کرنے کا بیان۔`
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ ایک رات مسجد الحرام میں اعتکاف کروں گا، (تو اس کا حکم بتائیں؟) آپ نے فرمایا: اپنی نذر پوری کرو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب النذور والأيمان/حدیث: 1539]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک رات کے لیے مسجد حرام میں اعتکاف کیا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1539   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2474  
´اعتکاف کرنے والا مریض کی عیادت کر سکتا ہے؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں اپنے اوپر کعبہ کے پاس ایک دن اور ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: اعتکاف کرو اور روزہ رکھو۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2474]
فوائد ومسائل:
اس روایت میں دن کا ذکر اور روزہ بھی رکھو کا بیان صحیح نہیں ہے۔
کیونکہ یہ روایت صحیح بخاری میں ہے، اس میں دن کا اور روزہ رکھنے کے حکم کا ذکر نہیں ہے۔
(صحيح البخاري‘ الاعتكاف‘ حديث: 2033) بہرحال نیکی کے کام کی نذر خواہ جاہلیت کے دور میں مانی گئی ہو، پوری کرنی چاہیے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2474   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2032  
2032. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے نبی ﷺ سے عرض کیا: میں نے زمانہ جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ مسجد حرام میں ایک رات اعتکاف کروں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنی نذر پوری کرلو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2032]
حدیث حاشیہ:
نذر نیاز جوخالصاً للہ ہو اور امر جائز کے لیے جائز طور پر مانی گئی ہو اور اس کا پورا کرنا واجب ہے۔
اعتکاف بھی ایسے امور میں داخل ہے اگر کوئی غلط نذر مانے جیسا کہ ایک شخص نے پیدل چل کر حج کرنے کی نذ رمانی تھی۔
آپ ﷺ نے اسے باطل قرار دیا۔
اس طرح دیگر غلط نذر منت بھی توڑی جانی ضروری ہے۔
غیر اللہ کے لیے کوئی نذر منت ماننا شرک میں داخل ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 2032   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2032  
2032. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے نبی ﷺ سے عرض کیا: میں نے زمانہ جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ مسجد حرام میں ایک رات اعتکاف کروں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنی نذر پوری کرلو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2032]
حدیث حاشیہ:
(1)
صحیح بخاری کی اس روایت سے بعض علماء نے استدلال کیا ہے کہ اعتکاف روزے کے بغیر صحیح ہے کیونکہ رات روزے کا محل نہیں۔
اگر روزہ شرط ہوتا تو رسول اللہ ﷺ حضرت عمر ؓ کو حکم دیتے کہ روزہ رکھ کر اعتکاف کریں، لیکن اس روایت سے صرف رات کے وقت اعتکاف کرنے کا استدلال محل نظر ہے کیونکہ صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے ایک دن کے اعتکاف کی نذر مانی تھی۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 4294(1656)
ابن حبان نے کہا ہے:
دونوں روایات صحیح ہیں کیونکہ حضرت عمر ؓ نے ایک دن اور ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی۔
جس نے رات کا ذکر کیا اس نے ضمناً دن کا ارادہ کیا ہے اور جس نے صرف دن کا ذکر کیا ہے اس کے ذہن میں رات کا ذکر ہے کیونکہ رات دن کے تابع ہوتی ہے۔
(2)
بعض روایات میں ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے جب رسول اللہ ﷺ سے عرض کی کہ ان پر اعتکاف ہے تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ اعتکاف کریں اور روزہ رکھیں۔
لیکن یہ روایت عبداللہ بن بدیل راوی کی وجہ سے قابل استدلال نہیں۔
(فتح الباري: 349/4)
البتہ صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی ہدایت کے بعد مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کیا تھا۔
(صحیح البخاري، الاعتکاف، حدیث: 2042)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک رات سے زیادہ اعتکاف نہیں کیا اور اس اعتکاف میں روزہ بھی نہیں تھا۔
(فتح الباري: 349/4)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 2032   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.