الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: مشروبات کے بیان میں
The Book of Drinks
11. بَابُ مَنْ رَأَى أَنْ لاَ يَخْلِطَ الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ إِذَا كَانَ مُسْكِرًا، وَأَنْ لاَ يَجْعَلَ إِدَامَيْنِ فِي إِدَامٍ:
11. باب: اس بیان میں کہ گدری اور پکتہ کھجور ملا کر بھگونے سے جس نے منع کیا ہے نشہ کی وجہ سے اسی وجہ سے دو سالن ملانا منع ہے۔
(11) Chapter. Whoever consider that the unripe-date drink and ripe-date drink should not be mixed with each other if it is an intoxicant, and that two kinds of cooked food should not be put in one dish.
حدیث نمبر: 5601
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو عاصم، عن ابن جريج، اخبرني عطاء، انه سمع جابرا رضي الله عنه يقول:" نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن الزبيب، والتمر، والبسر، والرطب".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْبُسْرِ، وَالرُّطَبِ".
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، کہا مجھ کو عطاء بن ابی رباح نے خبر دی، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور کھجور (کے شیرہ) کو اور تازہ (پختہ، پکی ہوئی) کھجور اور نیم پختہ (کچی، گدری ہوئی) کھجور کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا تھا، اس طور اس میں نشہ جلدی پیدا ہو جاتا ہے۔

Narrated Jabir: The Prophet forbade the drinking of alcoholic drinks prepared from raisins, dates, unripe dates and fresh ripe dates.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 69, Number 506


   صحيح البخاري5601جابر بن عبد اللهعن الزبيب والتمر البسر والرطب
   صحيح مسلم5145جابر بن عبد اللهأن يخلط الزبيب والتمر البسر والتمر
   صحيح مسلم5146جابر بن عبد اللهأن ينبذ التمر والزبيب جميعا نهى أن ينبذ الرطب والبسر جميعا
   صحيح مسلم5147جابر بن عبد اللهلا تجمعوا بين الرطب والبسر الزبيب والتمر نبيذا
   صحيح مسلم5148جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   جامع الترمذي1876جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   سنن أبي داود3703جابر بن عبد اللهينتبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينتبذ البسر والرطب جميعا
   سنن النسائى الصغرى5558جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والتمر جميعا نهى أن ينبذ البسر والتمر جميعا
   سنن النسائى الصغرى5556جابر بن عبد اللهنهى عن خليط التمر والزبيب البسر والرطب
   سنن النسائى الصغرى5557جابر بن عبد اللهلا تخلطوا الزبيب والتمر البسر والتمر
   سنن النسائى الصغرى5562جابر بن عبد اللهالتمر والزبيب التمر والبسر أن ينبذا جميعا
   سنن النسائى الصغرى5564جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ الزبيب والبسر جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا
   سنن ابن ماجه3395جابر بن عبد اللهنهى أن ينبذ التمر والزبيب جميعا نهى أن ينبذ البسر والرطب جميعا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 408  
´کھجور اور انگور کی بنی ہوئی نبیذ`
«. . . 526- مالك عن الثقة عنده عن بكير بن الأشج عن عبد الرحمن بن الحباب السلمي عن أبى قتادة الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن يشرب التمر والزبيب جميعا، والزهو والرطب جميعا. . . .»
. . . سیدنا ابوقتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور انگور ملا کر نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے اور گدر اور تازہ کھجور (رطب) ملا کر نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/0/0: 408]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه النسائي فى الكبريٰ تحفة الاشراف: 12119، من حديث مالك به وللحديث شواهد منها حديث البخاري 5601، ومسلم 1986، وبه صح الحديث]

تفقه:
➊ چونکہ ہر نشہ دینے والی چیز حرام ہے اور بعض اوقات کھجور اور انگور کی بنی ہوئی نبیذ میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے لہٰذا سدِ ذرائع اور شبہ سے بچنے کے لئے ایسی نبیذ (شربت) بنانے اور پینے سے منع کردیا گیا ہے۔
➋ اسلام پوری انسانیت کی خیرخواہی کا دین ہے۔
➌ روایت مذکورہ میں ثقہ سے کیا مراد ہے؟ واضح نہیں ہے لیکن السنن الکبریٰ للنسائی بحوالہ تحفۃ الاشراف 9 / 261 ح 12119 اور التمہید 24 / 206 میں اسی حدیث کو عمرو بن الحارث (ثقہ) نے بکیر بن عبداللہ بن الاشبح سے بیان کر رکھا ہے اور اس کے صحیح شواہد بھی ہیں لہٰذا یہ حدیث صحیح ہے۔ «والحمدلله»
➍ نیز دیکھئے: [الموطأ 136، 248، مسلم 1997/48]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 526   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3395  
´دو چیز کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3395]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
پانی میں کھجوریں چھوہارے یا منقیٰ ڈال کر رکھ دیا جائے۔
تو رات بھر میں ان کی مٹھاس پانی میں حل ہو کرمیٹھا مشروب تیار ہوجاتا ہے۔
اسے نبیذ کہتے ہیں۔
یہ حلال مشروب ہے کیونکہ اس میں نشہ نہیں ہوتا۔

(2)
دو طرح کی چیزیں ملا کر نبیذ بنانے سے اس میں جلدی نشہ پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس لئے اس سے پرہیز کرناچاہیے۔

(3)
جس جائز کام کے نتیجے میں ناجائز کام کاارتکاب ہوجانے کا خطرہ ہو اس جائز کام سے بھی پرہیز کرنا بہتر ہے۔

(4)
سردیوں میں زیادہ دیر تک بھگونے سے بھی نشہ پیدا ہونے کاخطرہ کم ہوتا ہے۔
جب کہ گرمی کے موسم میں جلدی حالت بدل جاتی ہے۔
اس کا اندازہ اس کے ذائقے سے ہوتا ہے۔
اگر مشروب میٹھا ہو تو پی لینا چاہیے۔
اور اگر ذائقہ تبدیل ہوکرتلخی اور کڑواہٹ محسوس ہوتو پھینک دینا چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3395   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1876  
´گدر (ادھ پکی) کھجور اور خشک کھجور ملا کر نبیذ بنانے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «گدر» (ادھ پکی) کھجور اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1876]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیوں کہ خلیط ہونے (دونوں کے مل جانے) سے اس میں تیزی سے نشہ پیدا ہوتا ہے،
باوجودیکہ اس کا رنگ نہیں بدلتا ہے،
اس لیے پینے والا یہ سمجھ بیٹھتا ہے کہ ابھی یہ نشہ آور نہیں ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1876   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3703  
´کشمش اور کھجور کو یا کچی اور پکی کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے کی ممانعت کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور کھجور کو ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، نیز کچی اور پکی کھجور ملا کر نبیذ بنا نے سے منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3703]
فوائد ومسائل:
فائدہ: نہایہ ابن اثیر میں بیان کردہ شرح کے مطابق جاہلی دور میں نشہ آور نبیذ بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی تھا کہ کشمش اور کھجور یا پختہ تازہ کھجور اور نیم پختہ کھجور کا گودا پانی میں ملاکر اسے ابالا جاتا۔
پھر اسے اتنی دیر کےلئے رکھ دیا جاتا تھا کہ اس میں شدت آجائے۔
لیث بن سعد سے مروی ہے کہ دو الگ الگ چیزیں ملنے سے بہت جلد شدت آجاتی تھی۔
اور مشروب نشہ آور ہوجاتا تھا۔
اس لئے اس طرح کی نبیذ سے منع کردیا گیا۔
حدیث نمبر 3706 میں بالوضاحت اسی عمل کو بیان بھی کیا گیا ہے۔
اس سے بھی روکا گیا ہے، البتہ اگر پھلوں کے گودے اس طرح سے ملائےجایئں کہ تخمیر کا عمل پیدا نہ ہو تو اس میں حرج نہیں۔
جیسا کہ حدیث نمبر 3707۔
3708 سے واضح ہوتا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3703   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.